مبالغہ بالکل نہیں کیا ہم نے بہنا!! اردو محفل اتنی ہی اچھی ہے۔ :)
(ہمیں حیرت ہو رہی ہے کہ آپ نے یہ مراسلہ کافی دیر سے ارسال کیا ہوا ہے اور ہمیں ابھی نوٹیفیکیشن ملا ):question:

نہ ہی مجھے وہ مراسلہ نظر آیا تھا
تمھاری محفل میں ہم ماڈریشن کی زد میں آئے
 

ابن توقیر

محفلین
ٹماٹر اور پیاز انڈے میں ملا کر، خود پکا کر،کھانے کا دل کررہا ہےپر کیا کروں پکانا آتا ہی نہیں۔باوجود شوق کے۔

اب یہ نہ کہیے گا کہ آملیٹ لکھ دیتے۔اگر آملیٹ لکھتا تو پھر"ٹ" کہاں سے لاتا۔
 

ابن توقیر

محفلین
جی بالکل بھیا۔ویسے باتوں کے علاوہ بھی کچھ بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں مگر "سٹرنے" کی بو اور بے بے جی کی چھترول بھگا دیتی ہے۔بقول بے بے حضور کے بیٹا تم "سگھڑ" نہیں ہو۔
سمائلس

اب سگھڑ سے بہو نا ذہن میں لے آئیے گا۔
 

ابن توقیر

محفلین
حیران کن طور پر چائے بہترین بنا لیتا ہوں بس اس میں کالی پتی ، چینی اور دودھ صحیح ملا نہیں پاتا۔باقی چائے بہت اچھی بن جاتی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ذرا پچ میل دال کا بتائیے گا بھیا؟ رہی بات میری تو مجھے لگتا ہے ہوٹل کی روٹی پانی و تیل ملا کر گرم کرکے چائے کے ساتھ کھانی پڑے گی اگر اسی طرح میچ دیکھتا رہا تو۔سمائلس
کیونکہ سب نے سو جانا ہے۔
 
ذرا پچ میل دال کا بتائیے گا بھیا؟ رہی بات میری تو مجھے لگتا ہے ہوٹل کی روٹی پانی و تیل ملا کر گرم کرکے چائے کے ساتھ کھانی پڑے گی اگر اسی طرح میچ دیکھتا رہا تو۔سمائلس
کیونکہ سب نے سو جانا ہے۔
رات کا کھانا تو کوشش کر کےگھر پر ہی کھایا کریں۔ :)

پچ میل دال میں پانچ دالیں مکس پکتی ہیں۔ اس میں ارہر، مونگ، دھلی مسور، چنا،ماش ڈلتی ہیں اور پیاز کا بگھار ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top