بحر بتائیے

الف عین

لائبریرین
پہلے دو اور چوتھا مصرع
فاعِلاتُن فاعِلاتُن فاعِلاتُن فاعِلُن
میں ہے۔
لیکن تیسرا مصرع
فاعِلاتُن فاعِلُن فاعِلاتُن فاعِلُن
ہو گیا ہے، معلوم نہیں یہ شاعر کی نا واقفیت کی وجہ سے ہے یا تمہارے نقل کرنے کی وجہ سے۔
 

جیلانی

محفلین
اے بہارِ گلشنِ جاں آبروئے نوعِ انساں
منتظر ہیں اہلِ ایماں ہو نگاہِ لطف ساماں
بحر کیا ہے؟
 

جیلانی

محفلین
کیا اس کا وزن بھی یہی ہےیا دوسرا؟
یانبی سلام علیک یارسول سلام علیک
یاحبیب سلام علیک صلوٰات اللہ علیک

اے بہا رے ، گل شنے جا ، آ برو ئے ، نو عَ ان سا
بحر رمل مثمن سالم ہے ۔
فاعلاتن ، فاعلاتن ، فاعلاتن ، فاعلاتن
 

الف عین

لائبریرین
یہ کسی بحر میں نہیں کہ وزن میں بھی نہیں ہے۔
مستعمل سلام میں علیکَ (علیکا) آتا ہے، اس صورت میں فاعلاتن فاعلاتن بحر ہوتی ہے۔ لیہکن اس تقطیع (فاعلاتن فاعلاتن) میں بھی ’یا حبیب سلام علیکا‘ نہیں آتا۔ اس لے علاوہ :سلام علیکا" میں عین ساقط ہو رہی ہے۔ اس لحاظ سے یہ چاروں مصرع کسی قزن میں نہیں ہیں۔ البتہ کسی اکبر کے میلاد میں (یہ کون اکبر ہیں، کسی کو علم ہو تو روشنی ڈالیں) اس قسم کا سلام ملتا ہے جو میلادوں میں گایا جاتا ہے، اس میں جو اردو مصارع لگائے گئے ہیں، وہ شاید فاعلاتن فاعلاتن کے وزن پر ہیں۔
بانی محفل کی سن لو
سامعیں کے دل کی سن لو
اکبرِ بسمل کی سن لو
 
استاد محترم شاید شعر کی تقطیع ان ارکان سے ممکن ہے۔ ترنم میں پڑھنے سے رجز بحر معلوم ہوتی ہے۔ خیر ہو سکتا ہے میری غلط فہمی ہو۔ آپ ذرا چیک کریں۔
فاعلن مفاعلات فاعلات مفاعلات
یا نبی، سلا ملے ک ، یا رسو ل ، سلا ملے ک
 

الف عین

لائبریرین
وہاب، لیکن ’صلوٰۃ اللہ علیک‘ کا کیا کیا جائے؟ اس کے علاوہ مستعمل سلام میں ’علیک‘ میں کاف متحرک ہے، ’علیکا‘ پڑھا جاتا ہے۔
 
استاد محترم جہاں تک میں نے پڑھا ہے۔ بحر جمیل کے ارکان مفاعلاتن پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اگر ک متحرک ہے تو مفاعلاتن بھی لایا جاسکتا ہے۔ کیونکہ یہ بھی ایک مستعمل بحر کا رکن ہے۔ دوسرا آپ نے صلوۃ اللہ علیک کا حوالہ دیا ہے تو یقین کیجیے آج تک میں اشعار میں اس قسم کے عربی الفاظ و مرکبات کی تقطیع کرنے سے قاصر ہوں۔ کچھ پلے نہیں پڑتا اس بارے میں۔
 
آپ سب کو میری طرف سے السلام و علیکم۔۔
کیا کوئی صاحب بنائیں گے کہ یہ بحر کونسی ہے؟؟؟

قسم تو نے مے کشی کی کھائی ہے غالب
تیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ سب کو میری طرف سے السلام و علیکم۔۔
کیا کوئی صاحب بنائیں گے کہ یہ بحر کونسی ہے؟؟؟

قسم تو نے مے کشی کی کھائی ہے غالب
تیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے

صحیح شعر کچھ یوں ہے

تو نے قسم مے کشی کی کھائی ہے غالب
تیری قسم کا کچھ اعتبار نہیں ہے

بحر - منسرح مثمن مطوی منحور
افاعیل - مفتعلن فاعلات مفتعلن فع
اشاری نظام - 2112 1212 2112 2
تقطیع -
تو نِ قسم - مفتعلن - 2112
مے کشی کِ - فاعلات - 1212
کھا ء ہِ غا - مفتعلن - 2112
لب - 2 - فع

تے رِ قسم - مفتعلن - 2112
کا کُ چع ت - فاعلات - 1212 ﴿سقوطِ الفِ وصل﴾
بار نہی - مفتعلن - 2112
ہے - فع - 2
 
پیغام صبا لائی ہے گلزار نبی سے
آیا ہے بلاوا مجھے دربار نبی سے
بحر کیا ہے؟

بحر - بحرِ ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
افاعیل: مَفعُولُ مَفَاعیلُ مَفَاعیلُ فَعُولُن
(آخری رکن فعولن کی جگہ فعولان یا مفاعیل بھی آ سکتا ہے)
اشاری نظام - 122 1221 1221 221
(آخری رکن 221 کی جگہ 1221 بھی آ سکتا ہے)

یہ میرا خیال ہے جی، باقی حسب معمول اساتذہ کا انتظار کرتے ہیں جی
خاکسار
 

جیلانی

محفلین
بحر کیا ہے ؟
آنکھوں کا تارا نامِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دل کا اجالا نامِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 
Top