بارش ہو تو آپ کا دل کیا چاہتا ہے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی جناب یہاں تو بہت پیاری بارش ہو رہی ہے اورمیرا دل کہتاہے کہ سارے کام چھوڑ کر بارش میں پیدل چلنا شروع کر دوں اور اتنے دور تک جاؤں جہاں تک بارش ہو رہی ہے

آپ کا دل کیا چاہتا ہے
 
طالوت

محفلین
بارش میں نہانا اور برساتی نالوں کا شور اور روانی کیا یاد دلا دیا جناب ۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو کم از کم عشق ہے اس موسم سے شاید اسلیئے کہ کراچی میں بارشیں بہت کم ہوتی ہیں اور یہاں سعودیہ میں تو ویسے ہی چند قطروں کے سوا نہیں دیکھے اب تک۔۔۔۔۔
بارش کے ساتھ گرما گرم پکوڑے ، سموسے ہوں تو مزا اور بھی دوبالا ہو جاتا ہے ۔۔۔
وسلام
 
ارے بھائی سموسے پکوڑے واہ واہ میرا دل بھی بغاوت کر رہا ہے
 
مغزل

محفلین
بارش کےدوران کسی باغیچے میں بیٹھ کر چھن چھن کرتی بوندوں ، بھیگے ہوئے
پرندوں‌ کا نظارہ کرنا اور پکوڑے ۔۔۔۔۔ دل کے بہلانے کو ہوتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو ترس ہی گیا ہوں بارش کو۔
پاکستان میں ہوں تو بارش میں ضرور نہاتا ہوں۔
رات کو بارش ہو رہی ہو تو سوتے سے اٹھ کر برآمدے میں بیٹھ جاتا ہوں۔
 
نوید صادق

محفلین
بارش میں نہانا اور برساتی نالوں کا شور اور روانی کیا یاد دلا دیا جناب ۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو کم از کم عشق ہے اس موسم سے شاید اسلیئے کہ کراچی میں بارشیں بہت کم ہوتی ہیں اور یہاں سعودیہ میں تو ویسے ہی چند قطروں کے سوا نہیں دیکھے اب تک۔۔۔۔۔
بارش کے ساتھ گرما گرم پکوڑے ، سموسے ہوں تو مزا اور بھی دوبالا ہو جاتا ہے ۔۔۔
وسلام
ویسے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، برساتی نالے کےشور کے لئے خرم کو زیادہ دور نہیں جانا پڑے گا، کیوں جناب خرم!!!!
 
نوید صادق

محفلین
بارش کےدوران کسی باغیچے میں بیٹھ کر چھن چھن کرتی بوندوں ، بھیگے ہوئے
پرندوں‌ کا نظارہ کرنا اور پکوڑے ۔۔۔۔۔ دل کے بہلانے کو ہوتے ہیں۔
مغل صاحب! ایک بار پھر سوچ لیجئے یہ چھن چھن بوندوں ہی کی ہے نا!!!!!!!!
 
تیشہ

محفلین
میں تو ترس ہی گیا ہوں بارش کو۔
پاکستان میں ہوں تو بارش میں ضرور نہاتا ہوں۔
رات کو بارش ہو رہی ہو تو سوتے سے اٹھ کر برآمدے میں بیٹھ جاتا ہوں۔

مطلب ؟ ترس گیا ہوں بارش کو ۔ ۔ ؟ بارش ہو تو ضرور نہاتا ہوں :confused:

تو کتنے عرصے سے آپ نہیں نہائے ہوئے ۔؟ :music:
اُففف
 
طالوت

محفلین
بالکل صحیح ایسا ہی ہوتا ہے یہاں دو بوند پڑیں اور لائٹ بند:(:(

پر بارش کے لئے لائٹ چلی جائے تو کوئی بات نہیں;););)
اور بارش کے بعد جو نارتھ کراچی سے کلفٹن اور لانڈھی سے اورنگی تک نہریں اور جھیلیں نمودار ہوتیں ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ :) اور ہاں یاد آیا ابلتے ہوئے مین ہولز کے بارے میں بھی !
وسلام
 
تعبیر

محفلین
بارش تو پاکستان میں ہی اچھی لگتی ہے ۔ پکوڑے کھانے اور بارش کے بعد گیلی مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو کا کیا ہی کہنا۔

یہاں بارش مجھے بالکل نہیں پسند بوچھی کی طرح میرا بھی سونے کو دل کرتا ہے۔

بارش میں میرے دل میں عجیب عجیب سے خیال یا سوچیں آتی ہیں۔ ہو ستا ہے کہ وہ سب پڑھنے کے بعد آپ سب مجھے پاگل کہیں :grin:

بارش مجھے بہت اپنی اپنی سی لگتی ہے ایک دوست جیسی لگتی ہے ۔ لگتا ہے جیسے ہمارے موڈ کی عکاسی کرتی ہےجیسے اگر موڈ خوشگوار ہو تو لگتا ہے کہ یہ آپ کے ساتھ جھوم رہی ہے۔ خوشی منا رہی ہے اور اگر آپ کا موڈ خراب ہو یا آپ بہت دکھی ہوں تو لگتا ہے کہ یہ آپ کے ساتھ رو رہی ہے۔

اکثر مجھے یہ خیال بھی آتا ہے کہ جو بہت اکیلے ہوتے ہیں بارش انکا اکیلا پن مٹاتی ہے۔ جب میرا موڈ نہ اداس ہوتا ہے اور نا ہی خوش بس ٹھیک ٹھاک اور بارش ہو رہی ہو تو مجھے لگتا ہے جیسے کوئی کہیں بہت اداس اور بے بس ہے اور بارش اسی کے دکھ میں برس رہی ہے۔

مغرب میں مجھے لگتا ہے کہ بارش اس لیے زیادہ برستی ہے کہ وہ انکے گناہ دھوتی ہے اور اگر یہ نہ برسے تو فضا میں ہر طرف گناہوں کی بو آنے لگے۔ یقین کریں کرسمس، نیو ائیر اور ایسے ہی بے ہودہ دن جب ہوتے ہیں جب گورے گناہوں کی حدیں پار کر جاتے ہیں یہاں بہت بہت بارش ہوتی ہے ۔

سوری شاید میں ٹاپک سے کافی ہٹ گئی ہوں پر پتہ نہیں جو ذہن میں تھا بارش کےحوالے سے وہ سب الٹا سیدھا یہاں لکھ ڈالا
 
شمشاد

لائبریرین
الٹا سیدھا تو نہیں لکھا، بلکہ آپ نے اپنے خیالات کا اظہار بہت ہی اچھی طرح کیا ہے۔
یورپ میں چونکہ بارش بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہاں لوگ بارش کو پسند نہیں کرتے اور سورج نکلنے کے متمنی رہتے ہیں جبکہ یہاں سال کے بارہ مہینے ہی سورج چمکتا دھمکتا رہتا ہے تو ہم بارش کو ترس جاتے ہیں۔
 
Top