بارہویں سالگرہ بارہویں سالگرہ پر نبیل بھائی کے خطبے کا اصل نسخہ

رانا

محفلین
محفل کی بارہویں سالگرہ پر نبیل بھائی کا خطبہ تو یہاں پر سب نے پڑھ ہی لیا ہوگا۔ لیکن بہت کم دوستوں کو علم ہے کہ نبیل بھائی کا خطبہ جو یہاں پبلک میں شئیر ہوتا ہے وہ بعینہ ویسا نہیں ہوتا جیسا وہ لکھتے ہیں۔:) اصل میں نبیل بھائی خطبہ لکھتے ہیں اور پھر دیگر منتظمین اور مدیران اس کی کانٹ چھانٹ کرکے فائنل پیس نبیل بھائی کو بھیج دیتے ہیں کہ لیجئے شئیر کردیجئے۔ یہ مرمت شدہ خطبہ دیکھ کر نبیل بھائی کا اکثر پہلا استفسار یہ ہوتا ہے کہ یہ کس کا خطبہ ہے بھئی؟ اور جب انہیں بتایا جاتا ہے کہ جناب کا ہی ہے بس ذرا صفائی کی گئی ہے۔ تو دوبارہ حیران ہو کر نظر ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں ارے نہیں بھائی۔ مذاق نہ کرو یہ میرا نہیں ہے۔ بڑی مشکل سے انہیں یقین دلایا جاتا ہے بھائی آپ کا ہی ہے بس ذرا پالش زیادہ ہوگیا ہے اس لئے آپ سے پہچانا نہیں جارہا۔ ہاں تو ذیل میں ہم ان کے حالیہ بارہویں سالگرہ کے خطبہ کا اصل نسخہ جو نبیل بھائی کے قلم سے ظہور میں آیا تھا وہ پیش کرتے ہیں۔ جو مرمت ہوکر کل رات شئیر کیا جاچکا ہے۔:)

عزیز دوستان محفل، السلام علیکم
آپ سب کو محفل کی بارہویں سالگرہ مبارک ہو۔ ہر سال سالگرہ پر ہمیں محفلین کی گذشتہ سال کی حرکتوں کا تجزیہ کرنے اور آئندہ ان حرکتوں کا سدباب کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کرنا کا موقع ملتا ہے۔ بعض تو ناک میں دم کردیتے ہیں۔ اس سال میں نے ان کے لئے ٹھیک ٹھاک بندوبست سوچا ہوا ہے۔ اردو محفل نے اردو کمپیوٹنگ پر کیا لش قسم کے نقوش چھوڑے ہیں ۔ آپ دیکھ لیں تو بس دیکھتے ہی رہ جائیں۔ گذشتہ بارہ سالوں میں یہ بہت بار تبدیلی کے عمل سے گزری ہے۔اس کو خوب تر بنانے کی جستجو میں اس کو مختلف سوفٹوئیر پلیٹ فارمز پر منتقل کیا جاتا رہا۔ اچھا بھلا پہلے والے پلیٹ فارمز مفت ملتے تھے کہ یہ زین فورو نے مصیبت ڈال دی۔ اب لوگ اسی کو پسند کرتے ہیں لیکن اس کی قیمت۔ توبہ توبہ۔ ہم نےابتدا میں چھپے لفظوں میں زین فورو والوں کو دھمکانے کی کوشش کی کہ بھائی آدھی قیمت پر دے دو ورنہ ہم تیس روپے والی سی ڈی خرید کر استعمال کرلیں گے۔ لیکن آگے سے انہوں نے ٹکا سا جواب دے دیا کہ کر کے دیکھو۔ بس پھر مجبورا ہمیں پوری قیمت پر خریدنا پڑا کہ یہ لوگ تو آسرا بھی نہیں کرتے فورا عدالتوں میں گھسیٹ لیتے ہیں۔ بہرحال اس سے محفل کافی نکھر سی گئی ہے۔ چلو پیسے ضائع نہیں ہوئے۔ اسے اپگریڈ کے مراحل سے گزارنا بھی بڑا صبر آزما کام ہوتا ہے۔ قسم سے راتوں کی نیند بھی پوری نہیں ہوتی تھی۔ کیونکہ اپگریڈ اور مائگریشن کے اوزار تو ملتے نہیں تھے۔ مجبورا پھر خود ہی بنانے پڑتے۔سعود اور زیک نے اچھے وقتوں میں جو تھوڑی بہت پروگرامنگ سیکھی تھی وہ اب کام آجاتی ہے لیکن ان کے سر پر کھڑے ہو کرکام کروانا پڑتا ہے ورنہ ادھر نظر چُوکی اور ادھر انہوں نے چُونا لگایا۔

انٹرنیٹ کے زمانے میں بارہ سال تو لاکھوں کروڑوں سال کے برابر ہوتے ہیں۔ بلکہ خدا جھوٹ نہ بلوائے سچی بات تو یہ ہے کہ اربوں سال کے برابر ہوتے ہوں گے۔تو ان اربوں سالوں میں کئی بار محفل پلیٹ فارم میں تبدیلی لائی جاتی رہی ہے لیکن اس کا ڈھانچہ ہم نے وہی رکھا جو پہلے تھا۔ ڈھانچہ بدلنا کوئی آسان کام تھوڑا ہی ہے۔ آج کا دور بہت تیز ہوگیا ہے اور نئے پلیٹ فارم کا متقاضی ہے۔ابھی تو ہم ویب تک ہی تھے لیکن اب سمارٹ ڈیوائسز کی بدولت اور ٹوئٹر فیس بک جیسے سوشل میڈیا کی وجہ سے کافی کچھ بدلنا پڑے گا۔ اس لڑی میں اس بارے میں صرف کچھ ہنٹ کرارہا ہوں تفصیلی گفتگو کے لئے انشاء اللہ دو چار سال میں کوئی دھاگہ کھولیں گے۔ اس بارے میں گھر میں بیوی بچوں سے ہماری مشاورت عرصے سے جاری تھی۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسے پبلک فورم پر سب کے ساتھ ڈسکس کرلیا جائے۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی فورم کی سالگرہ تجدید عہد کا موقع ہے۔ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ محفل فورم کی سالگرہ میں بھرپور حصہ لیں تاکہ میری کمی محسوس نہ ہونے پائے کیونکہ ویک اینڈ ہے پورا ہفتہ نیند ہی پوری نہیں ہوئی۔گذشتہ برس کے سلسلوں سے کچھ آئیڈئیے وغیرہ لے لیں اور دھاگے کھولنا شروع کردیں میں بھی جاگنے کے بعد کچھ حصہ ڈال دوں گا اگر جلدی نیند پوری ہوگئی تو۔
والسلام:):)
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بہت خووووب!! لاجواب!! :applause::applause:
سیدہ شگفتہ آپی اور کچھ پرانے محفلین سے اکثر نبیل بھائی کے طویل سے خطاب کی بابت سنا تھا۔ ہمارا خیال تھا کافی بورنگ ہوتا ہو گا یہ خطاب :heehee: لیکن اتنا بھی بورنگ نہیں تھا۔ :)
پیروڈی نے بہت لطف دیا۔ :)

رانا بھائی!! اب آپ کی آئی ڈی پر نظر رہے گی کہ کب معطل لکھا ہوا نظر آ جائے۔ :rollingonthefloor:
 

سید عمران

محفلین
بہت شکریہ احمد بھائی۔:) کچھ اس میں نبیل بھائی کے خطبے کا بھی ہاتھ ہے۔ وہ بھی بے ساختہ تھا۔:)
اتنا بے ساختہ جیسے کسی خاتون خانہ نے آٹا گوندھتے گوندھتے بے ساختہ کچھ یاد آجانے پر آٹا گوندھنا چھوڑا ہو اور بے ساختہ کچھ لکھ دیا ہو۔۔۔
زبردست پیروڈی!!!
 

رانا

محفلین
اتنا بے ساختہ جیسے کسی خاتون خانہ نے آٹا گوندھتے گوندھتے بے ساختہ کچھ یاد آجانے پر آٹا گوندھنا چھوڑا ہو اور بے ساختہ کچھ لکھ دیا ہو۔۔۔
زبردست پیروڈی!!!
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ ہمیں خاتون خانہ سے ملانے کی کیا ٹھہری؟:)
 

محمداحمد

لائبریرین
اتنا بے ساختہ جیسے کسی خاتون خانہ نے آٹا گوندھتے گوندھتے بے ساختہ کچھ یاد آجانے پر آٹا گوندھنا چھوڑا ہو اور بے ساختہ کچھ لکھ دیا ہو۔۔۔
زبردست پیروڈی!!!
باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ ہمیں خاتون خانہ سے ملانے کی کیا ٹھہری؟:)

ساجن کی یادیں بھی خاور کن لمحوں میں آجاتی ہیں
گوری آٹا گوندھ رہی تھی نمک ملانا بھول گئی

لیکن یہاں گوری نے بھول کر آٹے میں چاٹ مصالحہ ملا دیا ہے۔ :) :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ محفل فورم کی سالگرہ میں بھرپور حصہ لیں تاکہ میری کمی محسوس نہ ہونے پائے کیونکہ ویک اینڈ ہے پورا ہفتہ نیند ہی پوری نہیں ہوئی۔گذشتہ برس کے سلسلوں سے کچھ آئیڈئیے وغیرہ لے لیں اور دھاگے کھولنا شروع کردیں میں بھی جاگنے کے بعد کچھ حصہ ڈال دوں گا اگر جلدی نیند پوری ہوگئی تو۔

یہ مذاق نہیں ہے، سو فیصد حقیقت پر مبنی ہے۔ میری نیند ہفتے بھر پوری نہیں ہوئی ہے۔ :)
 

یوسف سلطان

محفلین
ویسے اس تصویر کی اصل جگہ تو کسی اور زمرے میں ہے. مگر ایک بہترین پیروڈی پر رانا بھائی کے لئیے :)
FB_IMG_1498905149158_zpsvn2muoru.jpg
 
Top