ڈاکٹرعامر شہزاد
معطل
میرا تو ایک معصومانہ سوال ہے کہ آپ کے موجودہ الیکشن سسٹم کے تحت کہ جہاں ایم -این -اے یا ایم -پی -اے بننے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں وہاں اس پیسوں کے لین دین کے عمل کے نتیجے میں الیکٹ ہونے والا کوئی ایک اچھا حُکمران کیسے اور کہاں سے آئے گا ؟؟اگر ایک کرپٹ حکمران یہاں حکومت کر کے اپنے جیسے کئی کرپٹ پیدا کر سکتا ہے تو ایک اچھا حکمران کیوں نہیں ملک کی تقدیر بدل سکتا
دوسرا یہ کہ فرض کریں اگر کوئی ایسا حکمران آ بھی جاتا ہے جو اپنے ذاتی پیسے خرچ کر کے دل میں درد رکھتا ہو کہ وہ اس ملک کی تقدیر بدل دے گا تو ساتھ والی پوری کابینہ ۔۔ اپوزیشن ۔۔۔ حکومتی ادارے ۔۔ یہ سب اُسے کام کرنے دیں گے ؟؟؟
میرے خیال میں تو ایسا نا مُمکن ہے ۔دیوانے کا خواب ہو سکتا ہے ۔
تو کیوں نہ جو مُمکن ہے اسے پکڑیں اور خود ٹھیک ہو کے ٹھیک لوگوں کو ساتھ ملاتے جائیں ۔ایک وقت ایسا ضرور آئے گا کہ پورا کاروا ں بنے گا انشا ء اللہ۔