فہد اشرف

محفلین
پوچھنے کی ضرورت نہیں جو دل میں آئے لکھ دیا کریں
لڑی اور محفل کے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
چائے پی لوں میں بھی؟ ابھی کھانا کھانے کا ارادہ تھا پر اس لڑی کا تقاضا ہے کہ کھانے کو چائے سے بدل دوں،ساتھ میں ایک عدد پراٹھا چلالوں۔
 

فہد اشرف

محفلین
خبر ملی ہے ابن توقیر صاحب کے یہاں پراٹھے چلنے لگے ہیں بلکہ فرائنگ پین سے خود اتر کر جوتے پہنتے ہیں اور پھر چل کر کھانے والے کے پاس آتے ہیں اور جوتا نکال کر پلیٹ میں بیٹھ جاتے ہیں
 

ابن توقیر

محفلین
ذکر نہ کریں جی ڈھم ڈھم ڈھما ڈھم والے ڈھول کا،کہیں ہم بھی اس کا ذکر کردیں اور بات بے بے حضور تک پہنچ جائے،اس سردی میں چھترول،توبہ توبہ
 
رونا نہیں ہے چھترول کے بعد کیونکہ اب آپ "بڑے" ہو گئے ہیں۔
ماں باپ سے "چھوٹے" ہی رہیں گے حضور اس لیے خود کو زیادہ بڑا نہ سمجھیے گا۔ :)
 

ابن توقیر

محفلین
زبردست قسم کی چھترول ہو بے بے حضور کی تو رونا تو پڑے گا ہی،وگرنہ بچت کہاں ہو گی؟ ویسے اگر ان کو کہوں کے میں اب بڑا ہوگیا ہوں تو چھترول ضربِ دو ہوجائے گی۔سُپرسمائلس
 
Top