ربیع م

محفلین
ڈاکٹروں کو دسمبر آنے سے خوشی ہوتی ہوگی کہ نزلے زکام کے مریضوں میں اضافہ ہو جاتا ہو گا۔ ویسے یہ شاید صرف پاکستانی شاعروں کی مایوسی کا مہینہ ہے، میں نے ہندوستان میں کسی کو دسمبر کا رونا روتے نہیں دیکھا، صرف یہاں محفل سے معلوم ہوا کہ دسمبر میں شعراء کو بھی خاص الخاص نزلہ ہو جاتا ہے!!

ذکر ہوا ہے دسمبر اور اداسی کا۔
میں شاعر تو نہیں اور شاعری سے کچھ خاص دلچسپی بھی نہیں لیکن پھر بھی دسمبر کا مہینہ مجھے شدید اداس سا لگتا ہے۔
 
ڈاکٹروں کو دسمبر آنے سے خوشی ہوتی ہوگی کہ نزلے زکام کے مریضوں میں اضافہ ہو جاتا ہو گا۔ ویسے یہ شاید صرف پاکستانی شاعروں کی مایوسی کا مہینہ ہے، میں نے ہندوستان میں کسی کو دسمبر کا رونا روتے نہیں دیکھا، صرف یہاں محفل سے معلوم ہوا کہ دسمبر میں شعراء کو بھی خاص الخاص نزلہ ہو جاتا ہے!!
سردی سے زیادہ دسمبر پر شاعری میں سال کے بچھڑنے کو محبوب کے بچھڑنے کے استعارہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
اور فیس بکی شعراء کو یہ استعارہ بہت بھاتا ہے، اور ان کے فینز ایسی شاعری پر غم میں نڈھال ہوتے رہتے ہیں۔
 
ضروری نہیں کے فیس بک پر پوسٹنگ کرنے والے تمام شعراء ایسے ہی ہوں۔
فیس بکی شعراء ان کو کہا جاتا ہے کہ جن کا کلام نقائص سے بھرپور ہو اور صرف فیس بک پر واہ واہ حاصل کر کے شاعر بنے ہوں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
سردی سے زیادہ دسمبر پر شاعری میں سال کے بچھڑنے کو محبوب کے بچھڑنے کے استعارہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
اور فیس بکی شعراء کو یہ استعارہ بہت بھاتا ہے، اور ان کے فینز ایسی شاعری پر غم میں نڈھال ہوتے رہتے ہیں۔
غور طلب بات یہ ہے کہ تمام شعراء کے محبوب دسمبر میں ہی ان سے بچھڑے.. اور پڑھنے والے بھی دسمبر کے غم سے ہی نڈھال رہتے ہیں۔ :yawning:
ویسے ہم تو دسمبر میں خوش ہوتے ہیں کہ موسم سرما کی تعطیلات جو آتی ہیں۔ :daydreaming:
 
لاریب مرزا

محفلین
کچھ دن کیوں۔ ابھی کہے دیتے ہیں
فورم بہت بہت اچھا ہے​

مبالغہ بالکل نہیں کیا ہم نے بہنا!! اردو محفل اتنی ہی اچھی ہے۔ :)
(ہمیں حیرت ہو رہی ہے کہ آپ نے یہ مراسلہ کافی دیر سے ارسال کیا ہوا ہے اور ہمیں ابھی نوٹیفیکیشن ملا ):question:
 
Top