ضرب المثل ، کہاوت اور محاورے کا فرق:
ضرب المثل:
ایک ایسا واقعہ جس کی نظیر پہلے مفقود تھی مگر اِس کے وقوع ہوتے ہی مثال کے طور پر قائم ہوگئی تو یہ ضرب المثل ہے جیسے 9/11کا واقعہ جسے تباہی اور بربادی نیز دہشت گردی کا استعارہ بنا کر پیش کیاجاتا ہے ضرب المثل کی موٹی سی مثال ہے ۔ اب اِسے اپنی گفتگومیں استعمال کرنا ہے تو یوں کریں گے ۔بیگم تم نے تو گھر میں 9/11مچا رکھی ہے وغیرہ ۔
کہاوت:
یہ کہانی کی طرح کی ایک چیز ہےجو مشہورہوجائے توعنوان دیکر حوالے کے کام آتی ہے جیسے بنیے کا بیٹا کچھ دیکھ کر ہی گرتا ہے اور اِس کے ضمن میں پوری کہانی یا سچا قصہ ہے وغیرہ۔
محاورہ:
الفاظ کا اہلِ علم کا مختص کردہ مجموعہ جس میں ایک اسم ہو ایک فعل بھی ہو ۔الفاظ ناقابلِ ترمیم ہوں یعنی جوں کے توں برتے جائیں جیسے ’’ہاتھوں کے طوطے اُڑجانا‘‘ہاتھ اسم یعنی ایک عضو کا نام ہے ، اُڑجانا فعل ہے اور ناقابلِ ترمیم یہ کہ ہاتھوں کے طوطے ہی اُڑیں گے تو اِسے حواس باختہ ہوجانے سے تعبیر کریں گے ۔ہاتھوں کی جگہ آنکھیں اور طوطے کی جگہ چڑیا،مینا، کوا یا کوئی اور پرندہ نہیں لائیں گے ۔۔۔