بدمزاجی بری چیز نہیں ہے

قمراحمد

محفلین
بد مزاجی بری چیز نہیں ہے
بی بی سی اُردو

ایک آسٹریلوی تحقیق کے مطابق بد مزاجی یا چڑچڑا پن کوئی بری چیز نہیں بلکہ یہ ہمیں زیادہ واضح انداز میں سوچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

091103130026_grumpy.jpg

انسان کا چڑچڑا پن اسے زیادہ مستعد بناتا ہے

انسانی جذبات پر تحقیق کرنے والے آسٹریلوی ماہرِ نفسیات پروفیسر جو فورگاس کا کہنا ہے کہ انہوں نے تجربات سے ثابت کیا ہے کہ خوش مزاج افراد کے مقابلے میں چڑچڑے لوگوں کی قوتِ فیصلہ زیادہ اچھی ہوتی ہے۔

آسٹریلین سائنس میگزین سے بات کرتے ہوئے پروفیسر فورگاس کا کہنا تھا کہ جہاں خوش مزاجی انسان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتی ہے وہیں انسان کا چڑچڑا پن اسے زیادہ مستعد بناتا ہے اور محتاط اندازِ فکر عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بد مزاج انسان مشکل حالات سے ایک خوش انسان کی نسبت بہتر طریقے سے نمٹ سکتا ہے اور اس کی وجہ انسانی دماغ کا معلومات کا تجزیہ کرنے کا طریقہ ہے۔

پروفیسر فورگاس نے اپنی تحقیق کے دوران رضا کاروں سے کہا کہ وہ مختلف فلمیں دیکھیں اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے مثبت اور منفی واقعات کو یاد کریں اور یہ عمل انہیں اچھے یا برے موڈ میں لانے کے لیے کیا گیا۔ اس کے بعد رضاکاروں سے کہا گیا کہ وہ مختلف کاموں میں حصہ لیں جن میں شہری اساطیر کی سچائی پرکھنا اور کچھ واقعات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرنا شامل تھا۔

تجزیے سے پتہ چلا کہ بدمزاج افراد نے ان کاموں کو خوش مزاج افراد کی نسبت بہتر سرانجام دیا۔. اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ افسرہ افراد کے تحریری دلائل خوش لوگوں سے بہتر ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں پروفیسر فورگاس کا کہنا ہے کہ ’تھوڑا سا منفی مزاج درحقیقت زیادہ ٹھوس، اور کامیاب اظہارِ رائے کو جنم دیتا ہے‘۔

خیال رہے کہ پروفیسر فورگاس ماضی میں تحقیق کے ذریعے یہ ثابت کر چکے ہیں کہ ابرآلود اور بارش والے دنوں میں انسانی یادداشت تیز ہو جاتی ہے جبکہ روشن دن انسان کو بھلکڑ بنا دیتے ہیں۔
 
نان سنس ہے یہ ساری تحقیق۔ ۔ ۔ ۔ ان لال بجھکّڑ قسم کے پروفیسرز کی لاجک کچھ اس قسم کی ہوتی ہے جیسے ایک پاکستانی اور ایک امریکی ماہرِ آثارِ قدیمہ گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔امریکی کہتا ہے کہ "تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ امریکہ میں پانچ ہزار سال پہلے ٹیلی فوں استعمال ہوتا رہا ہے۔ دلیل اسکی یہ ہے کہ ہمیں پانچ ہزار سال پرانی ٹیلی فون کی تاریں ملی ہیں"۔ پاکستانی صاحب فرماتے ہیں کہ:
انڈیا پاکستان والے اُس سے پہلے وائرلیس ٹیکنالوجی استعمال کرتے رہے ہیں کیونکہ وہاں ٹیلی فون کی کوئی تار نہیں نکلی۔"
:)
 

Fari

محفلین
ہو سکتا ہے یہ تحقیق درست ہو لیکن صرف قوتِ فیصلہ کی حد تک۔۔ عملی طور پر بھی تو چڑ چڑے لوگوں کو آزمایا جائے تو معلوم ہوگا کہ کسی بھی کام کو خوش مزاج لوگ زیادہ بہتر طریقے سے سر انجام دیتے ہیں---- میں تو بہت چڑچڑی ہوں--:( :frustrated:
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ہو سکتا ہے یہ تحقیق درست ہو لیکن صرف قوتِ فیصلہ کی حد تک۔۔ عملی طور پر بھی تو چڑ چڑے لوگوں کو آزمایا جائے تو معلوم ہوگا کہ کسی بھی کام کو خوش مزاج لوگ زیادہ بہتر طریقے سے سر انجام دیتے ہیں---- میں تو بہت چڑچڑی ہوں--:( :frustrated:
ایسی تحقیق میں مجھے تو کوئی خاص بات نہیں لگتی بلکہ ہم مسلمان لوگ تو اکثر سوچ کر ہی فیصلے کیا کرتے ہیں۔
 

Fari

محفلین
ایسی تحقیق میں مجھے تو کوئی خاص بات نہیں لگتی بلکہ ہم مسلمان لوگ تو اکثر سوچ کر ہی فیصلے کیا کرتے ہیں۔
بے شک اللہ نے انسان کو دماغ جیسی نعمت سے اسی لیئےنوازا ہے کہ اس کا بھر پور استعمال کیا جائے- میرے خیال میں تو چڑچڑے لوگ بہت مشکل سے کسی بھی نتیجےپر پہنچتے ہیں کیونکہ ان کے باطن میں چھپا ڈر ان کو کوئی بھی فیصلہ کرنے میں مشکلات سے دوچار کرتا ہے-
 

ساجد

محفلین
مجھے اس تحقیق کے نتائج سے اتفاق نہیں ہے۔ چڑچڑا پن بہ ذات خود انسانی شخصیت کا ایک منفی پہلو ہے تو پھر یہ اچھا کیسے ہو سکتا ہے؟۔
اگر مذہبی حوالے سے دیکھیں تو خیالات و معمولاتِ زندگی میں توازن کو بہت اہمیت دی گئی ہے اور چڑچڑا پن شخصیت( انسان) کے فکری و عملی عدم توازن کا مظہر ہوتا ہے۔
 

مدرس

محفلین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فر مان ’’امسک لسانک‘‘اپنی زبان قابو میں رکھو
کیا چڑ چڑے پن کی حمایت میں ہے یا مخالفت میں ؟؟؟

صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم
 
Top