شکیل احمد خان23
محفلین
ذکر کچھ بمبئیا فلم کے ایک گانے کا ہو جائے جو چار پانچ دن سے ذہن پر چھایا ہوا ہے۔
فلم تھی باؤرے نین، اور اس کا گیت
تیری دنیا میں دل لگتا نہیں
مجھ کو اے مالک اٹھا لے
میں طالب علمی کے زمانے میں بہت گاتا تھا کہ اسے بھی مکیش نے سہگل کی طرز پر گایا تھا، بلکہ میں سہگل کا ہی سمجھتا تھا۔ اور اب پچاس ساٹھ سال بعد غور کیا تو یہ بہترین شعریت کی حامل غزل قرار پائی جس میں عروضی تجربہ بھی تھا۔ اس زمانے میں تو محض گانا سمجھ کر گاتا تھا محفلوں میں فرمائشی طور پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زبانِ زد خاص و عام یہ نغمہ بھی کچھ اِسی علت سے دوچار دکھائی دیتا ہے ، منجھے ہوئےفلمی شاعرساحر لدھیانوی اِس گیت کے خالق، کہنہ مشق میوزک ڈائریکٹر ایس ڈی برمن اِس نغمے کے موسیقاراور خود بھی اعلی ٰ درجہ کے موسیقار ہیمنت کمار اِس گانے کے گلوکار ہیں ۔ شعری اصناف میں اِس ترانے کی حیثیت غزل کی ہئیت سے ہے ارکان اِس کے مفاعیلن(چاربار) اور بول ہیں:
تری دنیا میں جینے سے تو بہتر ہے کہ مرجائیں
وہی آنسو، وہی آہیں ، وہی غم ہیں جِدھر جائیں
وہی آنسو، وہی آہیں ، وہی غم ہیں جِدھر جائیں
آخری تدوین: