بات جب حد سے گزر جائے گی

ابن رضا

لائبریرین

بات جب حد سے گزر جائے گی
مجھ پہ پھر اُس کی نظر جائے گی؟

کیا وہ آئے گا خزاؤں کے ساتھ؟
جب قبا گُل کی اُتر جائے گی؟

لوگ کہتے تھے غمِ الفت میں
زندگی درد سے بھر جائے گی

دیکھ پائے جو اُداسی بھی مجھے
سانس اُس کی بھی ٹھہر جائے گی

کیا خبر تھی کہ سمندر کی لہر
پاس آنے پہ بپھر جائے گی

ساعتِ وصل ہے گزری جیسے
شبِ ہجراں بھی گزر جائے گی

وقت بدلے گا رضا اپنا بھی
اپنی حالت بھی سنور جائے گی
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
دیکھ پائے جو اُداسی بھی مجھے
سانس اُس کی بھی ٹھہر جائے گی

ساعتِ وصل ہے گزری جیسے
شبِ ہجراں بھی گزر جائے گی

بہت خوب ابنِ رضا بھائی ۔۔۔!

خوش رہیے۔ :)
 
ابن رضا

لائبریرین
وقت بدلے گا جب رضا اپنا

بابا یوں :p

نا بابا۔
آپ نے بحر بدل دی ہے۔:p

ناں بابا ناں یہ اس نا کا مسئلہ نہیں تها - ناں ! ناں !
اور لڑی کا رخ بھی..... :)میں تو سوچنے لگا کہ کہیں غلطی سے میں نے اپنی غزل اصلاحِ سخن کے زمرے کی بجائے لطائف کے زمرے میں نہ کردی ہو:p
 
عظیم

محفلین
اور لڑی کا رخ بھی..... :)میں تو سوچنے لگا کہ کہیں غلطی سے میں نے اپنی غزل اصلاحِ سخن کے زمرے کی بجائے لطائف کے زمرے میں نہ کردی ہو

ابن رضا بهائی اگر اصلاح لطائف سے بهر پور ہو - تو اور کیا چاہئے محترم ؟ اگر پهر بهی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں !
اللہ بهلا کرے !
 
ابن رضا

لائبریرین
ابن رضا بهائی اگر اصلاح لطائف سے بهر پور ہو - تو اور کیا چاہئے محترم ؟ اگر پهر بهی دل آزاری ہوئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں !
اللہ بهلا کرے !
ارے بھائی اس میں برا منانے والی کوئی بات نہیں. میں نے سوچا ایک ادھ لطافت میں بھی کرلوں.جزاک اللہ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا خبر تھی کہ سمندر کی لہر
پاس آنے پہ بپھر جائے گی
واہ بہت اچھا ۔بہت خؤب۔ لیکن یہاں مطلع مجھے کچھ کمزور لگا انداز "ویل فوکسڈ " نہیں ۔۔۔۔
خزاؤن والا مصرع میں کچھ وزن اور بحر کا ہلکا سا مسئلہ لگ رہا ہے۔ شاید کسی کی توجہ نہیں گئی۔یا میری ہی توجہ مڑ تڑ گئی۔بہر حال اگر ٹھیک بھی ہے تو اور بہتر ہونی چاہیے۔
سمندر کی لہر والا شعر بہت اچھا لگا۔
 
فاعلاتن: کا و آئے
فعلاتن: گَ خزاؤ
فعلان: کے ساتھ

اوزان تو درست ہیں تاہم بیان مزید بہتری کا طالب ہے. اور مطلع کا مصرعِ ثانی بھی.

پسند آوری کا بہت شکریہ.
 
Top