بابا ویلنٹائن کی غیر مستند تاریخ- قسط نمبر10 - سیانا جن

تجمل حسین

محفلین
سب سے پہلے تو دیر سے تبصرہ کرنے کی معذرت !
"اور قاضی یہ نہیں پوچھے گا کہ جیل میں شراب لایا کون؟" اور اس بے وقوف کو قاضی سزا نہیں دے گا؟ لگتا ہے اب قاضی تم کو ڈبل سزا دے گا۔ ایک بے گناہ کو جیل میں رکھنے کی اور دوسری جیل میں شراب لانے کی" ویلنٹائن نے سپاہی کو مستقبل کا آئنہ دکھا دیا۔
"تمہارے پاس کی ثبوت ہے کہ شراب میں لایا جیل میں؟ سپاہی سٹپٹانے لگا
"تو پھر کون لایا؟ حوالدار" ویلنٹائن سپاہی کو گھیرنے لگا
بہت خوب۔ کیسے ذہانت سے گھیرا جارہا ہے :)
یہ بھی بہت خود پر جبر کر کے لکھی کیونکہ صبح سے سر میں درد تھا۔ مگر احباب خصوصاً برادرم تجمل حسین نے مہلت بمعہ وارننگ دی تھی اس لئے زور لگا کر چند لائنیں لکھ لیں۔
بہت بہت شکریہ جناب!
اگر طبیعت ناساز تھی تو آپ کو چاہیے تھا کہ نہ لکھتے۔ کیونکہ ہمیں آپ کی صحت سے بڑھ کر کوئی چیز بھی عزیز نہیں۔
 
یہ بھی کوئی مشکل کام ہے؟ یوٹیوب پر وڈیوز دیکھ لیں یا ڈائریکٹ مووی ہی دیکھ لیں۔
اور اگر مولا جٹ یا نوری ویلنٹائن کی مدد کی بجائے اس کا رقیب بننے پر تل گیا تو؟؟؟
آپ ویلنٹائن کی محبت بچانے کی گارنٹی لیں گی؟
 

ماہی احمد

لائبریرین
اور اگر مولا جٹ یا نوری ویلنٹائن کی مدد کی بجائے اس کا رقیب بننے پر تل گیا تو؟؟؟
آپ ویلنٹائن کی محبت بچانے کی گارنٹی لیں گی؟
حد ہے، پلاٹ بھی مجھے بتانا پڑ رہا ہے۔۔۔۔
دیکھیں نوری نتھ ولن بن کر آئے گا (ہمیشہ کی طرح) پھر چونکہ ویلنٹائن معصوم سا ہے خود وہ ٹھشوں ٹھشون نہیں کر سکتا تو وہ جن کے ذریعے مولا جٹ کی مدد لے گا۔۔۔ پھر مولا جٹ نوری نتھ کی ٹھشوں ٹھشوں ہو گی۔۔۔ درمیان میں ایک آدھ گولی ویلنٹائن کو بھی لگا دینا کیونکہ اس کے پاس تو جن ہے وہ تو ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔ لیکن مولا جٹ ویلنٹائن کے لئیے اپنی جان کی قربانی دے گا اور ساتھ میں نوری نتھ بھی مر جائے گا۔۔۔۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
میری بہن، شاید آپ بھول گئیں!! جن پہلے خود ہی وضاحت کر چکا ہے کہ وہ جن ہے کوئی جادوگر نہیں!!
یہ کیسا جن ہے خو کچھ کر ہی نہیں سکتا سوائے باتوں کے۔ آپ نے الہ دین دیکهی ہے مووی؟ اس میں جینی اس کی اتنی مدد کرتا ہے۔ اگر یہ جن کچھ نہیں کر سکتا تو اسے نکال باہر کریں۔
 
یہ کیسا جن ہے خو کچھ کر ہی نہیں سکتا سوائے باتوں کے۔ آپ نے الہ دین دیکهی ہے مووی؟ اس میں جینی اس کی اتنی مدد کرتا ہے۔ اگر یہ جن کچھ نہیں کر سکتا تو اسے نکال باہر کریں۔
ضروری نہیں کہ ہر جن جادوگر ہو۔ جن ، جن ہوتا ہے۔ جادو اسے سیکھنا پڑتا ہے۔ اگر آپ ویلنٹائن کے جن کو جادو سکھانے پر راضی ہیں تو اگلی قسط میں آپ کو بلا لیتے ہیں :cool::cool:
اگر صحیح استعمال کیا جائے تو سیانے پن سے بڑا جادو کوئی نہیں
 
ویسے مجھے سب سے زیادہ مزہ آتا ہے جب آپ کسی بھی جملے کے آخر میں اس کریکٹر کی حالت بیان کرتے ہیں۔
جیسے جن نے ذرا حیرانگی سے پوچھا۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
ضروری نہیں کہ ہر جن جادوگر ہو۔ جن ، جن ہوتا ہے۔ جادو اسے سیکھنا پڑتا ہے۔ اگر آپ ویلنٹائن کے جن کو جادو سکھانے پر راضی ہیں تو اگلی قسط میں آپ کو بلا لیتے ہیں :cool::cool:
اگر صحیح استعمال کیا جائے تو سیانے پن سے بڑا جادو کوئی نہیں
فیس اڈوانس میں۔ ٹھیک؟ :p
 
میری کوشش ہوتی ہے کہ قاری کے سامنے سارا منظر ہو۔ اور لطافت بھی قائم رہے۔
اور آپ بخوبی اس کام پورا کر رہے ہیں۔ذرا ٹائم مشین کا دوبارہ سے استعمال کر کے ماہی احمد کی خواہش بھی پوری کر دیں۔ مجھے ٹائم مشین والی قسط سب سے زیادہ پسند آئی۔ہنسی نہیں روک سکا میں۔۔
 
اور آپ بخوبی اس کام پورا کر رہے ہیں۔ذرا ٹائم مشین کا دوبارہ سے استعمال کر کے ماہی احمد کی خواہش بھی پوری کر دیں۔ مجھے ٹائم مشین والی قسط سب سے زیادہ پسند آئی۔ہنسی نہیں روک سکا میں۔۔
پہلے ماہی احمد میڈم سے فیس تو طے ہوجائے ۔ کیا پتہ اس مہنگائی کے دور میں جادو یا فیس کچھ مل جائے ؛)
 
Top