جب کہ ہم سمجھ بیٹھتے ہیں یہ توفیق نہیں ہے اللہ کی طرف سے بلکہ ابنی کسی بھی خوبی اور مہارت پر مغرور ہوجاتے ہیں جو اللہ کو سخت نہ پسند ہےٹھیک بات تو یہی ہے کہ انسان کو اپنی کسی بھی خوبی پر مان نہیں کرنا چاہیے۔ اگر کوئی نیک ہے تو اللہ ہی ہے جس نے اس کو نیک بنایا۔ اگر کوئی کسی فن میں ماہر ہے تو اللہ ہی ہے جس نے اس کو اس فن میں مہارت بخشی۔ کسی کا اخلاق اچھا ہے تو اللہ ہی کا عطا کیا ہوا ہے۔ مختصر یہ کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں!
حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : خود کو عظیم سمجھنا علما ء کی آفت ہے۔وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ [57:23]
اللہ ایسے لوگوں کو پسند نہیں کرتا جو اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھتے ہیں اور فخر جتاتے ہیں ( ترجمہ ابو الاعلی مودودی