"بادہ"

شمشاد

لائبریرین
ادراک ابھی پورا تعاون نہیں کرتا
دے بادہ گلفام ، میں کچھ سوچ رہا ہوں
(عبد الحمید عدم)
 

شمشاد

لائبریرین
بابا جی اس کا ترجمہ بھی لکھ دینا تھا ناں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


ساقیا! اہتمامِ بادہ کر
وقت کو سوگوار دیکھا ہے

جذبۂ غم کی خیر ہو ساغر
حسرتوں پر نکھار دیکھا ہے
(ساغر صدیقی)
 
بابا جی اس کا ترجمہ بھی لکھ دینا تھا ناں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
شمشاد بھائی یہ مولانا روم کا شعر ہے اور اس کا ترجمہ نہیں ہوسکتا صرف تشریح ہوسکتی ہے اور وہ اتنی لمبی ہوگی کہ آپ لوگ تنگ ہوجائیں گے اس لیئے کسی صاحبِ کمال نے مولانا روم کے اس شعر کا اردو میں (میرے خیال سے) حق ادا کردیا ہے
یہ اپنے خون کی گرمی ہے جس نے مچا رکھی ہے ہلچل
نشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل
پشتو میں
دہ زما دہ وینے خندا دا اے ساقی
نشہ کہ پہ شراب کہ وے نو بوتل بم گڈے دہ
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ روحانی بابا
--------------------------
وہ بادہ شبانہ کی سر مستیاں کہاں
اٹھیے بس اب کہ لذّتِ خوابِ سحر گئی
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
جو غم ملا ہے بوجھ اٹھایا ہے اس کا خود
سرزیرِبارِساغر و بادہ نہیں کیا
(پروین شاکر)
 

شمشاد

لائبریرین
قضا نے تھا مجھے چاہا خرابِ بادۂ الفت
فقط خراب لکھا، بس نہ چل سکا قلم آگے
(غالب)
 

شمشاد

لائبریرین
ساقیا! اہتمامِ بادہ کر
وقت کو سوگوار دیکھا ہے
جذبۂ غم کی خیر ہو ساغر
حسرتوں پر نکھار دیکھا ہے
(ساغر صدیقی)
 
Top