احبابو و صاحبو! سلام علیکم۔ اعوذ باللہ رب العالمین۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم
بھائی عارف کریم نے یہاں احادیث رسول کو کمپائیل کرنے کا مشورہ دیا، جس وجہ سے میرے ذہن میں وہ سوالات آئے جو مجھے تنگ کرتے ہیں۔
گو کہ یہ کتب روایات سے اقتباسات ہیں لیکن اس کے باوجود میری لکھنے یا حوالہ دینے کی ہمت نہیں پڑتی۔ لیکن آپ دل کڑا کرکے ان روایات کو پڑھئے اور خلوص دل سے سوچئیے کہ کیا ایسا ممکن ہے؟ کہ جو چاہے جو کچھ اپنی مرضی سے رسول اکرم سے منسوب کردے اور ہم کو کہے کہ اس من و عن مانو؟ بنا قرآن کی روشنی میں دیکھے ہوئے۔ ایسی روایات ہیں جن کے بارے میرا نکتہ نظر یہ ہے کہ ان کو قرآن کریم کی روشنی میںدیکھا جانا چاہئیے۔
آپ میں سے جو صاحب بھی احادیث رسول اکرم کو لکھنے کے کام کا بیڑہ اٹھائیں ان کے لئے میری گذارش ہےکہ حد سے زیادہ احتیاط سے کام لیجئے۔ ایسا کیوں ؟
میری ہمت نہیں ہوتی کہ وہ روایات کہیں بھی لکھوں جو حد درجہ قران کریم کے خلاف ہیں۔ ان کی صرف چند مثالیں۔
عورت، مکان اور گھوڑے کا شیطانی ہونا؟ کیا اس میں والدہ بھی شامل ہیں ؟ ایسا کیسے ممکن ہے؟
http://www.usc.edu/dept/MSA/fundamentals/hadithsunnah/bukhari/052.sbt.html#004.052.111
http://www.usc.edu/dept/MSA/fundamentals/hadithsunnah/bukhari/062.sbt.html#007.062.030
اونٹ کا پیشاب پینا، جبکہ جگہ جگہ اس کو ناپاک قرار دیا گیا ہے۔ ایسا کیسے ممکن ہے؟
http://www.usc.edu/dept/MSA/fundamentals/hadithsunnah/bukhari/004.sbt.html#001.004.234
امت المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا رسول اکرم صلعم کو طعنہ دینا۔ ایسا کیسے ممکن ہے؟ اللہ تو ام المومنین سے راضی ہوا!
http://www.usc.edu/dept/MSA/fundamentals/hadithsunnah/bukhari/062.sbt.html#007.062.048
عورت کو ٹیڑھا قرار دینا۔ کیا ماں بھی اس میں شامل ہوگی؟ ایسا کیسے ممکن ہے؟ خواتین کی عزت قرآن کس طور بڑھاتا ہے ، سب جانتے ہیں۔
http://www.usc.edu/dept/MSA/fundamentals/hadithsunnah/bukhari/062.sbt.html#007.062.113
اس سے پیشتر ہم لڑکیوںکو لکھنے سے منع کرنے والی اور سورۃ النور کی تعلیم نہ دینے والی روایت جو رضا صاحب نے فراہم کی تھی وہ دیکھ چکے ہیں۔
صاحب ایسی بعید از عقل اور خلاف قران روایات کو لوگ کس طرح درست قرار دیتے ہیں؟ میری سمجھ سے باہر ہے۔ یا تو ایسا ہے کہ انہوںنے پڑھا ہی نہیں ہے اور بس تکے مارتے رہتے ہیں یا پھر یہ کہ کچھ اور وجہ ہے جو واضح نہیں کرتے۔ اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دیں۔
میں مزید کچھ اور روایات جو اسی قسم کی ہیںیہاںلکھوں گا تاکہ ہمارے دوستوں کو آگاہی ہو اور وہ اپنے ایمان کے مطابق ان کو درست جگہ رکھ سکیں۔