بحر میں جملے!

کراچی کی کسی مزدا میں یہ مصرع پڑھا میں نے
"ارم ٹی ٹی ارم ٹاٹا تری چینٹی مرا چانٹا"
مرے نزدیک بہتر ہے مکمل کر دیا جائے لگا کر ایک اور مصرع۔۔۔ کوئی مرد جواں گر ہو۔
:D
 
الف عین

لائبریرین
یہاں کشتی چلانے کو کوئی کہتا نہیں حضرت
سبھی خود ناخدا ہیں، اپنی کشتی کھیتے رہتے ہیں
مزا لیتا ہے مزدا میں کوئی، تو کوئی حملوں میں
مگر ہم ہیں کہ ان بحروں میں کیا کیا لیتے رہتے ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
کراچی کی کسی مزدا میں یہ مصرع پڑھا میں نے
"ارم ٹی ٹی ارم ٹاٹا تری چینٹی مرا چانٹا"
مرے نزدیک بہتر ہے مکمل کر دیا جائے لگا کر ایک اور مصرع۔۔۔ کوئی مرد جواں گر ہو۔
:D

ارے صاحب بڑا بھرپور ہے یہ ایک ہی مصرعہ۔ اسے اب اور کیا آگے بڑھانا کیا سنانا ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کراچی کی کسی مزدا میں یہ مصرع پڑھا میں نے
"ارم ٹی ٹی ارم ٹاٹا تری چینٹی مرا چانٹا"
مرے نزدیک بہتر ہے مکمل کر دیا جائے لگا کر ایک اور مصرع۔۔۔ کوئی مرد جواں گر ہو۔
:D

"ارم ٹی ٹی ارم ٹاٹا تری چینٹی مرا چانٹا"
مرا چانٹا، تری چینٹی، ارم ٹاٹا ارم ٹی ٹی ;)
 
"ارم ٹی ٹی ارم ٹاٹا تری چینٹی مرا چانٹا"
مرا چانٹا، تری چینٹی، ارم ٹاٹا ارم ٹی ٹی ;)
ارے واہ واہ۔ بہت اعلیٰ۔ لگایا خوب ہے مصرع۔ اگر صاحب اسی رو سے۔ بڑھیں آگے۔ تو کہتا ہوں کہ اس محفل کے سب سے خوب شاعر بن دکھائیں گے۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ اچانک کیا ہوا کہ آپ نے بدلی ترنگ
بور ہوتا ہے کوئی ہو ہم کھڑے ہیں سنگ سنگ
حضرتِ مہدی سے کہیے جنگ اب کچھ اور ہے
ہاںسخن کا رنگ کچھ ہے ڈھنگ اب کچھ اور ہے ;)
 
الف عین

لائبریرین
اب یہاں پٹری بدل کر چل رہی ہیں گاڑیاں
کوئی یہ سب کو خبر دے دو کہ اب آئیں یہاں
لگتا ہے سب منتظر ہیں پچھلے سٹیشن پہ ہی
گارڈ تھا اپنا پرانا یار(@فیصل عظیم فیصل) ،اب وہ ہے کہاں؟
 
حسان خان

لائبریرین
میں ہوں حساں، ادھر آیا ہوں کرنے کو ذرا سی مشق
کوئی میری مدد کردو ان اوزاں کو سمجھنے میں

ہاہاہا پہلی دفعہ کوئی بحر میں جملہ کہا ہے۔۔۔ کہیں وزن بگڑ تو نہیں رہا نا؟ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی خوب دھاگہ یہ مزمل بھائی نے کھولا​
کوئی کچھ تو، کوئی کچھ کچھ، کوئی سب کچھ یہاں بولا​
مگر جو بھی یہاں لکھا ہے اس میں نغمگی سی ہے​
یہاں سب گنگناتے ہیں، ہر اک سو روشنی سی ہے​
 
بہت ہی خوب دھاگہ یہ مزمل بھائی نے کھولا​
کوئی کچھ تو، کوئی کچھ کچھ، کوئی سب کچھ یہاں بولا​
مگر جو بھی یہاں لکھا ہے اس میں نغمگی سی ہے​
یہاں سب گنگناتے ہیں، ہر اک سو روشنی سی ہے​
محمد احمد اس فن کو اسامہ سرسری کا دل
بہت اچھا سمجھتا ہے بہت عمدہ سمجھتا ہے
 
Top