کدورتیں دل میں لیے لوگ ملتے ہیں تو اتنی محبت سے ملتے ہیں کہ آپ کے وہم و گماں میں بھی نہیں ہوتا کہ یہی لوگ پیٹھ پیچھے نشر چلا کر آپ کی روحوں کو زخم زخم کرتے ہیں۔۔
 
گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد (پھول نگر شہرمیں ) اسکا کوئی حل نہیں ہے ۔۔۔اللہ کے نام پے گر کوئی بھی مانگے تو دینے سے عار نہیں مگر مانگتے ہیں تو ۔۔۔غیراللہ کے نام پے ۔۔۔کیا کریں۔۔؟؟
 
نورانی پیکر اور شعلہ بیاں مکرر بہت ملیں گے مگر صورت علمیت انکے کچھ کام نہ آئے گی کیونکہ جووہ کہتے ہیں خود اس پر عمل نہیں کرتے ۔۔۔
 
وہ لوگ جو مکان چھوٹا اور دل بڑا رکھتے ہیں ۔۔ایسے لوگوں سے اللہ کا وعدہ ہے وہ اپنی رحمت خاصہ سے انہیں تونگر بنا دے گا ۔۔۔
 
ہا ے ہا ئے ۔۔۔۔وہ خو ں میں لت پت بوسنیا ،سربیا، فلسطین، عراق ، شام کے مسلمانوں کے لاشے نوحہ کناں ہیں ۔۔ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا ۔۔۔کیا صرف اس لیے کہ ہم مسلمان تھے ۔۔! اور اللہ کو اور اللہ کی مانتے تھے ۔۔یا اس لیے کہ ہم چہارسو اللہ کے پیغام کو پہنچانا چاہتے تھے ۔۔۔۔یا اس لیے کہ ہم فحاشی اور عریانی اور مخلوط معاشرے کے خلاف تھے ۔۔۔یا اس لیے کہ ہم دین مصطفوی کو پوری دنیا میں پھیلانا چاہتے تھے ۔۔۔وہ نوحہ کنا ں ہے اور پکار رہے ہیں ہم نے اپنی جانیں لٹائی ہیں ۔۔۔عزتیں لٹائی ہیں۔۔۔مال کی قربانی دی ہے ۔۔۔گھر بار کی قربانی دی ہے ۔۔آخر کیوں ۔۔۔کہیں ہمارا مقصد تم بھول مت جانا۔۔۔ہمیں یاد رکھنا اور ہمارے مقصد کو زندہ رکھنا۔۔۔
 
یہی تو زندگی کی اک حسیں تریں صورت ہے کہ بندہ دوسروں کے کام آئے آپکی ذات سے دوسروں کو نفع ہو بے کار بندے کی بھی کو ئی زندگی ہے ؟؟؟؟
 
ٹائیں ٹائیں فش ہی ہوگیا لڑی کا تو۔۔۔
بس اب بھائی لبید اکیلے ہی کھیلیں ۔۔۔
ہم سب تو چلے ۔۔۔
تیل لینے!!!
ثوری ثاری ثیری ۔۔۔۔؟؟ سمجھ آئی نہیں نا۔۔؟ تیل لیں چکیں تو محفل کے چراغ میں ڈال دیں تاکہ محفل جگما اٹھے ۔۔۔بئی کوئی ہوگا نہیں تو ہم کس سے کھیلیں گے ۔۔؟؟
 
تعاون نہیں ملا کسی اور کا تو خود ہی کئی لیکچر جھاڑ دیئے
جواب بھی لے لیں سر زیک۔۔۔یہ لیکچر ہی تو تھے گر کسی کے سمجھ میں آ جائيں تو بہتر ۔۔۔کوئی تو دیکھے گا چاہے بعد میں ہی سہی کچھ تو فائدہ ہوگا۔۔۔بے فائدہ کوئی بھی بات نہیں ہے۔۔
 
پوچھیے مت۔ ہم بھی بچپن میں لبید بھائی کی طرح لوڈو، اور گوٹیاں اکیلے کھیل لیا کرتے تھے :p
چکر دیتے تھے سوت کاتے والے چرخے کو اور اس کی آواز سن کے خوش ہولیا کرتے تھے مگر بچپن کے سارے کھیل بے مقصد تھے اور ادھر کی ہوئی کوئی بھی بات بے مقصد نہیں ہے ۔۔
 
حیرت ہے ۔۔۔! کوئی اور لڑی ہوتی جس سے کچھ حاصل بھی نہیں ہوتا تو لوگ بولتے بولتے صفحوں کے انبار لگا دیتے تو کوئی بور نہیں ہوتا مگر یہاں چند باتوں کے بعد ہی کہتے ہیں ۔۔۔(بہت ہوگیا ) آپ کی دل آزاری مقصود نہیں ہے ۔۔
 
Top