باب وولمر انتقال کر گئے۔

عمر سیف

محفلین
ابھی کچھ گھنٹے پہلے ٹی وی پہ خبر آ رہی تھی کہ پاکستانی کوچ اپنے روم میں بےہوش پائے گئے۔
اب ٹی وی پر خبر آ رہی ہے کہ باب وولمر کا انتقال ہوگیا۔

بہت افسوسناک خبر ہے۔
May Allah Rest His Soul In Peace :(
 

دوست

محفلین
افسوس ہوا اللہ ان پر اپنی رحمتیں رکھے۔
پہلے تو یہ خبر مجھے کوئی مذاق لگی لیکن سچی میں یہ توقع دور دور تک بھی نہیں تھی۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
مصدقہ اطلاع کے مطابق انضمام نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائیر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اپنا آخری ایک روزہ میچ بروز بدھ موجودہ ورلڈ کپ میں کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اچھے کھلاڑی سے محروم ہو جائے گی۔
 

امن ایمان

محفلین
بہت افسوس۔۔۔ :cry: ۔۔۔ کل رات کو اچانک ضبط کی اس پوسٹ پر نظر پڑ گئی۔۔۔پہلے تو سمجھی کہ مذاق اڑا رہے ہیں۔۔۔لیکن پھر یہ سچ بات نکلی۔۔۔افسوس اس بات کا زیادہ ہے کہ ایک دن پہلے ان کو بہت برا بھلا کہا۔۔۔لیکن یہ کبھی نہیں سوچا تھا اور نہ ایسا چاہا تھا ۔۔۔:(

زیک کے انٹرویو میں جب میں یہ لکھ رہی تھی کہ زندگی کا کچھ پتہ نہیں ۔۔کب چلتے چلتے رک جائے تو اپنی بات کو کافی انجوائے کیا تھا کہ بھلا بیٹھے بیٹھے تو نہیں مر سکتی۔۔۔۔لیکن کچھ ہی لمحوں بعد اس کا جواب مل گیا۔
 

خاور بلال

محفلین
سچ کہوں‌تو دل میں یہ خواہش تو ضرور تھی کہ وہ پاکستانی ٹیم کی جان چھوڑدیں لیکن ۔ ۔ ۔ اتنا بڑا قدم! یہ غیر ضروری تھا۔

بہت بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے
 
ناقابل یقین خبر ہے ، بہت دیر تک مجھے بھی یقین نہیں آیا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔ باب وولمر کی کوچنگ سے کئی اختلافات تھے مگر بحیثیت انسان وہ اچھے تھے۔

یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور دھچکہ ہے جس سے نکلنے میں کافی وقت لگے گا۔ شکر ہے میں نے باب وولمر کے متعلق کچھ برا بھلا نہیں سوچا تھا ورنہ آج میں بھی افسوس کر رہا ہوتا کہ کیوں ایسا سوچا یا کہا۔
 

فہیم

لائبریرین
عوام ایک دھچکے سے ابھی سنبھلی نہیں‌تھی۔
کے یہ اچانک دوسرا دھچکا ملا۔
مجھے اس پر نہایت افسوس ہے۔
اور میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں کے میں اس بارے میں مزید کچھ لکھوں
 

عمر سیف

محفلین
پہلے باب کا انتقال اور اب انضمام کی ریٹائرمنٹ۔

باب کے بارے میں جتنی باتیں میچ ہارنے کے بعدکر دی گئیں تھیں کہ وہ اچھے کوچ نہیں۔ کسی نے یہ تک لکھ دیا تھا کہ انہیں ائرلینڈ کے کوچ سے ٹرنینگ لینی چاہئے۔ اور آج وہی لوگ ان کے ساتھ ہمدردی دکھا رہے ہیں۔
یقینا یہ پاکستان کرکٹ کو بہت بڑا نقصان ہے۔ دعا یہی کی جا سکتی ہے کہ اللہ پاک ان کے گناہوں کو معاف فرمائے۔ آمین۔
دُنیائے کرکٹ کا ایک عظیم کوچ اب ہم میں نہیں رہا۔ :(

خاور کی یہ بات کافی حد تک ٹھیک ہے۔
“بہت بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے“۔
 

امن ایمان

محفلین
خاور صاحب، ضبط
دیکھیں پلیززز آپ اب ایسا نہ کہیں ۔۔۔اچھے لوگ مرجانے والے کو اچھے لفظوں میں یاد رکھتے ہیں اور اس کی برائیاں اس کے ساتھ ہی دفن کر دیتے ہیں۔

محب ہمیں بھی باب کی کوچنگ سے اختلاف تھا کہ جب وہ اتنے سارے پیسے لے رہے ہیں تو اچھا سیکھا کیوں نہیں رہے۔۔۔ ان کو یہ سب چھوڑ کر اپنے ملک واپس چلے جانا چاہیے۔۔۔۔لیکن اتنی دور جانے کو نہیں کہا تھا۔۔۔آپ بہت اچھے ہیں جو آپ نے پاکستان کی ہار کو بہت صبر سے برداشت کیا۔۔۔:(
 

عمر سیف

محفلین
میں نے تو وہ کہا جو اکثر عوام کی رائے ہے۔ بےشک اب سب کو افسوس ہے پر ایک دن پہلے تک نہیں تھا۔ خیر۔ نہ کل باب کو کچھ کہا تھا نہ آج کہہ رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے بھی پہلے اس خبر کو مذاق ہی سمجھا تھا کہ کسی نے بامحارہ طور پر کہا ہے لیکن اصل خبر کے معلوم ہونے پر بہت صدمہ ہوا۔

مجھے غصہ ہے تو پاکستانی کرکٹ ٹیم پر اور میں انہیں باب کی موت کا ذمہ دار بھی گردانتا ہوں۔
 

خاور بلال

محفلین
ارے شمشاد صاحب!
باب کی موت کا الزام تو پاکستانی ٹیم پر نہ لگائیں
آپ کا مراسلہ پاکسانی ٹیم نے پڑھ لیا تو صدمے سے شاید ان میں‌سے کسی کو ہارٹ اٹیک ہو جائے، اگر ایسا ہوا (خدا نہ کرے) تو اس کا الزام ہم کس پر لگائیں گے ؟ خود ہی‌سمجھ لیں
 
امن ایمان نے کہا:
خاور صاحب، ضبط
دیکھیں پلیززز آپ اب ایسا نہ کہیں ۔۔۔اچھے لوگ مرجانے والے کو اچھے لفظوں میں یاد رکھتے ہیں اور اس کی برائیاں اس کے ساتھ ہی دفن کر دیتے ہیں۔

محب ہمیں بھی باب کی کوچنگ سے اختلاف تھا کہ جب وہ اتنے سارے پیسے لے رہے ہیں تو اچھا سیکھا کیوں نہیں رہے۔۔۔ ان کو یہ سب چھوڑ کر اپنے ملک واپس چلے جانا چاہیے۔۔۔۔لیکن اتنی دور جانے کو نہیں کہا تھا۔۔۔آپ بہت اچھے ہیں جو آپ نے پاکستان کی ہار کو بہت صبر سے برداشت کیا۔۔۔:(

اصل میں پاکستان سے پہلے ہی بہت کم امیدیں تھیں اور ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد تو امید بہت ہی کم ہو گئی تھی اور جس طرح کے ہمارے بلے باز ہیں انہیں کوئی بھی کوش شاید ٹھیک نہ کرسکے اس لیے مجھے وولمر سے شکایت نہیں تھی البتہ میں چاہتا تھا کہ وہ اب پاکستان ٹیم سے علیحدہ ہوجائیں مگر اس طرح سے علیحدہ ہوں گے یہ نہ سوچا تھا۔

خدا ان پر رحم کریں اور ہماری باقی ماندہ ٹیم پر بھی۔
 

امن ایمان

محفلین
انضمام کا جذباتی الوداع :(

کیا آپ نے انضمام کو روتے ہوئے دیکھا۔۔۔؟

واقعی سچ ہی کہا ہے کسی نے ۔۔

کھلاڑی بھی انسان ہوتے ہیں‘
کھیل کو کھیل کیوں نہیں رہنے دیتے؟
:(


خرم صاحب بہت شکریہ۔
 

عمر سیف

محفلین
انضی کا آج آخری میچ تھا۔ زیادہ دیر کریز پر نہیں رہے پر اپنی 37 رنز کی باری بہت اچھی کھیلے۔ اور جس طرح سے زمبابوے کی ٹیم نے اور پھر پاکستانی کھلاڑیوں نے الوادع کیا دیکھنے لائق تھا۔
ایک عظیم بلےباز جس کے بیٹ نے رنز کے پہاڑ کھڑے کر دیئے۔ اور جاتے ہوئے اسے روتا دیکھتے کسی کی بھی آنکھ نم ہوگئی ہوگی۔

انضمام کے لیے بیسٹ آف لک ان فیوچر۔
 
Top