باتیں موسم گرما کی

گرمیوں میں تو گاؤں ہو، دوپہر کا وقت ہو، کنوئیں کے کنارے گھنے درختوں کے نیچے بغیر بستر کے کھری چارپائی ہو، کنواں چل رہا ہو، بیل کے گلے کی گھنٹی بج رہی ہو، کنوئیں کے ٹھنڈے پانی کے نیچے آموں کی پیٹی رکھی ہو اور دو چار دوست ہوں۔
ویسے میری اطلا ع کے مطابق اب بہت کم ایسے گاؤں ہیں جہاں کنویں ہوں۔البتہ میں کنویں کی جگہ ٹیوب ویل یا نہر لگا لوں تو میرا گزارہ ہو سکتا ہے
 
جی تھادل ( بادام کا شربت) ہماری اماں مرحومہ کو بہت پسند تھا اور گھر پرتیار کرتی تھیں اور سب کو اصرار کرکے پلاتی تھیں
میں تو آجکل دوپہر کو املی اور آلو بخارے کے شربت سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔
رات کو دونوں بھگو کے رکھ دیتا ہوں اور دوپہر کو مزے سے پیتا ہوں:)
 

زبیر مرزا

محفلین
واؤ یہاں تو مزے کی باتیں ہورہی ہیں۔ :)
جی ہاں آپ بھی شرکت کریں- اور آئس کریم نوش فرمائیں

r4.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
گرمیوں میں بھوک بھی زیادہ لگتی ہے -آج میں نے مدت کے بعد دوروٹیاں کھائیں :)
ساتھ مزے دار دال کدو اور پودینے کی چٹنی ساتھ دودھ کی لسی:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
تم گرمیوں سے کیسے لطف اندوز ہوتی ہو، یہ بھی تو بتاؤ۔
چاچو مجھے تو گرمیوں میں رات کو کھلی فضاء میں سونا بہت پسند ہے ۔۔چھت پر :)
آئسکریم کھانے کے علاوہ اسے کوئی اور کام بھی ہے کہ نہیں؟
درست فرمایا چاچو ۔۔پر کچھ اور چیزیں بھی ہیں ناں جو مجھے پسند ہیں لیکن آپ کو نہیں بتانا ۔۔ڈانٹ پڑ جائے گی ناں !:happy:
 

فہیم

لائبریرین
گرمیوں میں املی اور آلو بخارے کا شربت میرے پسندیدہ مشروبات میں سے ایک :)
 
گرمیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کی گرمی ویسے بھی بہت اچھی ہوتی ہے ۔۔۔۔
شام میں چلنے والی ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا ایک ایسی نعمت ہے جو اور کسی شہر میں محسوس نہیں ہوتی
ہمارے گھر گرمیوں میں امی لازمی دن میں کیری اور پیاز کی چٹنی بناتی ہیں
اور ایک پنچاب سائیڈ کی خالص دیسی ڈش بھی بنتی ہے کبھی کبھارجو کہ اب ناپید ہونے کی وجہ سے سب کو حیران کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"آم کا مانی "

 

عائشہ عزیز

لائبریرین
گرمیاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ کراچی کی گرمی ویسے بھی بہت اچھی ہوتی ہے ۔۔۔ ۔
شام میں چلنے والی ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا ایک ایسی نعمت ہے جو اور کسی شہر میں محسوس نہیں ہوتی
ہمارے گھر گرمیوں میں امی لازمی دن میں کیری اور پیاز کی چٹنی بناتی ہیں
اور ایک پنچاب سائیڈ کی خالص دیسی ڈش بھی بنتی ہے کبھی کبھارجو کہ اب ناپید ہونے کی وجہ سے سب کو حیران کرتی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
"آم کا مانی "
کیری اور پیاز کی چٹنی ہمارے ہاں بھی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے بہنا:)
اور یہ دوسری والی ڈش کے بارے میں بتائیے گا میں نے پہلے مرتبہ سنا ہے اس کا نام ؟
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میرا تو گرمیوں میں چھوٹا سامنہ نکل آتا ہے ۔ ذرا سی گرمی ہو تو دل گبھراتا ہے، اور اور اور مجھے رہ رہ کے سردی یاد آتی ہے ۔ :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
فیصل آباد میں تو ویسے بھی گرمی زیادہ ہوتی ہے۔ تمہیں تو اس کا عادی ہونا چاہیے۔
 
Top