لالہ وگل سے یاد آیا ~~~~
خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو
سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر
اقبال کے کلام میں ایک نیا جہانِ معنی نمودار ہورہا تھا۔ ’’بانگ ِ درا ‘‘ہی میں نظم جواب ِ شکوہ شامل ہے جس میں کہتے ہیں :
وہ بھی دن تھے کہ یہی مایۂ رعنائی تھا
نازشِ موسمِ گل لالۂ صحرائی تھا
جو مسلمان تھا اللہ کا شیدائی تھا
کبھی محبوب تمھارا، یہی ہرجائی تھا