ایم اے راجا
محفلین
استادِ محترم، میرا خیال ہیکہ " آخر " یہاں اچھی نہیں لگے گی، آپ کیا سمجھتے ہیں؟
دوسرے اساتذہ کا کیا خیال ہے؟ وارث برا نہ ماننا اس بات کا!
"دھیان " بروزن "اُڑان" درست نہیں۔
"دھیان" بروزن "دان" یا "نان" ہوتا ہے۔ ویسے آجکل نان ہی دھیان میں رہتا ہے۔
سودا نے ایک جگہ دھیان بروزن اڑان باندھا ہے۔ لیکن اسی دور میں خواجہ درد نے بروزن نان رکھا۔ بعدازاں یہی وزن رائج ہو گیا۔ مجھے یاد پّڑتا ہے کہ دونوں کی غزل کی زمین بھی ایک ہی تھی۔
ویسے دھیان سے پہلے یہ لگا دیں۔
غزل کی بحر ہے
فاعلاتن - مفاعلن - فعلن
نہیں ملتا کبھی جو خرم سےجی سر میں پھر حاضر ہو گیا ہوں ”آدمی آدمی سے ملتا ہے“ اس زمین میں کچھ حاضر ہے
اس قدر بے بسی سے ملتا ہے
وہ بہت کم کسی سے ملتا ہے
دل میں لازم ہے نور کا ہونا
راستہ روشنی سے ملتا ہے
اس کی دیکھی ہے میں نے جب صورت
وہ تو ہر آدمی سے ملتا ہے
اس میں تھی سادگی بہت پہلے
اب بھی وہ سادگی سے ملتا ہے
ہے تو پیاری بہت مگر خرم
غم بھی تو زندگی سے ملتا ہے