گُلِ یاسمیں

لائبریرین
موتیوں کے ہار ہوں تو صحیح رہے گا۔ موتی بھی وہ جنھیں ہیرے کہا جاتا ہے۔ قسم سے بیچیں گے نہیں مگر ان سے تصویر بنائیں گے۔ بس اب دیر مت کیجئے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے عاطف بھائی آپ بھی حصہ ڈال لیجئے نا۔ کیا ہی زبردست شہکار بنے گا کہ جھٹ سے پکار اٹھیں گے
ذرا تصویر سے نکل کے سامنے آ 😂😂😂
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یکے والی کی مسرت نذیر کی ناک کا لونگ ہمیں اچھا لگتا ہے لیکن گرم مصالحے میں ڈالا جانے والا لونگ بالکل اچھا نہیں لگتا۔ اعلان ختم ہوا اور قہوہ پینے کا وقت شروع ہوا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
ایک ڈرامہ کے ڈائیلاگ نے بہت ہنسایا۔ اس میں ہیو ، ہیروئن سے کہہ رہا تھا کہ

میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہو گی اگر میں تمہیں پالوں۔

کوئی بوجھے بھلا کہ ہمیں ہنسی کس بات پہ آئی سید عاطف علی محمد عبدالرؤوف سیما علی وجی محمد عدنان اکبری نقیبی عظیم
بس پھر پالے فکر ناٹ۔۔۔۔پھر ہیروئین لے پالک کہلائے گی 🤓
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک ڈرامہ کے ڈائیلاگ نے بہت ہنسایا۔ اس میں ہیو ، ہیروئن سے کہہ رہا تھا کہ

میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہو گی اگر میں تمہیں پالوں۔

کوئی بوجھے بھلا کہ ہمیں ہنسی کس بات پہ آئی سید عاطف علی محمد عبدالرؤوف سیما علی وجی محمد عدنان اکبری نقیبی عظیم
پیار سے اسے بلی کا بچہ کہنا چاہ رہی تھی وہ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حیرت ہے بھیا۔۔۔ بیچارہ بلی کا بچہ ٹرک کے اوپر سے گزر کر ٹرک کے عین سامنے آ گرا۔ وزن اس نے کیسے محسوس کرنا تھا بھلا۔
 

الف عین

لائبریرین
ذکر کچھ بمبئیا فلم کے ایک گانے کا ہو جائے جو چار پانچ دن سے ذہن پر چھایا ہوا ہے۔
فلم تھی باؤرے نین، اور اس کا گیت
تیری دنیا میں دل لگتا نہیں
مجھ کو اے مالک اٹھا لے
میں طالب علمی کے زمانے میں بہت گاتا تھا کہ اسے بھی مکیش نے سہگل کی طرز پر گایا تھا، بلکہ میں سہگل کا ہی سمجھتا تھا۔ اور اب پچاس ساٹھ سال بعد غور کیا تو یہ بہترین شعریت کی حامل غزل قرار پائی جس میں عروضی تجربہ بھی تھا۔ اس زمانے میں تو محض گانا سمجھ کر گاتا تھا محفلوں میں فرمائشی طور پر
شکیل احمد خان23 بطور خاص دیکھیں کہ محض "تیری" گانے کی وجہ سے اس کی شعریت پر دھیان نہیں جا سکا ورنہ یہ غزل یوں ہے
تری دنیا میں دل لگتا نہیں واپس بلا لے( مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن افاعیل کے ساتھ، محفل کے مبتدی بھی توجہ دیں)
میں سجدے میں گرا ہوں مجھ کو اے مالک اٹھا لے
بھنور کا سر نہ چکرائے، نہ دل لہروں کا ڈوبے
یہ کشتی میں نے کر دی آج طوفاں کے حوالے
بہار آئی تھی، قسمت نے مگر یہ گَل کھلایا
جلایا آشیاں، صیاد نے پر نوچ ڈالے

اور سب سے تعجب کی بات کہ انٹر نیٹ پر شاعر کا نام ملا... کیدار شرما
 
Top