بحر بتائیے

ایم اے راجا

محفلین
وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا پھر اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا

یہ شعر کس بحر میں ہے؟
 

جیلانی

محفلین
وہ عِشق جو ہم سے رُوٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا
یہ شعر یوں ہے
 
وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا پھر اس کا حال بتائیں کیا
کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا

یہ شعر کس بحر میں ہے؟

اس کی بحر ہے:
متدارک مخبون یا مقطوع سولہ رکنی
اس میں فاع فعولُن نہیں بلکہ "فعِلُن" آتا ہے۔
دوسرے مصرعے میں "کوئی قہر نہیں کوئی مہر نہیں" چار فعِلُن
کے برابر ہے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
شکریہ، سر مگر نپ رھ جاتی ہے کہیں اسا تو نہیں یہ،
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلان| فاعلات
میرا خیال ہے بحر رمل مثمن مقصور
 

الف عین

لائبریرین
فاعلن کی جگہ فاعلان کیا جا سکتا ہے، یہ جائز ہے۔ ’سانپ‘ کا غنہ تقطیع نہیں ہوتا۔ محض ’ساپ‘ تقطیع ہوتا ہے۔
 
بحر - بحر مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف

افاعیل - مَفعُولُ فاعِلاتُ مَفاعِیلُ فاعِلُن

(آخری رکن میں‌ فاعلن کی جگہ فاعلان بھی آسکتا ہے)

اشاری نظام - 122 1212 1221 212


السلام و علیکم
میرے خیال سے, باقی اساتذہ کا انتظار
 

الف عین

لائبریرین
درست اظہر۔ یہ وہی بحر ہے
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں۔
اس کے علاوہ یہ کہ اس بحر میں کئی مبتدی بہت کنفیوز ہوتے ہیں۔ اور اس بحر میں دوسری بحر بھی ملا دیتے ہیں یعنی
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
(مثال: میں نے چاہا تھا کہ اندوہِ وفا سے چھوٹوں)
 

جیلانی

محفلین
انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر ميں جی کو لگانا کيا​
وحشی کو سکوں سےکيا مطلب، جوگی کا نگر ميں ٹھکانا کيا​
یہ شعر کس بحر میں ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
ساڑھے سات رکنی فعلن اس کے ارکان ہیں۔ مطلب سات بار فعلن، اور ایک بار فع یا فعل۔ فعلن فعلن کی جگہ فعل فعولن بھی جائز ہے۔
 

جیلانی

محفلین
شاہِ بغداد پیرانِ پیر آپ ہیں، دستگیر آپ ہیں
اس نصیرِ حزیں کے نصیر آپ ہیں ، دستگیر آپ ہیں

بحر کیا ہے
 

جیلانی

محفلین
رونق کل اولیا یا غوث اعظم دستگیر
پیشوائے اصفیاء یا غوث اعظم دستگیر

آپ ہیں پیروں کے پیر اور ہیں دشمن ضمیر
آپ شاہ اتقیا یا غوث اعظم دستگیر

بحر کیا ہے
 
بحر - بحر رمل مثمن محذوف
افاعیل - فاعِلاتُن فاعِلاتُن فاعِلاتُن فاعِلُن
(آخری رکن فاعلن میں فاعِلان بھی آ سکتا ہے)
اشاری نظام - 2212 2212 2212 212
(آخری 212 کی جگہ 1212 بھی آ سکتا ہے)

یہ میرا خیال ہے جی، باقی اساتذہ کا انتظار کرتے ہین
خاکسار
آطہر
 
Top