ضروری چیز تو نہیں ، پر کچھ ڈونڈھ رہا تھا نیٹ پر تو یہ لغت (فیروز اللغات) ملی جس کا یہ صفحہ اوپر چسپاں کیا ہے ۔ اور صحیح کہا سارہ بہنا اور ناصر بھائی ان کا استمعال کچھ مشکل ہے ۔ بلکہ کچھ الفاظ پڑھنے میں بھی مشکل لگتے ہیں (مھجے) ، اور یاز بھائی اور سارہ بہنا شکریہ کی کوئی بات نہیں اس میں، چونکہ یہاں (اردو محفل) میں سیکھنے سیکھانے کا عمل ہے ، تو اگر کسی کے علم میں اضافہ ہو تو اس بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے میرے لئے ۔ مجھے بھی یہ جان کرتھوڑی سی حیرت ہوئی کہ یاز بھائی کو نہیں معلوم تھا اس حرف کے متعلق حالانکہ اپ تو اچھی بھلی ثقیل اردو لکھتے ہیں ۔ خیر! یہ کچھ اور الفاظ جو میں نے ڈھونڈے ہیں "ژ" سے شروع ہونے والے ۔
عین ممکن ہے کہ کسی اور زبان سے درآمد کئے گئے الفاظ ہوں،لیکن درآمد شدہ الفاظ بھی تو اردو کا حصہ بن جاتے ہیں کہ ہماری زبان کا دامن ایسے معاملات میں کافی وسیع ہے۔