مطلب یہ کہ یہاں بارش ہوئے غالباً دو سال ہونے کو ہیں۔ اور بارش میں نہائے تو ایک زمانہ بیت گیا۔
ویسے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، برساتی نالے کےشور کے لئے خرم کو زیادہ دور نہیں جانا پڑے گا، کیوں جناب خرم!!!!
مجھے تو بارش میں ہمیشہ یہ شعر یاد آتا ہے:
اس طرح پینے کو مے کب ملتی ہے
ناب ہو، تُو ساتھ ہو، برسات ہو
یہاں تو کل بارش ہوئی تھی اور میں نہا نہیںسکا بارش میںمطلب یہ کہ یہاں بارش ہوئے غالباً دو سال ہونے کو ہیں۔ اور بارش میں نہائے تو ایک زمانہ بیت گیا۔
اور بارش کے بعد جو نارتھ کراچی سے کلفٹن اور لانڈھی سے اورنگی تک نہریں اور جھیلیں نمودار ہوتیں ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ اور ہاں یاد آیا ابلتے ہوئے مین ہولز کے بارے میں بھی !
وسلام
بارش تو پاکستان میں ہی اچھی لگتی ہے ۔ پکوڑے کھانے اور بارش کے بعد گیلی مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو کا کیا ہی کہنا۔
یہاں بارش مجھے بالکل نہیں پسند بوچھی کی طرح میرا بھی سونے کو دل کرتا ہے۔
بارش میں میرے دل میں عجیب عجیب سے خیال یا سوچیں آتی ہیں۔ ہو ستا ہے کہ وہ سب پڑھنے کے بعد آپ سب مجھے پاگل کہیں
بارش مجھے بہت اپنی اپنی سی لگتی ہے ایک دوست جیسی لگتی ہے ۔ لگتا ہے جیسے ہمارے موڈ کی عکاسی کرتی ہےجیسے اگر موڈ خوشگوار ہو تو لگتا ہے کہ یہ آپ کے ساتھ جھوم رہی ہے۔ خوشی منا رہی ہے اور اگر آپ کا موڈ خراب ہو یا آپ بہت دکھی ہوں تو لگتا ہے کہ یہ آپ کے ساتھ رو رہی ہے۔
اکثر مجھے یہ خیال بھی آتا ہے کہ جو بہت اکیلے ہوتے ہیں بارش انکا اکیلا پن مٹاتی ہے۔ جب میرا موڈ نہ اداس ہوتا ہے اور نا ہی خوش بس ٹھیک ٹھاک اور بارش ہو رہی ہو تو مجھے لگتا ہے جیسے کوئی کہیں بہت اداس اور بے بس ہے اور بارش اسی کے دکھ میں برس رہی ہے۔
مغرب میں مجھے لگتا ہے کہ بارش اس لیے زیادہ برستی ہے کہ وہ انکے گناہ دھوتی ہے اور اگر یہ نہ برسے تو فضا میں ہر طرف گناہوں کی بو آنے لگے۔ یقین کریں کرسمس، نیو ائیر اور ایسے ہی بے ہودہ دن جب ہوتے ہیں جب گورے گناہوں کی حدیں پار کر جاتے ہیں یہاں بہت بہت بارش ہوتی ہے ۔
سوری شاید میں ٹاپک سے کافی ہٹ گئی ہوں پر پتہ نہیں جو ذہن میں تھا بارش کےحوالے سے وہ سب الٹا سیدھا یہاں لکھ ڈالا
الٹا سیدھا تو نہیں لکھا، بلکہ آپ نے اپنے خیالات کا اظہار بہت ہی اچھی طرح کیا ہے۔
یورپ میں چونکہ بارش بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہاں لوگ بارش کو پسند نہیں کرتے اور سورج نکلنے کے متمنی رہتے ہیں جبکہ یہاں سال کے بارہ مہینے ہی سورج چمکتا دھمکتا رہتا ہے تو ہم بارش کو ترس جاتے ہیں۔
بارش مجھے بہت بری لگتی ہے ، کوئی کام کاج نہیں ہو پاتا ،
بس سونا ہی اچھا لگتا ہے ۔
بارش یہاں بھی اچھی نہیں لگی اور پاکستان تو بلکل بھی نھیں اچھی لگتی مجھ خشک سرد نارمل موسم پسند ہے
اور بارش کے بعد جو نارتھ کراچی سے کلفٹن اور لانڈھی سے اورنگی تک نہریں اور جھیلیں نمودار ہوتیں ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ اور ہاں یاد آیا ابلتے ہوئے مین ہولز کے بارے میں بھی !
وسلام
آپی آپ کو بارش کیوں اچھی نہیں لگتی بارش اور سونا
میرے خیال میں دو الگ الگ چیزیں ہیں بارش میں کون سوتا ہے کم از کم میں تو نہیںسوتا چاہے رات کی بارش ہو
مجھے ذرا بھی بارش پسند نہیں ہے ۔ یہاں تو سارے سال بارشیں ہی بارشیں رہتی ہیں ، مجھے نہیں بھاتی ،
سارے کام رُک جاتے ہیں ، خلل پڑجاتا ہے کہ بارش ہورہی ہے
اور بارش میں دل ہی نہیں کرتا باہر نکلنے کو ، نیند آنے لگتی ہے ، اور بندہ سُست ہوجاتا ہے ۔
ہمارے ہاں تو جب بھی بارش ہوتی ہے۔ ہر ایک کی زبان پر ایک ہی جملہ ہوتا ہے۔ "کتنا گندا موسم ہے۔" آج بھی دن کو بارش ہو رہی تھی، اور میرے ساتھ میری دوست تھی، پتہ نہیں کتنی بار اس نے یہ جملہ دہرایا۔
ہا ہا ہا ہا میرے کمرے سے برساتی نالا نظر آتا ہے آپ نے تو دیکھا ہی ہے نا وہ تو میرے پاس ہی ہے ویسے بارش مجھے اتنی اچھی لگتی ہے جتنی کے ہی ہی ہی
خرم کہیں آپکا گھر پیر ودھائی کے نالا لئی کے قریب تو نہیں ۔؟