گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سیما آپا کے نہ آنے کی وجہ تو معلوم ہے لیکن یہ عاطف بھیا کہاں ہیں۔ اب تو "رو رو کٹے اتوار" والا سین بھی گزر چکا ہے۔ کہیں خیر سے پھر تو " دنوا دنوا میں گنوں"
 

سیما علی

لائبریرین
شاید اب ہمیں بھی جانا چاہئیے ۔۔۔ اللہ کے حوالے۔
صدائیں دئیے جائیں گے اور بلائیں گے آپکو بار بار
اور بٹیا فراز کا شعر سنا کے یہ جا وہ جا؀
شعلہ سا جل بجھا ہوں ہوائیں مجھے نہ دو
میں کب کا جا چکا ہوں صدائیں مجھے نہ دو
 

الف عین

لائبریرین
غوش آمدید @سیما علی، ایسی خوشی ہوئی دوبارہ آمد پر کہ خوش کو غوش لکھ گیا۔
مگر آنکھیں محفوظ رکھیں اور سکرین پر زیادہ وقت نہ لگائیں
 

عظیم

محفلین
فی الحال احتیاط سے کام لیں@سیما علی، کچھ آج کل کی فضائیں بھی آنکھوں کے لیے ٹھیک نہیں۔
گلاب کا عرق سنا ہے کہ آنکھوں کے لئے بہت مفید چیز ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غوش آمدید @سیما علی، ایسی خوشی ہوئی دوبارہ آمد پر کہ خوش کو غوش لکھ گیا۔
مگر آنکھیں محفوظ رکھیں اور سکرین پر زیادہ وقت نہ لگائیں
قیا (کیا)ہی درست اظہار کیا ہے استاد محترم۔
ہمیں بھی حد سے زیادہ خوشی ہوئی سیما آپا کو محفل میں دیکھ کر۔
 

سیما علی

لائبریرین
فیر تو ہم کو بھی اس کھسی میں اردو کے اتیاچار کا حک ہے۔
لیجیے صاحب ؀
ہمیں اس سے رضا علی عابدی صاحب کی کتاب اردو کا حال یاد آگئی لکھتے ہیں ؀
غالباً لکھنؤ کا ذکر ہے سنسکرت کی ایک مسلمان طالبہ نے اپنی ڈاکٹریٹ مکمل ہونے پر مقالے کی ایک جلد گیان جین صاحب کو بھیجی لکھنا چاہتی تھیں
ٰ؎
اردو کے اُستادِ کی خدمت میں میں
لیکن اردو ع سے لکھ گئیں
عردو کے اُستادِ کی خدمت میں
اسکے جواب میں گیان جین صاحب نے لکھا
سنسکرت پڑھ کر تم نے یوں ہی کفر اختیار کیا اب اردو کو عردو لکھ کر بالکل ہی جہنمی ہوگئی ہو؀
🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓🤓
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

کیسے غائب دماغ ہو گئے ہیں ہم!!!
ا۔ ب۔ پ کی لڑی کو ی۔ ہ۔ و کا کھیل سمجھ کر مراسلہ داغ دیا!
ملزم اقرارِ جرم کرلے تو معافی ہے
پر کیا کریں
؀
اقرار میں کہاں ہے انکار کی سی خوبی
ہوتا ہے شوق غالب اس کی نہیں نہیں پر
 

سیما علی

لائبریرین
ہمارا السلام علیکم ۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

 
Top