باجو کی فرمائش پر ظفری بھائی سے ملاقات کا احوال

فہیم

لائبریرین
میرا موڈ تو شمشاد بھائی کی وجہ سے خراب ہوگیا تھا اور میرا ارارہ نہیں تھا ایسا کوئی تھریڈ کھولنے کا کہ میں نے آسان اردو میں ایک کام کہا اور انہوں نے اس کو پورا گھما کر رکھ دیا:(

لیکن ابھی باجو کی کال آئی اور انہوں نے کہا کہ میں الگ تھریڈ کھول دوں۔
تو یہ تھریڈ کھول رہا ہوں۔
کوشش کروں گا کہ ٹوٹے پھوٹے انداز میں ملاقات کا احوال لکھ سکوں۔
اور یہ اندازہ بھی ہے کہ اس تھریڈ میں باجو کے علاوہ شاید ہی کوئی آکر کچھ لکھے۔
 
فہیم

لائبریرین
تو ملاقات جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ بروزَ جمعرات بعد نماز مغرب طے پائی تھی۔
لیکن میری وجہ سے یہ ملاقات کوئی 30 منٹ لیٹ ہوگئی کہ میں لیٹ پہنچا۔
ظفری بھائی انتظار میں بیٹھے تھے ہم لوگوں کے اور شعیب صفدر صاحب اور عمار کھڑے تھے میرے انتظار میں۔

آخر کار میں مطلوبہ جگہ پہنچا اور کچھ پریشانی کے بعد میں نے شعیب بھائی اور عمار کو ڈھونڈ لیا۔
پھر وہاں سے ہم تینوں مطلوبہ مقام یعنی لیوش ریستوران کی جانب بڑھے۔
جہاں ظفری بھائی ہمارے انتظار میں بیٹھے سوکھ تو نہیں رہے تھے البتہ کولڈرنک سے لطف اندوز ہورہےتھے۔
ساتھ میں ان کے بھائی صاحب اقبال بھائی بھی تھے۔ ماشاءاللہ کافی ہینڈسم ہیں وہ:)
ظفری بھائی نے تو ہمارا تعارف اپنے بھائی صاحب سے ایسے کرایا جیسے برسوں سے ہمارے ساتھ ہوں۔
پھر وہاں سب سے پہلے تو ہم نے معذرت کی کہ ان کو ہمارے سبب اتنا انتظار کرنا پڑا۔
اور پھر وہاں ایک نشست جمی۔
پھر کیا ہوا۔
یہ ایک بریک کے بعد۔
 
ظفری

لائبریرین
جہاں ظفری بھائی ہمارے انتظار میں بیٹھے سوکھ تو نہیں رہے تھے البتہ کولڈرنک سے لطف اندوز ہورہےتھے۔
ساتھ میں ان کے بھائی صاحب اقبال بھائی بھی تھے۔ ماشاءاللہ کافی ہینڈسم ہیں وہ:)
بس یہاں پیچیدگی پیدا ہورہی ہے کہ ہینڈسم کسے کہا ۔۔۔۔ ؟ ;)
 
فہیم

لائبریرین
ہمممممممممم،
ویسے وہ کسی انگریز کا ہیٹ نہیں۔
ایک پاکستانی کا ہی تھا اور تھا بھی میڈ ان پاکستان۔

اور آپ ابھی کہاں ہیں۔
آج تو آپ کی فلائٹ ہے۔
 
تیشہ

محفلین
میرا موڈ تو شمشاد بھائی کی وجہ سے خراب ہوگیا تھا اور میرا ارارہ نہیں تھا ایسا کوئی تھریڈ کھولنے کا کہ میں نے آسان اردو میں ایک کام کہا اور انہوں نے اس کو پورا گھما کر رکھ دیا:(
ں۔

۔

موُڈ خراب والی بات نہیں ہے ، شمشاد جی نے تو نہیں کھولنا تھا ناں فہیم، ملاقات آپ لوگ کرکے آئے ہو تھریڈ بھی آپ نے ہی کھولنا تھا ناں ۔۔۔:confused:
ہاں اگر request کرتے تو ہم سے کوئی بھی کھول لیتا نو پرابلم ۔۔۔
مجھے خود سمجھ نہیں آئی آپ نے کھولا کیوں نہیں تھا ۔۔ا:battingeyelashes:
ہوسکتا ہے شمشاد جی کو بھی نہ سمجھ لاگی ہو ۔۔۔
اب آگے لکھو ۔۔۔:battingeyelashes:
 
تیشہ

محفلین
ویسے تصویریں تو ہے نہیں ،اور مجھے تصویروں کے بغیر مزا نہیں :( مگر چلو ۔۔ ملاقات ہی سہی ۔۔ سنُ لیتے ہیں ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
جو میں نے کہنا تھا وہ باجو نے کہہ دیا۔

ارے بھئی ملاقات آپ اراکین کی ہوئی اور دھاگہ میں کھولتا۔
 
تیشہ

محفلین
فہیم آگے بڑھو ۔۔ یہ سب پڑھ لیا ہے ۔۔
میں باربی کیو جوائن کرآؤں ، اتنی دیر میں تھوڑا اور لکھ لو۔۔۔۔:battingeyelashes:
 
ظفری

لائبریرین
لو جی ہماری اماں نے روایتی دھمکی دیدی ہے ۔ اب ہم دوہفتے مذید پاکستان میں اپنا شرفِ باریابی بخشیں گے ۔ ;)
اُمید ہے ہماری تحریر کا انجام اب قریب ہی ہے ۔ ;)
 
لو جی ہماری اماں نے روایتی دھمکی دیدی ہے ۔ اب ہم دوہفتے مذید پاکستان میں اپنا شرفِ باریابی بخشیں گے ۔ ;)
اُمید ہے ہماری تحریر کا انجام اب قریب ہی ہے ۔ ;)

بھئی میرے خیال سے وہ تو انجام پا چکی۔ آپ نے اپنا بلاگ چیک کیا؟ اگر نہیں تو بی ٹی بھائی سے رابطہ دافع قبض ہو سکتا ہے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
موُڈ خراب والی بات نہیں ہے ، شمشاد جی نے تو نہیں کھولنا تھا ناں فہیم، ملاقات آپ لوگ کرکے آئے ہو تھریڈ بھی آپ نے ہی کھولنا تھا ناں ۔۔۔:confused:
ہاں اگر request کرتے تو ہم سے کوئی بھی کھول لیتا نو پرابلم ۔۔۔
مجھے خود سمجھ نہیں آئی آپ نے کھولا کیوں نہیں تھا ۔۔ا:battingeyelashes:
ہوسکتا ہے شمشاد جی کو بھی نہ سمجھ لاگی ہو ۔۔۔
اب آگے لکھو ۔۔۔:battingeyelashes:

جی باجو کھولنا تو مجھے ہی چاہیے تھا۔
لیکن میں نے اس انداز کی پوسٹ کون ہے جو محفل میں آیا کردی تھی۔
تو اسی کا کہا تھا کہ ان چند پوسٹس کو جو یہاں ہوگئی ہیں اٹھا کر ایک نیا تھریڈ بنا کر اس میں ڈال دیں۔
جیسے کہ یہاں ایڈمن کرتے رہتے ہیں کہ کسی دھاگے سے کچھ پوسٹس الگ کر کے نیا دھاگہ بنادیا۔
اور ریکویسٹ ہی کی تھی کوئی حکم تو نہیں دیا تھا۔

خیر جو ہوا سو ہوا۔
اور آگے میں لکھتا ہوں۔
 
فہیم

لائبریرین
ہاں تو جی۔
آگے پھر کچھ یوں ہوا۔
کہ پہلے نشست جمی اور پھر اس نے پکا ہونے میں تھوڑا وقت لیا۔
اس وقت میں رسمی انداز کی گفتگو چلتی رہی۔
اقبال بھائی اس عرصے میں بلکہ ساری ملاقات میں ہی ٹبیل کی سب سے کونے والی سیٹ سنبھالے موبائل کے ساتھ کھلیتے رہے۔
اور جب نشست جم کر پوری طرح پکی ہوگئی تو پھر جو گفتگو ہوئی وہ آف لائن گفتگو تھی:p
اس گفتگو میں کچھ محفل کا ذکر بھی آیا۔
شاید اسی کے بعد ان حضرات میں مجھے محفل کا انسائیکلو پیڈیا کا خطاب دیا۔
یہ الگ بات ہے کہ محفل کی طرف سے بھلے کوئی خطاب نہ ملا ہو۔
 
فہیم

لائبریرین
بس پھر آگے یہی ہوا کہ اس گفتگو کے دوران ہی ڈنر کیا۔
ڈنر میں ڈھاگہ چکن، چکن کڑھائی، بریانی، چکن شاشلک،
روغنی و سادےنان، رائتہ، سلاد، چٹنیاں، کولڈرنک اور کھیر شامل تھی۔
ویسے تو ہم آئسکریم پسند ہیں اور کھیر کے بجائے آئسکریم ہی پسند فرماتے۔
لیکن ظفری بھائی پہلے ہی بول پڑے تھے کہ کھانے کے بعد آئسکریم کہاں کھائی جاتی ہے۔
ہم نے سوچا کہ بول دیں یہاں:grin:
لیکن پھر ہم سوچا کہ مناسب نہیں ہوگا اس لیے کھیر پر ہی توکل کیا۔

اور پھر ملاقات اختتام پذیر ہوئی۔

بس جی یہ تھی وہ مختصر سی ملاقات۔
 
Top