وصی اللہ
محفلین
آراستہ۔۔(فارسی آراستن۔۔ معنی سنوارنا کا مفعول)۔ سنورا ہوا۔ سجا ہوا، تیار۔ سنوارنے یا آرائش کی چیزوں کے بڑھانے سے جو حسن پیدا ہو وہ آراستگی میں شامل ہے۔۔
آراستہ اور پیراستہ دونوں میں تزئین و آرائش کا پہلو بہرحال پیش نظر رہتا ہے۔۔ ایک (آراستہ) میں زیبائش کی چیزیں بڑھانا ہوتی ہیں جبکہ دوسری (پیراستہ) میں ناپسندیدہ اور خراب چیزیں الگ کرنا ہوتی ہیں۔۔۔۔
اب زمین پر پاؤں بھی رکھ کر نہیں چلتا ہے یار
کرچکا آراستہ اُس کو مقرر آئینہ (حیدر علی آتش)
معشوق کی سجاوٹ، زیور، لباس، تیل، کنگھی چوٹی، کاجل مسی اور سرمے کی قسم سےکرچکا آراستہ اُس کو مقرر آئینہ (حیدر علی آتش)
ہوئے آراستہ ہیں آج بدل کر پوشاک
فصل سے باغ تلک، بات سے لے تابہ نخیل (ذوق)
پیراستہ۔۔(فارسی پیراستن۔۔کاٹنا چھانٹنا کا مفعول)۔ کاٹا چھانٹا ہوا۔۔چاہے کپڑے کی قطع برید سے ہو، درخت وغیرہ کی شاخوں کی کاٹ چھانٹ سے یا مکان کی شکست و ریخت سے۔۔ وہ زیبائش،خوبصورتی یا خوبی جو ناپسندیدہ چیزیں الگ کرنے سے پیدا ہو وہ پیراستگی کہلائے گی۔۔ مثلاً آج آپ نے کمرے کی جھاڑ پونچھ کر کے اسے پیراستہ کر لیا۔۔فصل سے باغ تلک، بات سے لے تابہ نخیل (ذوق)
آراستہ اور پیراستہ دونوں میں تزئین و آرائش کا پہلو بہرحال پیش نظر رہتا ہے۔۔ ایک (آراستہ) میں زیبائش کی چیزیں بڑھانا ہوتی ہیں جبکہ دوسری (پیراستہ) میں ناپسندیدہ اور خراب چیزیں الگ کرنا ہوتی ہیں۔۔۔۔