باغ و بہار

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، اللہ کرے آپ ہمیشہ حوروں میں ہی رہیں۔:) اور فاتح کو میں نے کہا بھی تھا کہ جو جو صفحات لکھ رہے ہیں یہاں لکھتے جایا کریں۔ شمشاد بھائی، فاتح بھی ساتھ ساتھ لکھ رہے ہیں۔ اور پوسٹ بھی کر رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی، اللہ کرے آپ ہمیشہ حوروں میں ہی رہیں۔:) اور فاتح کو میں نے کہا بھی تھا کہ جو جو صفحات لکھ رہے ہیں یہاں لکھتے جایا کریں۔ شمشاد بھائی، فاتح بھی ساتھ ساتھ لکھ رہے ہیں۔ اور پوسٹ بھی کر رہے ہیں۔

دعاؤں کا شکریہ نانی اماں، حوریں بھی بہت خوش ہوئی ہیں تمہاری دعا سے۔

میں بھی لکھ چکا ہوں، فاتح بھی، اب 10،10 یا 20،20 صفحے اور تھما دو۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں فاتح مجھے معلوم ہے۔ میں نے اوپر والی پوسٹ ایڈیٹ بھی کی تھی آج صبح۔ جو آپ لکھ چکے ہیں۔ آپ سیر دوسرے دویش والی پوسٹ میں ثبوت دیکھ سکتے ہیں۔:p


فاتح، آپ کے پاس صفحات موجود ہیں۔ تو ایسا کریں کہ 142 سے 161 تک لکھ لیں۔ (لیکن میں ساتھ ساتھ کہتی ہوں کہ اپنی سہولت کے مطابق ہی لکھیں۔ اگر زیادہ ہوں تو ضرور کہیں۔ اگر کم ہو تو تب بھی۔ زبردستی کام نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے کام کو میں مانتی ہی نہیں۔lol)

شمشاد بھائی، آپ انتظار فرمائیے۔ میں ایک کام میں پھنسی ہوئی ہوں۔ فارغ ہو کر بھیجتی ہوں۔ 162 سے 181 تک۔
 

فاتح

لائبریرین
ماورا! کام کرنے والے بندے کو انتظار نہ کروائیں۔ میں بھیج دیتا ہوں یہ صفحات شمشاد صاحب کو;):grin:
 

ماوراء

محفلین
فاتح، ٹھہریں میں آپ کے لیے دعاؤں کا ٹوکرا لے کر آتی ہوں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔


شمشاد بھائی، ان صفحوں کو ہانڈی میں نہیں استعمال کرنا۔۔۔جو ترکیبِ استعمال پوچھ رہے ہیں۔ اچھا، ہوا کیا ہے، ذرا سمجھائیں بھی تو۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی پتہ ہے کہ ہانڈی میں نہیں پکانا، انہوں نے فائل جس فارمیٹ میں بھیجی ہے اس کے لیے مجھے کچھ مصالحہ چاہیے جو کہ یہاں موجود نہیں ہے مزید یہ کہ یہاں منگوانے پر بھی پابندی ہے۔ اب کیا کروں؟

وہ تو اب چادر تان کر سو گئے ہیں۔ اب ایسا کرو کہ تم ہی صفحے بھیج دو۔
 

ماوراء

محفلین
فاتتتححححح۔۔۔۔کہاں ہیں؟؟سٹیٹس تو آن لائن آ رہا ہے ان کو۔ دیکھیں شمشاد بھائی کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
ارے جناب ہم میں اور ہمارے نصیبوں میں یہی ایک فرق ہے کہ ہم سوتے نہیں اور انہیں سونے سے فرصت نہیں:grin:
صفحات دوبارہ ارسال کر دیے ہیں اور اب کے انہیں پکانے کے لیے آپ کا مصالا بھی چلے گا۔:)
 

فاتح

لائبریرین
فاتتتححححح۔۔۔۔کہاں ہیں؟؟سٹیٹس تو آن لائن آ رہا ہے ان کو۔ دیکھیں شمشاد بھائی کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔۔

دراصل شمشاد بھائی ٹھہرے ناظم اور غریب عوام پر ناظمین کی نظر کم کم ہی پڑتی ہے۔
;)
میں نے کمپیوٹر ری سٹارٹ کیا تھا۔ اس وجہ سے کچھ دیر آف لائن چلا گیا تھا۔ صفحات بھیج دیے ہیں فارمیٹ تبدیل کر کے:)
 

ماوراء

محفلین
شکریہ فاتح، ورنہ میں سمجھ رہی تھی کہ اگر آپ آف لائن ہو گئے تو مجھے بھیجنے پڑیں گے۔
شمشاد بھائی، آپ غلط نہیں کہہ رہے تھے۔ آپ دیکھیں کہ فاتح کیا کہہ رہے ہیں۔ :grin:
 
کیا باغ و بہار چل رہی ہے یہاں ;)

چار صفحات میری بھی راہ تک رہے ہیں ، سوچ رہا ہوں انہیں شرف دیدار بخش ہی دوں ، کیوں فاتح کیا خیال ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
کیا باغ و بہار چل رہی ہے یہاں ;)

چار صفحات میری بھی راہ تک رہے ہیں ، سوچ رہا ہوں انہیں شرف دیدار بخش ہی دوں ، کیوں فاتح کیا خیال ہے۔

اب تو شاید آپ کے پاس ان صفحات کو بھی اتنا ہی عرصہ گزر گیا ہے جتنا باغ و بہار کی تصنیف کو;)
آج بڑی مدّت بعد یاوری بخشی آپ نے۔ کیسے مزاج ہیں؟ کہاں غائب ہیں قبلہ؟
 

ماوراء

محفلین
یہ یہاں کون تشریف لایا ہے آج۔۔:)
محب علوی۔۔۔بنا بتائے ہی آ گئے۔۔۔بتا کر آتے میں گلاب کی پتیاں آرڈر کرواتی۔۔۔آپ کا اچھا بھلا استقبال کر کے یہاں تک لاتی۔
 
اب تو شاید آپ کے پاس ان صفحات کو بھی اتنا ہی عرصہ گزر گیا ہے جتنا باغ و بہار کی تصنیف کو;)
آج بڑی مدّت بعد یاوری بخشی آپ نے۔ کیسے مزاج ہیں؟ کہاں غائب ہیں قبلہ؟

نہیں ابھی چند دہائیوں کا فرق باقی ہے مگر کوشش کر رہا ہے کہ چنداں کوئی فرق نہ رہے۔

قبلہ تو آجکل ٹیڑھا ہوا ہے اور گھر سے بیگم نے بھی کہہ دیا ہے کہ آفس ہی رہنا ہوتا ہے تو میں بھی وہیں نہ آ جاؤں ، بڑی مشکل سے سمجھایا ہے کہ نہیں بس یہ مشقت کی ایک رات اور پھر سے دن میں ہی آفس جایا کروں گا اور شام ہوتے پرندوں کی طرح گھر لوٹ آ‌یا کروں گا۔

جناب ڈیٹا مائیگریشن چل رہی ہے اور ساتھ میں ہماری توانائی تمام جل رہی ہے :)
 
Top