بدتمیزیاں

بدتمیز

محفلین
میری خاطر :shock: کیوں آپ نے بھی مجھ سے دوستی کا الزام لگوانا ہے؟ :shock:

نہیں دراصل آپ کو لوگ آئیڈیلائز کرتے ہیں۔ آپ کی کہی ہوئی بات کی ایک عام بندے کی بات سے زیادہ اہمیت ہے۔ ایسے میں آپ وکی کا حوالہ دیں گیں تو لوگ اس کو ایک مستند چیز مانیں گیں۔ مجھے نہیں علم آپ نے میری بات کو کتنی سنجیدگی سے لیا اور یہ بھی نہیں معلوم کہ وکی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے۔ میرے نزدیک وکی معلومات کا اچھا سورس ہے لیکن یہ بات غلط ہو گی کہ اس کا سارا مواد درست اور غلطی سے پاک ہے۔
لہذا میں‌ وکی کو حرف آخر کے طور پر لینے کے مخالف ہوں۔
 

زیک

مسافر
وکی‌پیڈیا حرفِ آخر نہیں ہے اور controversial موضوعات پر تو کئی دفعہ کافی غلط بھی ہوتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ نیٹ پر ایسا comprehensive سورس کوئی نہیں ہے جس میں تفصیل سے اتنی معلومات بھی ہوں اور عام فہم انداز بھی۔

میں وکی‌پیڈیا کو کچھ basic facts کے لئے تو استعمال کرتا ہوں مگر باقی چیزوں کے لئے وکی‌پیڈیا ایک عام انسان کو حوالہ دینے کو ٹھیک ہے مگر اس کو کہیں اور سے بھی confirm کرنا چاہیئے۔
 

بدتمیز

محفلین
پچھلے دنوں رنگیلے کی بیٹی کی شادی ہوئی۔ ویسے جہانزیب کو پتہ ہو گا کہ شادی ہوئی کہ نکاح اور دونوں میں کیا فرق ہوتا ہے۔
رنگیلے کی بیٹی کی رخصتی پر یہ گانا بجایا گیا۔

دھیاں دا تن پرایا اے بابلا
تو اینا پیار کیوں پایا اے بابلا

اس کے بعد نیلوفر بختیار نے پرائے معاملے میں چھلانگ لگا دی۔ اور تو اور جپھی بھی ڈال دی اس پر جو طوفان اٹھا نہ معلوم
خبر کے لئے
http://img95.imageshack.us/img95/3954/niloferkiyagulkhilaarahjz7.jpg

ان کی اس حرکت پر یہ گانا بجایا گیا۔

ساڈا چڑھیا تھا چنبہ وے
بابل اساں اڈ جانا
ساڈی لمبی اڈاری اے
بابل اساں اڈ جانا

خیر ان کی اس حرکت پر بڑی حیرت ہوئی کہ جو تمہارا کام تھا وہ تم کرتی رہتی یہ کس چکر میں پڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ بدتمیز تمہی نے تو جہاز سے دھکا دیا تھا۔ اور میں ہکا بکا کہ ابے جھوٹی تجھے میں نے کب دھکا دیا؟

اس کے بعد کچھ لوگوں کی طرف سے خطوط ملے کہ بیٹا ہتھ ہولا رکھو ضروری نہیں کہ سب بزرگ اعجاز اختر جیسے ہوں۔ میں نے کہا چلو بچوں نے پہلی دفعہ کوئی فرمائش کی ہے تو مان لوں۔

اس کے بعد کچھ بزرگوں اور صدر پاکستان کا خط ملا۔ یہ خطوط ہم نے چومے ٹھنڈک کے لئے آنکھوں سے لگائے برکت کے لئے سر پر پھیرے پھر سرہانے کے نیچے رکھ دئے کہ نیند اچھی آئے۔
بزرگوں کے حال پر کیا کہوں سوائے اس کے کہ یہ گانا مناسب بیٹھتا ہے

ابھی تو میں جوان ہو
ابھی تو میں جوان ہوں
آگے بھول گیا لہذا یوٹیوب پر گزارا کریں

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=wNlrxWVP0cc[/youtube]

صدر پاکستان نے اپنے خط میں کچھ بھی لکھنے سے گریز کیا لیکن ترانہ لکھ دیا

یہ تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے
یہ اسکا پاکستان ہے جو صدر پاکستان ہے۔

میں نے جواب میں صدر پاکستان کو “اپنا مہمان بننے“ کی دعوت دے ڈالی۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=YCneot4Ss_w[/youtube]

ٌعام عوام نے حسب توقع رونے دھونے شروع کر دئے کہ

اچھا صلا دیا تو نے میرے پیار
یار نے ہی لوٹ لیا گھر یار کا۔

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=683DJKE5wTA[/youtube]

Ladies n gentlemen I m not sorry n I never will be. I dont care neither do I want anyone to care for me.
I assure u that I will always be the same kind of arrogant ignorant aggressive insensitive and the kind of genius :p I am so DON’T BOTHER
I don’t do emotional blackmailin so If I feel like I will walk over without even announcing it
If you have already been foolin around tell them to knock it off
N if somebody wants to fool arnd with me I say knock it off or I will knock it off for u
You like challenges?
You have just been challenged
Got the guts? Well screw the rules hang the code n just bring it
Rest get a life n look arnd a lot happening n ur soul focus is me that’s a shame
Have a good one
 

بدتمیز

محفلین
what so ever I said or Done I m not sorry n I take full responsibilty for it so talk to me if you got the guts dont bother anyone else or go lookin for who gave me what
n thats the bottom line coz I said so.
 
بہت خوب جناب! بہترین!
کیا ہی اچھا تعارف کرایا ہے آپ نے، اپنے ساتھیوں کا۔
یہ پڑھنے سے پہلے مجھے تو لگتا تھا کہ آپ ہمیشہ سنجیدہ ہوکر لکھتے ہیں۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ ایسے نہیں‌ ہے

بدتمیز نے کہا:
زکریا اجمل۔ یہ ہمارے دوسرے نمبر کے ایڈمن اعظم ہیں۔ اگر کسی کو لگے کہ میں‌ نے ان کو دو نمبر ‌‌‌ کہا ہے تو کوئی بات نہیں مجھے کونسی پرواہ ہے آپ جو مرضی سمجھیں۔ آپ کو زکریا خود ہی سمجھ لیں‌ گے۔
چونکہ میں لوگوں کی مخصوص نشانیاں بھی بتا رہا ہوں تو ان کی مخصوص نشانی ہے “یہ ایسے درست نہیں ہے۔“ جہاں کہیں یہ ایک لائن یا اس سے ملتا جلتا جملہ ہو سمجھ لیں کہ زکریا کا لکھا ہوا ہے۔
میرے خیال سے یہ زکریا کا تکیہ کلام ہے۔ ذرا تصور کریں کہ استاد نے کوئی چیز بلیک بورڈ پر لکھی اور زکریا نے آواز لگا دی یہ ایسے نہیں ہے۔ یا لنچ بریک میں نیچے لکھ ڈالا کہ یہ ایسے نہیں ہے۔ زکریا اس عادت کے ہاتھوں اس قدر مجبور ہوئے کہ بیگم کو کچن سے نکالا اور اب خود کوکنگ کرتے پائے جاتے ہیں۔ وجہ وہی، “بیگم یہ ایسے نہیں ہوتا ہے“ :p
قدیر کو زکریا سے بہت پیار ہے۔ مجھے ہر وقت ان کی مثال دیتا رہتا ہے۔ میری اور قدیر کی ہر چیٹ میں زکریا کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔ اس کو مجھ سے جتنی چڑ ہو چکی ہے اس کے باعث اس کا کہنا ہے کہ مجھے زکریا کے ساتھ کام کرنا چاہئے تھا کیونکہ وہی مجھے صیح کر سکتے ہیں۔ میرا خیال اس کے برعکس ہے۔ جب مجھے اتنے سارے نہیں ٹھیک کر سکے تو اکیلے زکریا کیسے کر سکتے ہیں۔
زکریا کو قدیر سے بالکل پیار نہیں ہے۔ اس کے الٹ ان کو شاکر سے پیار ہے۔ بقول شاکر اس کو ہر دوسرے دن زکریا کی جانب سے میل آئی ہوئی ہوتی ہے۔ شاکر کے برعکس مجھے وارننگ کہیں اور سے جاری ہوتی ہیں :twisted:

زکریا کے میل باکس میں کچھ اس قسم کا منظر ہو گا

از: فلاں مضمون: re یہ ایسے نہیں ہے۔
از: فلاں مضمون: re یہ ویسے بھی نہیں ہے۔
از: فلاں مضمون: تو پھر یہ کیسے ہے؟

زکریا کو وکی پیڈیا سے بہت انسیت ہے۔ لہذا وکی پیڈیا برداشت کرنے کی عادت ڈال لیں اور اگر میری طرح وکی پیڈیا سے الرجک ہیں تو زکریا کو برداشت کرنے کی عادت ڈال لیں :twisted:
زکریا چار پانچ سال سے بلاگنگ کر رہے ہیں۔ اس قدر لکھ چکے ہیں کہ کوئی بات پوچھ لیں یہ "بائی دا بلاگ" کہہ کر ٹال دیتے ہیں۔ ہمارے صدر ان سے متاثر ہو کر بائے دا بک کا نعرہ مستانہ بلند کرتے واپس چلے گئے۔ ویسے میرے خیال سے منکر نکیر کو بھی زکریا یہی مشورہ دیں گے کہ "بائی دا بلاگ" ویسے یہ بھی ممکن ہے کہ زکریا ان کے سوالات کے جواب میں کہہ دیں کہ "یہ سوال ایسے نہیں ہے " :twisted: میرے بس میں ہو تو منکر نکیر کو مشورہ دوں کہ پہلے بلاگ پڑھ کر جانا لیکن اس کے لئے مرنا پڑے گا اور چونکہ نام کے مسلمان موت سے بہت ڈرتے ہیں لہذا میں بھی ڈر کے مارے نہیں مر رہا :p


بہت دلچسپ بد تمیز، دلچسپ لکھا آپ نے زکریا بھیا کے بارے میں۔۔۔

زکریا بھیا! ۔۔۔۔ایسے نہیں ویسے۔۔۔ :)

زکریا بھیا میرا اتنا دل چاہ رہا ہے یہی بات فارسی میں لکھنے کو :)
 

حسن علوی

محفلین
بہت خوب بی ٹی ، اچھا سلسلہ شروع کیا ہے اور تکیہ کلام کا استعمال بھی خوب ہے۔

زکریا کے اوتاروں پر بھی کچھ روشنی ڈالو
 

فہیم

لائبریرین
بھائی وہ من موجی انسان ہیں
اس لیے ان کا کچھ نہیں‌کہا جاسکتا کہ کیا وجہ ہوگی
بس ان کا یہاں سے دل بھر گیا اس لیے انھوں نے اپنا بوریا بستر سمیٹ لیا :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بدتمیز

کیا آپ واقعی محفل چھوڑ چکے یا چھوڑنے کا ارادہ ہے ؟ لیکن کیوں؟ آپ سچ کا اظہار کر سکتے ہیں اور دور رس نظر رکھتے ہیں آپ کو یہاں رہنا چاہئے۔
۔
 

پاکستانی

محفلین
یوں بن بتائے جانا زیادتی ہے۔
پوری محفل میں واحد ممبر ہیں جو اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایک دو جگہوں کو چھوڑ کر باقی کا میرے خیال میں تعمیری کردار ادا کیا ہے، اس میری گذارش ہے کہ وہ جلد واپس آ جائیں۔
 

فہیم

لائبریرین
حیرت ہے ٹمبکٹو کے کو بڑا یاد کیا جارہا
میں‌ ان کو واپس لاسکتا ہوں
لیکن شاید وہ میرے اکیلے کے کہنے نہ آئیں تو ایسی صورت میں‌ کسی اور کی مدد کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے
 

تیلے شاہ

محفلین
پاکستانی نے کہا:
یوں بن بتائے جانا زیادتی ہے۔
پوری محفل میں واحد ممبر ہیں جو اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، ایک دو جگہوں کو چھوڑ کر باقی کا میرے خیال میں تعمیری کردار ادا کیا ہے، اس میری گذارش ہے کہ وہ جلد واپس آ جائیں۔
:beating:

:pagal:
 
Top