بخدمت چوہدری اعتزاز احسن ! اگر یہ انکار رسالت نہیں تو پھر اور کیا ہے ؟

زرقا مفتی

محفلین
B1BGFTsCMAEbEa7.jpg
 

arifkarim

معطل
قادیانی لیڈران نے بذریعہ ایوان اپنے غیر مسلم قرار دیے جانے پر تفسار کیا تھا کہ یہ تو شروعات ہیں، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ اور وہی ہوا۔ جس عدم برداشت کا مظاہرہ ایوان پاکستان نے 1974 میں قادیانی فرقہ کو اسلام سے فارغ کر کے کیا، اسکا پھل ہماری آنے والی نسلیں آج 40 سال بعد بھی کھا رہی ہیں۔ کل ختم نبوت کو نہ ماننے والے بذریعہ جمہوری ایوان کافر ہو گئے تھے۔ آج لفظ مہاجر کو گالی دینے والے انکار رسالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ جئے وحدت :ROFLMAO:
قیصرانی
 
اصولی طور پر مسلمان فرد اور معاشرے کی زندگی کا ہر فکر اور ہر عمل (چھوٹے سے چھوٹا ۔ بڑے سے بڑا) اسلام کے تابع ہونا چاہئے۔ کوئی ایک چیز بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے!
 

قیصرانی

لائبریرین
جہالت ہے ساری۔ اپنے اپنے ڈرامے ہیں۔ مذہب کے نام پر پہلے ہی ہم بہت کچھ بھگت چکے ہیں۔ ابھی تک پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہوئی ہے، کسی نہ کسی حوالے سے وہ مذہب اسلام کے نام نہاد پیروکاروں نے ہی کی ہے۔ اب دیکھیئے کہ اعتزاز احسن کے قتل کا فتویٰ کس فرقے کی طرف سے جاری ہوتا ہے اور کون "جنت میں اپنا محل" بنانے آگے آتا ہے :(
 

arifkarim

معطل
اصولی طور پر مسلمان فرد اور معاشرے کی زندگی کا ہر فکر اور ہر عمل (چھوٹے سے چھوٹا ۔ بڑے سے بڑا) اسلام کے تابع ہونا چاہئے۔ کوئی ایک چیز بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے!
یہ کسکا فلسفہ ہے؟ جماعت اسلامی کے مولانا مودودی کا؟ :sneaky:

اسے کہتے ہیں مذہب کے نام پر سیاست کرنا
انتہائی فنکارانہ کالم
یہ کوئی نئی بات نہیں۔ 1953 سے یہی ہو رہا ہے جب تاریخ پاکستان میں پہلی بار جماعت اسلامی نے مذہب کے نام پر سیاست یعنی دنگا فساد کر کے لاہور میں مارشل لاء نافذ کروا دیا تھا اور یوں افواج پاکستان کو حکومت میں آنے کی شے دی تھی:
http://en.wikipedia.org/wiki/1953_Lahore_riots
 

arifkarim

معطل
جہالت ہے ساری۔ اپنے اپنے ڈرامے ہیں۔ مذہب کے نام پر پہلے ہی ہم بہت کچھ بھگت چکے ہیں۔ ابھی تک پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہوئی ہے، کسی نہ کسی حوالے سے وہ مذہب اسلام کے نام نہاد پیروکاروں نے ہی کی ہے۔ اب دیکھیئے کہ اعتزاز احسن کے قتل کا فتویٰ کس فرقے کی طرف سے جاری ہوتا ہے اور کون "جنت میں اپنا محل" بنانے آگے آتا ہے :(
اس پوسٹ کو جناب عزت معاب محترمی نیرنگ خیال کی پہنچ سے دور رکھیں۔ آج صبح سے کافی نزلہ گر چکا ہے اس موضوع پر :)
 

arifkarim

معطل
الفاظ کے چناؤ میں ذرا سلیقہ لائیے۔ آپ کی اچھی نیت سے کہی ہوئی بات بھی دنگا پیدا کر سکتی ہے، اگر الفاظ محتاط نہ ہوں تو :)
میری اردو کی تعلیم ساتویں جماعت سے زیادہ نہیں ہے۔ اسلئے الفاظ کے چناؤ میں ذرا بھانچ پن کا شکار ہوں۔ :(
 
اصل نکات ، جن پر سے توجہ ہٹ گئی ہے ۔

1۔ اعتزاز حسن : ایک خالص سیاسی معاملے میں مذہب کو گھسیٹنا درست نہیں ۔۔
میرا موقف : اعتزاز حسن، بالکل درست ۔ دنیا کا سب سے بڑا مذہب شیطانیت ہے ۔۔ جو عوام کا خون چوس کر چند لوگوں کی بھلائی کا دوسرا نام ہے۔

2۔ بلاول بھٹو : مجھے اس دن کا بے چینی سے انتظار ہے جب اس ملک کا سربراہ ایک عیسائی ہوگا۔
میرا موقف : بلاول کا بہترین نکتہ :)

2:136 -- (اے مسلمانو!) تم کہہ دو: ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس (کتاب) پر جو ہماری طرف اتاری گئی اور اس پر (بھی) جو ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق اور یعقوب (علیھم السلام) اور ان کی اولاد کی طرف اتاری گئی اور ان (کتابوں) پر بھی جو موسیٰ اور عیسیٰ (علیھما السلام) کو عطا کی گئیں اور (اسی طرح) جو دوسرے انبیاء (علیھم السلام) کو ان کے رب کی طرف سے عطا کی گئیں، ہم ان میں سے کسی ایک میں فرق نہیں کرتے، اور ہم اسی (معبودِ واحد) کے فرماں بردار ہیں

جب اللہ تعالی کا فرمان ان نبیوں میں فرق کرنے کا حکم نہیں دیتا تو پھر ایک عیسائی سے ہم کیوں اس ملک کی سربراہی کا حق چھینیں ؟؟؟ جن ممالک کے سربراہ عیسائی ہیں ۔ ان ممالک میں جانے کے لئے مسلمان ہمہ وقت تیار ہیں ۔ :)
 

صائمہ شاہ

محفلین
اسلام کی جو تشریح پاکستان اور پاکستانیوں نے کی ہے وہ کسی اور اسلامی ملک میں نہیں ہے
اقلیتوں کے حقوق کا انکار رسالت سے کیسا تعلق جوڑا ہے فسادی شر پسند کالم نگار نے اور صد افسوس کہ اسے شئیر بھی کیا گیا
پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر انسان پاکستانی ہی کہلائے گا یہ ان کی اپنی چوائس نہیں ان کی قسمت ہے اور اس پر ان سے امتیازی سلوک مذہب رنگ اور عقیدے کی بنیاد پر ، اس قوم کا اخلاقی دیوالیہ نکل چکا ہے
 
Top