ٹھیک طریقہ تو یہ ہے کہ القلم فورم کے حوالے سے القلم فورم پر ہی رہنمائی حاصل کی جائے.
چلیں اگر آپ کو معلوم نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ میں وہیں سے ہی پوچھ لیتا لیکن وہاں کوئی آن لائن ہی نہیں ہوتا۔ وہاں آخری مراسلہ 2013 کا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
دسمبر کا انتظار ہے۔خیریت ہے لیکن گرمی کا اثر کم نہیں ہورہا۔اب تو بس دل کرتا ہے اکتوبر نومبر اڑ جائے تاکہ دسمبر سے لطف اندوز ہوں۔
ویسے شاعروں کو سنا ہے دسمبر بہت دکھ دیتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ڈاکٹروں کو دسمبر آنے سے خوشی ہوتی ہوگی کہ نزلے زکام کے مریضوں میں اضافہ ہو جاتا ہو گا۔ ویسے یہ شاید صرف پاکستانی شاعروں کی مایوسی کا مہینہ ہے، میں نے ہندوستان میں کسی کو دسمبر کا رونا روتے نہیں دیکھا، صرف یہاں محفل سے معلوم ہوا کہ دسمبر میں شعراء کو بھی خاص الخاص نزلہ ہو جاتا ہے!!
 
Top