رانا
محفلین
محفل کی بارہویں سالگرہ پر نبیل بھائی کا خطبہ تو یہاں پر سب نے پڑھ ہی لیا ہوگا۔ لیکن بہت کم دوستوں کو علم ہے کہ نبیل بھائی کا خطبہ جو یہاں پبلک میں شئیر ہوتا ہے وہ بعینہ ویسا نہیں ہوتا جیسا وہ لکھتے ہیں۔ اصل میں نبیل بھائی خطبہ لکھتے ہیں اور پھر دیگر منتظمین اور مدیران اس کی کانٹ چھانٹ کرکے فائنل پیس نبیل بھائی کو بھیج دیتے ہیں کہ لیجئے شئیر کردیجئے۔ یہ مرمت شدہ خطبہ دیکھ کر نبیل بھائی کا اکثر پہلا استفسار یہ ہوتا ہے کہ یہ کس کا خطبہ ہے بھئی؟ اور جب انہیں بتایا جاتا ہے کہ جناب کا ہی ہے بس ذرا صفائی کی گئی ہے۔ تو دوبارہ حیران ہو کر نظر ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں ارے نہیں بھائی۔ مذاق نہ کرو یہ میرا نہیں ہے۔ بڑی مشکل سے انہیں یقین دلایا جاتا ہے بھائی آپ کا ہی ہے بس ذرا پالش زیادہ ہوگیا ہے اس لئے آپ سے پہچانا نہیں جارہا۔ ہاں تو ذیل میں ہم ان کے حالیہ بارہویں سالگرہ کے خطبہ کا اصل نسخہ جو نبیل بھائی کے قلم سے ظہور میں آیا تھا وہ پیش کرتے ہیں۔ جو مرمت ہوکر کل رات شئیر کیا جاچکا ہے۔
عزیز دوستان محفل، السلام علیکم
آپ سب کو محفل کی بارہویں سالگرہ مبارک ہو۔ ہر سال سالگرہ پر ہمیں محفلین کی گذشتہ سال کی حرکتوں کا تجزیہ کرنے اور آئندہ ان حرکتوں کا سدباب کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کرنا کا موقع ملتا ہے۔ بعض تو ناک میں دم کردیتے ہیں۔ اس سال میں نے ان کے لئے ٹھیک ٹھاک بندوبست سوچا ہوا ہے۔ اردو محفل نے اردو کمپیوٹنگ پر کیا لش قسم کے نقوش چھوڑے ہیں ۔ آپ دیکھ لیں تو بس دیکھتے ہی رہ جائیں۔ گذشتہ بارہ سالوں میں یہ بہت بار تبدیلی کے عمل سے گزری ہے۔اس کو خوب تر بنانے کی جستجو میں اس کو مختلف سوفٹوئیر پلیٹ فارمز پر منتقل کیا جاتا رہا۔ اچھا بھلا پہلے والے پلیٹ فارمز مفت ملتے تھے کہ یہ زین فورو نے مصیبت ڈال دی۔ اب لوگ اسی کو پسند کرتے ہیں لیکن اس کی قیمت۔ توبہ توبہ۔ ہم نےابتدا میں چھپے لفظوں میں زین فورو والوں کو دھمکانے کی کوشش کی کہ بھائی آدھی قیمت پر دے دو ورنہ ہم تیس روپے والی سی ڈی خرید کر استعمال کرلیں گے۔ لیکن آگے سے انہوں نے ٹکا سا جواب دے دیا کہ کر کے دیکھو۔ بس پھر مجبورا ہمیں پوری قیمت پر خریدنا پڑا کہ یہ لوگ تو آسرا بھی نہیں کرتے فورا عدالتوں میں گھسیٹ لیتے ہیں۔ بہرحال اس سے محفل کافی نکھر سی گئی ہے۔ چلو پیسے ضائع نہیں ہوئے۔ اسے اپگریڈ کے مراحل سے گزارنا بھی بڑا صبر آزما کام ہوتا ہے۔ قسم سے راتوں کی نیند بھی پوری نہیں ہوتی تھی۔ کیونکہ اپگریڈ اور مائگریشن کے اوزار تو ملتے نہیں تھے۔ مجبورا پھر خود ہی بنانے پڑتے۔سعود اور زیک نے اچھے وقتوں میں جو تھوڑی بہت پروگرامنگ سیکھی تھی وہ اب کام آجاتی ہے لیکن ان کے سر پر کھڑے ہو کرکام کروانا پڑتا ہے ورنہ ادھر نظر چُوکی اور ادھر انہوں نے چُونا لگایا۔
انٹرنیٹ کے زمانے میں بارہ سال تو لاکھوں کروڑوں سال کے برابر ہوتے ہیں۔ بلکہ خدا جھوٹ نہ بلوائے سچی بات تو یہ ہے کہ اربوں سال کے برابر ہوتے ہوں گے۔تو ان اربوں سالوں میں کئی بار محفل پلیٹ فارم میں تبدیلی لائی جاتی رہی ہے لیکن اس کا ڈھانچہ ہم نے وہی رکھا جو پہلے تھا۔ ڈھانچہ بدلنا کوئی آسان کام تھوڑا ہی ہے۔ آج کا دور بہت تیز ہوگیا ہے اور نئے پلیٹ فارم کا متقاضی ہے۔ابھی تو ہم ویب تک ہی تھے لیکن اب سمارٹ ڈیوائسز کی بدولت اور ٹوئٹر فیس بک جیسے سوشل میڈیا کی وجہ سے کافی کچھ بدلنا پڑے گا۔ اس لڑی میں اس بارے میں صرف کچھ ہنٹ کرارہا ہوں تفصیلی گفتگو کے لئے انشاء اللہ دو چار سال میں کوئی دھاگہ کھولیں گے۔ اس بارے میں گھر میں بیوی بچوں سے ہماری مشاورت عرصے سے جاری تھی۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسے پبلک فورم پر سب کے ساتھ ڈسکس کرلیا جائے۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی فورم کی سالگرہ تجدید عہد کا موقع ہے۔ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ محفل فورم کی سالگرہ میں بھرپور حصہ لیں تاکہ میری کمی محسوس نہ ہونے پائے کیونکہ ویک اینڈ ہے پورا ہفتہ نیند ہی پوری نہیں ہوئی۔گذشتہ برس کے سلسلوں سے کچھ آئیڈئیے وغیرہ لے لیں اور دھاگے کھولنا شروع کردیں میں بھی جاگنے کے بعد کچھ حصہ ڈال دوں گا اگر جلدی نیند پوری ہوگئی تو۔
والسلام

آخری تدوین: