باباجی
محفلین
شکریہ باباجی! ان شاء اللہ کتاب ضرور پڑھوں گا، اگر مل گئی تو ۔۔ مجھے کتاب یا صاحب کتاب سے کوئی الرجی نہیں ہے۔ اور اوپر میں نے ایک اصولی بات کی ہے کہ قرآن و حدیث اپنے ذاتی گناہوں کو چھپانے کی تلقین کرتا ہے، اپنے گناہوں کا اشتہار بنانے کی نہیں۔ آپ قرآن و حدیث کی اس بات سے متفق ہیں، یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ اور جو لوگ متفق نہیں ہیں، وہ اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہیں۔ آپ کے اس خوبصورت جواب کا بہت بہت شکریہ۔ کاش ہم سب آپ کے اس عمدہ طرز گفتگو کو اپنا سکیں، کسی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے بھی اور اختلاف کرتے ہوئے بھی
سر جی
قرآن پاک اور احادیث میں جو حکم دیا گیا جو فرمایا گیا
اس کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں ہے
نہ ہمیں ان احکامات کو ثابت کرنے کے لیئے یا ان پر یقین کرنے کے لیئے کسی دلیل کی ضرورت ہے
مالک کے حکم اور محبوبﷺ کے فرمان پر کوئی دلیل نہیں ۔۔۔ صرف لبیک
وہیں قرآن ہمیں تحقیق کا حکم بھی دیتا ہے
تو بس گزارش اتنی ہے کہ ایک بار کتاب کو پڑھیں ضرور
معلومات میں اضافہ کی غرض سے
مجھے ان کی ایک بات بہت پسند ہے کہ بابا جی سب کے ساتھ یکساں محبت کرتے ہیں اور فرقہ بندی سے بہت دور ہیں
بس یہی بات مجھے پسند ہے