بحر بتائیے

جیلانی

محفلین
دنیا میں جب آئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
حق کی روشنی لائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم


بحر بتائیے؟
 

جیلانی

محفلین
]نہ روکی برق تو نے آشیاں بدلے چمن بدلے
یہ کب کے لے رہا ہے ہم سے اے چرخِ کہن بدلے

بحر بتائیے؟
 

جیلانی

محفلین
آکر بہار کو تو جو کرنا تھا کر گئی
الزام احتیاطِ گریباں کے سر گیا

زنجیرِ ماتمی ہے تم اے عاقلانِ شہر

اب کس کو پوچھتے ہو دِوانہ تو مر گیا
بحر بتائیے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
بحر: بحر مضارع (مکمل نام: بحرِ مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف)

افاعیل: مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن

تقطیع:
آکر بہار کو تو جو کرنا تھا کر گئی
آ کر ب - مفعول
ہار کو تُ - فاعلات
جُ کرنا تَ - مفاعیل
کر گئی - فاعلن
 

جیلانی

محفلین
کوئی عیش و مسرت کے طلبگاروں سے کہہ دیتا
کہ گزرے تھے انہی راہوں سے پہلے غم کے مارے بھی

بحر کیا ہے؟
 
کیا جانے کون منزل ِ راحت نظر میں ہے
غربت میں ہے سکون نہ آرام گھر میں ہے

بحر کیا ہے؟

میرے خیال سے اس کے قریب یہ بحر ہے گو کچھ فرق ہے

بحر - بحر مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف

افاعیل - مَفعُولُ فاعِلاتُ مَفاعِیلُ فاعِلُن

(آخری رکن میں‌ فاعلن کی جگہ فاعلان بھی آسکتا ہے)

اشاری نظام - 122 1212 1221 212

(آخری رکن میں‌ 212 کی جگہ 1212 بھی آ سکتا ہے)
اساتدہ بہتر جانتے جی
 
کوئی عیش و مسرت کے طلبگاروں سے کہہ دیتا
کہ گزرے تھے انہی راہوں سے پہلے غم کے مارے بھی

بحر کیا ہے؟

بحر - بحر ہزج مثمن سالم
افاعیل - مَفاعِیلُن مَفاعِیلُن مَفاعِیلُن مَفاعِیلُن
اشاری نظام - 2221 2221 2221 2221
 
جانے والے آ، نہیں تاب ِ پشیمانی مجھے
چھیڑی رہتی ہے میرے گھر کی ویرانی مجھے

بحر کیا ہے؟
بحر - بحرِ رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
افاعیل - فاعِلاتُن فَعِلاتُن فَعِلاتُن فَعلُن
اشاری نظام - 2212 2211 2211 22
(پہلے 2212 کی جگہ 2211 اور آخری 22 کی جگہ 122، 211 اور 1211 بھی آ سکتا ہے)
 
Top