بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے (میری فوٹوگرافی)

السلام علیکم،

آج کل ویک اینڈ پہ فوٹو گرافی کے تجربات کر رہا ہوتا ہوں، سوچا آپ سے بھی کچھ شئیر کر لوں۔

سیونتھ اوینیو اسلام آباد سے ڈھلتے سورج کا نظارہ
1003980_667830389899526_1763812400_n.jpg

ستاروں پہ تجربے کی ایک تصویر، سیونتھ ایوینیو، تقریباََ 09:30 بجے رات۔
936415_667830353232863_1683048792_n.jpg

چمکدار دن اور خوبصورت بادل
10170_667832043232694_1237957612_n.jpg

بادلوں میں گھرا آسمان اور دور ایک خوبصورت بادل کا ٹکڑا
971468_667832249899340_1170704046_n.jpg

382500_667832223232676_1491640014_n.jpg

صحن سے آسمان
999528_667832283232670_340957865_n.jpg

چڑیا گھر سے پہلے ایک پارک سے لی گئی تصویر وقت تقریباَ 7:30 یا 08:00 بجے شام
430129_667832373232661_781511535_n.jpg

باقی کے لیے انتظار کریں ابھی ضروری کام سے آفس جانا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
بہت خوب اور بہت اعلی ۔ آسمان تو میری بھی کمزوری ہے ۔ آپ نے مختلف زاویوں سے جس طرح کیمرے کی آنکھ سے اس کو قید کیا ہے ۔ وہ واقعی قابلِ ستائش ہے ۔ پلیز یہ سلسلہ جاری رکھیئے گا ۔
 
نایاب

لائبریرین
بہت خوب شراکت پر بہت شکریہ بہت دعائیں محترم امجد بھائی
آسمان ۔۔۔۔۔۔۔ پہ بکھرے بادل
کناروں پہ غروب ہوتا سورج
پرندوں کے اپنے آشیانے کی جانب لوٹتے ہوئے پس منظر میں دھنک رنگ شفق دیکھ کر ۔
جانے کیوں اداسی سی اتر آتی ہے من میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ستاروں پہ تجربے کی ایک تصویر، سیونتھ ایوینیو، تقریباََ 09:30 بجے رات۔
936415_667830353232863_1683048792_n.jpg

بہت اعلی تصویریں ہیں۔آپ کا تجربہ اور کیمرے پر آپ کی گرفت خوب ظاہر ہو رہی ہے۔ ماشأ اللہ!!
پوچھنا یہ تھا کہ اوپر والی تصویر میں رات 09:30 بجے اتنی روشنی کہاں سے آ رہی ہے۔ کیا پارک میں کوئی فلڈ لائٹ قسم کا انتظام تھا؟
 
ایسا کیمرے کی مختلف سیٹنگز سے ممکن ہے جو کہ کم سے کم روشنی کا بھی بھرپور استعمال کرتا ہے، تصاویر میں مطلوبہ نتیجہ بھی اس روشنی کی وجہ سے حاصل نہیں ہو رہا جو کہ آتی جاتی گاڑیوں اور اسٹریٹ لیمپس کی وجہ سے بہت زیادہ ہے کیمرے کے لیے ورنہ تو کافی اندھیرا تھا۔ اور ابھی مجھے مزید تجربے کرنے ہیں لیکن اس کے لیے مجھے لو لکس "low lux" نائٹ چاہیے جو کہ شہروں میں نا ممکن ہے کیوں کہ گھروں اور گاڑیوں کی لائٹس، لائٹ یا لکس پولوشن پیدا کرتی ہیں اور مطلوبہ ماحول کو خراب کر دیتی ہیں۔
یہ لیں ذرا آدھی راتوں کی تصاویر جنہیں دیکھ کر میرا بھی دل چاہا تھا کہ راتوں کو تجربے کروں۔

5d532e6daba45bcbb0ef3e47b0c5cbd7-d55j5s0.jpg

b5b67f7043707175405addf1209e8c7e-d5qrbah.jpg

لیکن ایسی تصاویر صرف ویرانوں اور شہری آبادیوں سے دور ہی لی جا سکتی ہیں بالکل اندھیری رات میں جب آپ کو ستاروں، کہکشاؤں اور ایروراز کی اپنی روشنی دیکھنے کو مل سکے۔

میرے اس سلسلے میں تجربے کو دوران کی دوسری تصاویر بھی حاضر ہیں شاید آپ کو ماحول سمجھنے میں آسانی ہو۔

988533_668046673211231_958479635_n.jpg

1009753_668046649877900_1272247271_n.jpg

1044182_668046596544572_2059488521_n.jpg

1005042_668046689877896_1748174264_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھی تصاویر ہیں۔ رات کی فوٹوگرافی کے لئے ایک تو لینز آپ کو اچھا چاہیئے ہوگا جو نائٹ شوٹنگ میں مدد کرے۔ دوسرا آپ کو اگر ستاروں وغیرہ کی تصاویر کھینچنے کا شوق ہو تو اس کا سٹینڈ لے لیجیئے۔ جتنی رفتار سے ستارے گردش کرتے ہیں، سٹینڈ اسی مناسبت سے آپ کے کیمرے کو گھماتا رہے گا۔ اس طرح تصویر میں ستارے لکیر کی بجائے ستارے ہی دکھائی دیں گے۔ اس کے بغیر جب آپ اپرچر کو اگر ایک منٹ کے لئے بھی کھولتے ہیں تو ستارے لکیریں بننے لگ جاتے ہیں :)
 
اسٹینڈ اگر ٹرائے پوڈ ہے تو وہ تو ہے لیکن اگر کوئی آٹو گائڈر ٹائپ کا ایکوپمنٹ ہے تو پھر دعا کریں اللہ اتنی بساط دے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اسٹینڈ اگر ٹرائے پوڈ ہے تو وہ تو ہے لیکن اگر کوئی آٹو گائڈر ٹائپ کا ایکوپمنٹ ہے تو پھر دعا کریں اللہ اتنی بساط دے۔

میں نے ایک بار دیکھا تھا، سوا سو یورو کا تھا۔ لیپ ٹاپ سے کنکٹ کر کے استعمال کر سکتے ہیں :)
 
سب تصاویر زبردست ہیں پر یہ آسمان چل پڑا ہے کیا ؟:grin:
1005042_668046689877896_1748174264_n.jpg
یہ آسمان نہیں بلکہ زمین کی حرکت واضح ہے۔ یعنی کیمرے نے سلو شٹر میں جتنا وقت تصویر کھینچنے میں لگایا یا شٹر کو کھلا رکھا اتنی دیر میں زمین نے اتنی حرکت کی۔
بالکل اسطرح

دیکھیں جہازوں کے ٹریلز بھی بنے ہوئے ہیں۔
plane_trails_by_greg_gibbs-d53qzpg.jpg

d38c1d3626f2f2a62daa8814829dfc30-d4poic7.jpg

a30f160a9c02ce576e0b7360972bdabf-d4yhgw1.jpg

a84d0327d52b7294ad44eca2ed1c0f03-d3awz25.jpg

8c3cde123ac8e6d1c67e8f59855ee38f-d4qsqzu.jpg
 
Top