بحر میں جملے!

فاتح

لائبریرین
بہت زبردست فاتح بھائی یہی تو مقصود ہے. اسی لئیے سینئرز کو بھی شرکت کا کہا. ورنہ غلطیاں کون بتائے گا؟
جزاک اللہ خیراً.
یہ جملہ وزن سے خارج ہے، اس پر غور کیجے کچھ۔۔۔
ہمیں تو ایسا لگتا تھا یہاں پر ہر عبارت وزن میں ہو گی، ہر اک جملہ کسی رکنِ معین کا اعادہ کر رہا ہو گا مگر خود آپ ہی اپنے اصولوں پر نہ چل پائے تو پھر اب دوسروں سے کیسے شکوہ کر سکیں گے آپ۔
(مفاعیلن مکرّر ہے)
 
مجھے لگتا ہے کچھ غلطی ہوئی ہے آپ سے بسمل
وگرنہ "ہ" کو اس طرح نہیں لکھتے ہیں "لکھنے" میں
:D
ابے کھٹ کھٹ، پری خانم، اجی حضرت، کہ اک دو دو پہ دو اور دو، سبھی کچھ ہیں، مفاعیلن
مگر اس "طرح" کو "طرحا" بہ وزنِ گاؤں کا "مرغا" نہیں کہتے میاں نقوی۔
 
ابے کھٹ کھٹ، پری خانم، اجی حضرت، کہ اک دو دو پہ دو اور دو، سبھی کچھ ہیں، مفاعیلن
مگر اس "طرح" کو "طرحا" بہ وزنِ گاؤں کا "مرغا" نہیں کہتے میاں نقوی۔
ارے حٍضرت میں ہوں ممنون اسکی رہ نمائی کا
حقیقت میں مرا تھوڑا تلفٍظ ٹوٹا پھوٹا ہے
وجہ یہ ہے کہ میں اس ملک کا اہل زباں نئی ہوں
ابھی مجھکو یہ خدشہ ہے کہ حضرم میری "نئی" "نئی" پر
نکالیں ایک اور غلطی
:LOL:
 
یہ جملہ وزن سے خارج ہے، اس پر غور کیجے کچھ۔۔۔
ہمیں تو ایسا لگتا تھا یہاں پر ہر عبارت وزن میں ہو گی، ہر اک جملہ کسی رکنِ معین کا اعادہ کر رہا ہو گا مگر خود آپ ہی اپنے اصولوں پر نہ چل پائے تو پھر اب دوسروں سے کیسے شکوہ کر سکیں گے آپ۔
(مفاعیلن مکرّر ہے)

ارے استاد جی ہم پے ذرا سا رحم کیجے آپ، ابھی تو مبتدی ہوں بس یہاں تکّے لگاتا ہوں :D
وہ جملہ آپ نے جس کو ذرا بے وزن پایا ہے اسے تو وزن میں کہنے کی کچھ کوشش نہیں کی تھی۔
چلیں اب معذرت بے وزن جملے کہنے کی خاطر۔
اب ان اسقام سے پاکیزہ میرے تبصرے ہونگے۔ :):)
(مفاعیلن کی تکرار)
 
مگر بسمل ذرا دیکھو کہ یہ "غلطی" کہاں کی ہے؟

مجھے لگتا ہے کچھ غلطی ہوئی ہے آپ سے بسمل
وگرنہ "ہ" کو اس طرح نہیں لکھتے ہیں "لکھنے" میں
:D

مگر ’غلطی‘ غلط کہنے یہاں کوئی نہیں آیا؟
یہاں تو اصل میں اس ’لام‘ کو مفتوح ہونا ہے

یہ جملہ تھا کہ جس میں آپ نے اس ”لام“ ساکن میں بدلا تھا۔ حقیقت میں تو یہ کے یاں اس ”لام“ نے مفتوح ہونا تھا۔ اب اس پر ظلم یہ کے لفظ ”غلطی“ کا تلفظ ٹھیک سے اس بحر میں آہی نہیں سکتا۔
 
تاریخِ آدم سےعیاں ہوا ہے یہ راز
خاک کے لیے اس کی جنگوں کا ہے آغاز

ارے حضرت اگر جملہ یا مصرع آپ نے کچھ ہٹ کے کہنا ہے تو پھر ارکان کا بھی ذکر کردیں تو ہی بہتر ہے۔ وگرنہ آپ کے جملے کو ہم بے وزن مانیں گے۔
 
Top