باغ و بہار

ماوراء

محفلین
یہ ٹھیک رہے گا۔لیکن آپ تو دبئی میں ہیں نا۔۔؟ شمشاد بھائی تو سعودی عرب میں ہیں۔ پہنچ جائیں گے کیا؟
 

ماوراء

محفلین
اف بیس گھنٹے۔۔۔اور آپ صرف کہہ رہے ہیں۔ اصل میں میں بھابھی کا انتظار کر رہی تھی کہ وہ جب آتی ہیں تو بھیجتی ہوں۔ شمشاد بھائی کو شوگر بھی ہے نا تو مجھے ڈر ہے کہ سارا ہی نہ کھا جائیں۔ اگر آپ جا رہے ہیں تو آپ کے جانے پر ہی بھیجتی ہوں۔
 

فاتح

لائبریرین
اوہ اگر شمشاد صاحب کو ذیابطیس ہے تب تو بالکل نہ بھیجیے گا انہیں۔ بلکہ آپ مجھے ہی بھیج دیں ان کے حصے کا کیک بھی۔ جب وہ ادھر آئیں گے تو میں چمچے کی نوک پر رکھ کر چکھا دوں گا انہیں۔ اچھے دوستوں کا یہی تو فائدہ ہوتا ہے
 

فاتح

لائبریرین
اف بیس گھنٹے۔۔۔اور آپ صرف کہہ رہے ہیں۔

اسی لیے میں نے "صرف" کو واوین (") میں قید کیا تھا۔
ویسے اگر جرمانوں کا ڈر نہ ہو تو میں اپنی روایتی رفتار یعنی 240 تا 260 کلومیٹر فی گھنٹہ (جو بغیر راڈار کی سڑکوں پر میری ہوتی ہے) پر گاڑی چلاتے ہوئے اس سے نصف وقت میں وہاں پہنچ سکتا ہوں۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ کیک ہی کھایا جائے گا، اس کی جگہ کچھ اور بھی تو ہو سکتا ہے۔ ماوراء تم مجھے اپنے کریڈٹ کارڈ کا نمبر دے دو، میں اپنی مرضی سے اپنی پسند کا کچھ بھی کھا لوں گا۔
 

ماوراء

محفلین
فاتح، آپ شمشاد بھائی سے بات کر لیں اگر وہ مان جاتے ہیں تو ان کے حصے کا کیک آپ کو بھجوا دیتی ہوں۔ لیکن ہاں اس کے بعد شمشاد بھائی مجھ سے اور کچھ نہیں مانگیں گے۔اور آپ وہاں نہ ہی جائیں تو بہتر ہے۔ دس گھنٹے ڈرائیو کرنا بھی آسان نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
یہ کس کتاب میں لکھا ہے کہ کیک ہی کھایا جائے گا، اس کی جگہ کچھ اور بھی تو ہو سکتا ہے۔ ماوراء تم مجھے اپنے کریڈٹ کارڈ کا نمبر دے دو، میں اپنی مرضی سے اپنی پسند کا کچھ بھی کھا لوں گا۔
شمشاد بھائی۔۔۔میرا اکاؤنٹ آجکل بالکل خالی پڑا ہوا ہے۔ میں نے آپ کو کیک بھجوانا بھی ہے تو مجھے پہلے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروانا پڑیں گے۔ :grin:
 

فاتح

لائبریرین
شمشاد بھائی۔۔۔میرا اکاؤنٹ آجکل بالکل خالی پڑا ہوا ہے۔ میں نے آپ کو کیک بھجوانا بھی ہے تو مجھے پہلے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروانا پڑیں گے۔ :grin:
آپ پیسوں کی بجائے کچھ ہزار کراؤن ڈال کر نمبر بھیج دیں شمشاد صاحب کو۔ میں ان سے لے لوں گا۔ میری فکر نہ کریں;)
 

ماوراء

محفلین
نہیں فرحت بالکل بھی نہیں۔۔۔کتاب بس مکمل ہی سمجھیں۔ آپ کو بھی مبارک ہو۔ آپ کی وجہ سے بھی یہ ممکن ہوا ہے۔:)
 

ماوراء

محفلین
بالکل فرحت۔۔لیکن یہ ایسا کیک ہے جس کی صرف خواہش کی جا سکتی ہے۔:grin:

lol ۔فاتح کتنے سال کی ہے آپکی بیٹی؟ بھئی میری تو پانچ سال سے ہمت ہی نہیں ہوئی ابا کی جیب کو ہاتھ لگانے کی بھی۔
 
Top