مبارکباد باجو کی پارٹی میں آئیں

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی خوش قسمت ہیں کہ پہلے ہی سنچری پر کھانےکی دعوتیں مل رہی ہیں، یہاں تو ہزاروں پر بھی کسی نے جھوٹے منہ نہیں پوچھا۔ :cry:
 

خرم

محفلین
شاعر نے کہا
دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے
یہ دھواں سا کہاں‌سے اٹھتا ہے
جواب: شمشاد بھائی کے دل سے :wink:

بھیا اللہ شکر خورے کو شکر ہی دیتا ہے۔ اب اگر ہمیں پارٹی مل رہی ہے تو آپ بھی آجائیے گا۔

ماوراء بہن، بس پکوان میں دولہا گوشت ہو، باقی بارات میں کون کون ہوتا ہے اس سے کوئی غرض نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں اب نئی فرمائش، “ دولہا گوشت “ یہ کون سا گوشت ہوتا ہے خرم بھائی، اگر دولہا گوشت ہے تو پھر دلہن چانپیں، براتی پائے وغیرہ وغیرہ بھی ہوں گے۔
 

خرم

محفلین
ارے بھائی میں نے پکوان کی بارات میں گوشت کو دولہا بنایا تھا اور آپ نے دولہا کے گوشت کا پکوان بنا دیا۔ آج دوپہر میں‌کیا کھایا تھا؟
 

ماوراء

محفلین
خرم بھیا، آپ گوشت کے پیچھے ہاتھ دھو کر کیوں پڑ گئے ہیں؟؟ کیا بھابھی اچھا گوشت نہیں بناتیں؟ :p
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
ماوراء نے کہا:
شمشاد بھائی، کون دعوت دے رہا ہے۔ وہ توخود زبردستی مانگ رہے ہیں۔ :twisted:

کسی نے انگلی پکڑائی ہے تو ہاتھ پکڑ رہے ہیں ناں۔
یہ تو وہ ف۔۔نہیں وہ ڈیول فش۔۔نہیں وہ بھی نہیں۔۔ دھند کے پیچھے اف نہیں وہ۔۔با ہاں بابر نے خرم بھائی کو راہ دکھائی ہے۔ اس کے جانے بعد خرم بھائی رونے لگے تو میں تو ان کو تسلی دینے کے لیے کہہ دیا۔ اب مجھے کیا معلوم تھا کہ آخر میں مجھے ہی آ کر رونا پڑے گا۔ :cry: :p
 

شمشاد

لائبریرین
پھر یہ بھی لکھ دینا تھا کہ گوشت کس کا ہو؟
بکرے کا، بیل کا، اونٹ کا اور آپ کی طرف تو اور بھی بہت سارے جانوروں کا کھلے عام ملتا ہے۔
 

خرم

محفلین
بکرا، بیل، گائے، اونٹ، مرغ سب چلے گا شمشاد بھائی۔ ویسے آپ تو ٹھہرے کنجوس آپ کیا کھلائیں گے۔ اللہ ہماری بہن کو سلامت رکھے۔
ماوراء آپ کی بھابھی ماشاء اللہ بہت اچھا گوشت پکاتی ہیں۔ رہی بات گوشت سے دلچسپی کی تو ہم ٹھہرے توحید پرست، ایک ہی چیز سے دل لگاتے ہیں تو کھانے میں گوشت، مشروب میں دہی کی لسی اور میٹھے میں‌اللہ بخش کا سوہن حلوہ۔ بس مختصر سی فہرست ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کنجوسی کی کیا بات ہے؟ تصویریں ہی لگانی ہیں ناں، جو جتنی کہیں گے لگا دیں گے (ماوراء کی طرح) :wink:
 

خرم

محفلین
نہیں جی ایسے تھوڑا ہی ہے کوئی۔ جتنی چیزوں کی تصاویر لگائیں گے، ملاقات ہونے پر وہ سب کھلائیں گے بھی۔ ہاں جی۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
خرم نے کہا:
نہیں جی ایسے تھوڑا ہی ہے کوئی۔ جتنی چیزوں کی تصاویر لگائیں گے، ملاقات ہونے پر وہ سب کھلائیں گے بھی۔ ہاں جی۔ :p

اچھا، لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ کھائی تو جاتی ہیں لیکن نظر نہیں آتیں، اب ان کی تصاویر کیسے لگاؤں؟ :?
 

خرم

محفلین
ماوراء بہن اب یہ پوسٹ تو آپ کی بھابھی کو دکھانی پڑے گی :wink:

شمشاد بھائی ایسی کیا چیز آپ کھاتے ہیں جو نظر نہیں‌آتی؟
 

ماوراء

محفلین
مطلب کہ واقعی خوش قسمت ہیں۔(آپ کے خیال میں) :D

خرم بھائی، اب شمشاد بھائی یہاں جوتوں کی تصاویر پوسٹ کرنے سے تو رہے۔ :p
 

خرم

محفلین
واقعی بہنا یہ بات تو آپ نے ٹھیک کہی۔ اور پھر آخر کتنے جوتوں کی تصاویر پوسٹ کریں گے۔ جگہ بھی تو چاہئے نا غلام سرور پر :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا بھی دماغ پتہ نہیں کہاں رہ گیا ہے؟ میں نے کہا تھا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جو خرم بھائی کو کھلانی تو ہیں لیکن لظر نہیں آتیں تو ان کی تصاویر کیسے لگاؤں، جبکہ جوتے تو نظر آتے ہیں۔ اور خرم بھائی آپ بھی اس کی باتوں میں آ گئے :(
 

خرم

محفلین
تو بھیا خود ہی بتا بھی دیجئے نا کہ کون سی ایسی اشیاء ہیں جو کھاتے بھی ہیں اور نظر بھی نہیں آتیں؟
 
Top