بدتمیز
محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:ھممم۔۔۔ ہمیں دونوں ہی آپشنز رکھنے چاہییں، یہ بھی ہو اور ای بک بھی بنائی جائے۔ جس کو جو بھی انداز پسند آئے یا جس طرح بھی کسی کی دسترس میں ہو۔
ای بک بنانا شاید مشکل نہ ہو۔ اردو کتابوں کی ایک سائیٹ سے جب میں نے بک ڈاؤنلوڈ کی تھی تو وہ ای بک کی صورت میں بھی موجود تھی۔
سیدہ شگفتہ نے کہا:ایک اور سوال یہ کہ ابھی تک تو سادہ متون ہی پر کام ہو رہا ہے لیکن ایسے متون پر بھی ہیں جن میں تصاویر، جدول ، فلو شیٹس ، نقشہ جات وغیرہ شامل ہیں ؟؟؟
متون؟ اگر اس سے مراد ٹیکسٹ ہے تو جو کچھ آپ ورڈ میں کر سکتے ہو وہ سب گوگل ٹالک پر ہو سکتا ہے۔
سیدہ شگفتہ نے کہا:کافر تو ایک چھوٹا سا افسانہ ہے اور بہت عجیب تاثر لئے ہوئے ہے، ہم مسلمانوں کی فکری دراڑوں کی بہت عمدہ عکاسی۔ لیکن آپ اسے دبا کیوں دینا چاہتے ہیں ؟
بس یہ مجھے بہت اداس کر دیتا ہے۔ ویسے مجھے اس پر اعتراض بھی ہے کہ حسب نسب اور برادری دیکھی جاتی ہے اور ضرور دیکھی جاتی ہے۔ چلیں بالفرض اگر اس کو بیس بنائیں کے اسلام میں تقوٰی کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے تو اسلام میں پہلے دن سے ہی احکامات کی بھرمار نہیں ہو جاتی اگر کوئی یکم رمضان کو اسلام قبول کرے تو آپ اسی دن اس کو روزہ رکھا کر سارے احکامات نہیں لاد سکتے۔ اسلام میں پہلے تربیت ہے بعد میں احکامات اور فرائض۔ خیر یہ افسانہ صرف ایک پہلو کی عکاسی کرتا ہے۔