بحرین میں پاکستانی

بحرین میں غنڈوں نے پاکستانیوں کو ھراسان کرنا شروع کردیا ہے اور ایک پاکستانی کی ہلاکت کی خبر ملی ہے
صورت حال خطرناک ہوتی جارہی ہے اور ایرانی پشت پناہی سے ملک میں دھشت گردی فروغ پارہی ہے۔ غنڈوں کے گروہ لوگوں کے گھروں پر حملے کررہ ہے ہیں۔ شاید ایرانی حکومت بحرینی ابادی کو گمراہ کررہی ہے نتیجہ میں بحرین کے غنڈہ عناصر فاشسٹ طریقے اپنا کر قتل کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بحرین میں تو فوج اور پولیس میں پاکستانی ہیں ہی بہت زیادہ جو کئی کئی دہائیوں سے وہاں رہ رہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
اسی بات کا مقامی آبادی کو سب سے زیادہ غصہ ہوگا کہ پولیس اور فوج غیرملکیوں کی ہے۔
 
مقامی آبادی نہیں بلکہ چند غنڈوں کو غصہ ہے جو ایرانی شہ پر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں
پاکستانی اگر فوج میں ہیں بھی تو ملک میں امن قائم کرنے میں ایک کردار ادا کررہے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
اللہ تعالٰٰی انکو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

لیکن اسمیں ایرانی پشت پناہی کہاں سے آگئی؟
 
ایران عرب خطے میں بدامنی چاہتا ہے۔ حزب اللہ کی صورت میں ایک متشدد تحریک کو سپورٹ کرتا رہا ہے جس کی وجہ سے لبنان تباہی کے قریب ہے اور حال ہی میں اسی حزب اللہ کے خلاف لبنانی عوام نے بھی مظاہرے کیے ہیں
بحرین ایک پرامن ملک ہے جس کی کل ابادی شاید 10 لاکھ سے بھی کم ہے مگر چونکہ یہ ملک سعودی عرب کے نزدیک ہے لہذا ایران بحرینی عوام کے کچھ گروہ کو گمراہ کرکے تشدد پھیلانا چاہتا ہے
مگر انشاللہ بحرین کے حالات پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ یہی مسلمانوں کے حق میں ہے۔
 

میم نون

محفلین
لیکن کیا یہ صرف آپکی سوچ ہے یا بحرین کے مقامی لوگ بھی یہی سوچتے ہیں کہ ان فسادات کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے؟
کیا بحرین کی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی بیان یا تحفظ سامنے آیا ہے؟

مجھے خود ایران کی چند پالیسیوں سے اختلاف ہے، لیکن مغرب میں رہتے ہوئے اس چیز کا اچھی طرح سے اندازہ ہو گیا ہے کہ کس طرح سے ایک جھوٹی خبر کو سچی بنایا جاتا ہے، اور کسطرح ایران کے معاملے میں پروپیگنڈے کو بڑھایا جاتا ہے۔
 
ظاہر ہے کہ یہ میرا خیال ہے
بحرین کی حکومت نے جی سی سی کے ممالک سے فوجی مدد طلب کی ہے اور ان ممالک نے فوج فراہم بھی کردی ہے
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ، لیکن آپ نے اپنے خیال کو پہلی پوسٹ میں ایسے پیش کیا ہے جیسے اس کے پیچھے واقعی ایران کا ہاتھ ہو، اور جس کے شواہد بھی ملے ہوں، میں اس بارے میں پڑھنے کے لئیے اوریجینل خبر کو پڑھنے بھی گیا، لیکن ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے یہ صرف آپکی اپنی سوچ ہے۔
 
بحرین میں غنڈوں نے پاکستانیوں کو ھراسان کرنا شروع کردیا ہے اور ایک پاکستانی کی ہلاکت کی خبر ملی ہے
صورت حال خطرناک ہوتی جارہی ہے اور ایرانی پشت پناہی سے ملک میں دھشت گردی فروغ پارہی ہے۔ غنڈوں کے گروہ لوگوں کے گھروں پر حملے کررہ ہے ہیں۔ شاید ایرانی حکومت بحرینی ابادی کو گمراہ کررہی ہے نتیجہ میں بحرین کے غنڈہ عناصر فاشسٹ طریقے اپنا کر قتل کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں

غور کرلیں میری پہلی پوسٹ
ظاہر ہے کہ میں تجزیہ ہی کرسکتا ہوں میرا تجزیہ یہی ہے کہ ایران بدامنی پھیلانا چاہتاہے
 

میم نون

محفلین
لیکن اس تجزئیے کی بنیاد کیا ہے؟
ایسے تو میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ اسکے پیچھے امریکہ کا، یا اسرائیل کا یا انڈیا :eek: کا ہاتھ ہے

میں نے :eek: والا آئیکن اس لئیے لگایا ہے کہ انڈیا کا اس میں ہاتھ نہیں ہو سکتا، کیونکہ انڈیا کا اس میں کوئی فائدہ نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بحرین میں فقہ جعفریہ کی اکثریت ہے اور ایران بحرین پر اپنا حق بھی جتاتا ہے۔

ایران برطانیہ کے زیر اثر تھا، جب ایرانیوں نے برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کی تو برطانوی بھاگ کر اس جزیرے (بحرین) میں آ بسے جو کہ اس وقت ایران کا ہی حصہ تھا۔ یہاں سے جاتے ہوئے وہ یہ جزیرہ خلیفہ کے حوالے کر گئے۔ جس نے آزادی ہونے کا اعلان کر کے الگ ملک بنا لیا۔

برطانوی شہریوں کو بحرین آنے کے لیے ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ امریکی شہری ویزہ لیکر بحرین میں داخل ہوتے ہیں۔

ایران وہاں فقہ جعفریہ کی حمایت کرتا ہے جبکہ سعودی عرب اور دبئی وغیرہ اس کے خلاف ہیں کہ بحرین میں فقہ جعفریہ برسراقتدار آئے۔
 

میم نون

محفلین
نہیں بحث کی کوئی ضرورت نہیں میں تو بس اتنا کہہ رہا تھا کہ اگر آپنے اپنا تجزیہ دیا ہے تو یہ لکھنا چاہئیے تھا کہ " میرے خیال میں یا میرے مطابق اسکے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے"
جبکہ آپکی پوسٹ کو پڑھ کر ایسا لگا کہ آپنے اسی خبر کا نچوڑ لکھا ہے اور یہی بات اس خبر میں کی گئی ہے۔
خیر کوئی بات نہیں، میری بات کو برا نہیں منائیے گا میں تو بس ایک خبر پر تبصرہ کر رہا تھا۔ :)

والسلام
 
Top