سب یہ تلاش کر رہے ہیں کہ ڈیڑھ ارب افراد پر مشتمل " ملت اسلامیہ " کہاں پائی جاتی ہے ۔اتنا سناٹا کیوں ہے بھائی۔۔۔ ۔
ایک کہاوت اور اس سے متعلق کہانی یاد آ رہی ہے نجانے کیوں
قصہ مشہور ہے کہ چار اندھوں نے پوچھا کہ’’ ہاتھی کیسا ہوتا ہے۔‘‘ ان کو ایک ہاتھی کے پاس کھڑا کر دیا گیا۔ ایک نے سونڈ چھوئی اور کہا کہ’’ ہاتھی تو ایک موٹے سانپ کی طرح ہوتا ہے‘‘۔ دوسرے نے اس کے دانت چھوکر اس کو سخت اور خطرناک بھالے کی طرح بتایا۔ تیسرے نے ہاتھی کے پیروں پر ہاتھ پھیرے اور اس کو ستون کی شکل کا سمجھا جب کہ چوتھے نے اُس کا بدن چھوا اور کہا کہ ’’ہاتھی تو ایک دیوار کی طرح ہوتا ہے۔‘‘ ہاتھی پوری طرح کسی کی بھی سمجھ میں نہ آیا۔ یہی حال ایسے لوگوں کاہے جو مسئلہ کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتے بلکہ اس کے کسی حصے کو ہی پورا مسئلہ سمجھ کر اس پر خیال آرائی کیا کرتے ہیں - اندھوں نے ہاتھی کو چھوا، سب نے الگ الگ دیکھا
کچه سوالوں کی جواب همیں خود بهی تلاش کرنے چاہیں
آپ اس کو دلیل سے ثابت کر سکے ہیں؟
اصولوں کی بنیاد?
پھر جب خاموشی چھا گئی تو آپ نے یہ پھلجھڑی چھوڑ دی:آپ مزید کچه لکهنا پسند کریں گے
اس موقعے پر یہ پڑھ کر مجھے ایک محاورہ یاد آیا جو 'بھس میں چنگاری لگا' سے شروع ہوتا ہے۔ایک کہاوت اور اس سے متعلق کہانی یاد آ رہی ہے نجانے کیوں ... اندھوں نے ہاتھی کو چھوا، سب نے الگ الگ دیکھا
ہم اپنی لا علمی سے آگاہ ہیں تو سب سے پہلے ہمیں شمار کر لیں لیکں بھس کس کو قرار دیا گیا ہے یہ آپ کا بیان ہے ہم اس سے بری الذمہ ہیںیہ لڑی آپ نے شروع کی تھی اور اب تک ایک کالم نگار کی تحریر کا ربط لگانے کے علاوہ آپ کا حصہ یہ تھا:
پھر جب خاموشی چھا گئی تو آپ نے یہ پھلجھڑی چھوڑ دی:
اس موقعے پر یہ پڑھ کر مجھے ایک محاورہ یاد آیا جو 'بھس میں چنگاری لگا' سے شروع ہوتا ہے۔
مناسب سمجھیں تو لکھ دیں اندھوں میں کون کون شامل ہے۔
مغربی دنیا اسلام سے متعصب ضرور ہے مگر ماضی میں علم کے میدان میں ان کی خدمات سے انکار بھی نہیں کرتے ۔
خاص طور پر سپین کا اسلامی دور تو ساری دنیا کے علوم اکٹھا کرنے کا دور کہلاتا ھے - مثلا"
انسان کی بڑی ایجادات میں صفر (0) کو بھی شمار کرتے ھیں جو انڈیا سے چل کرعرب تک اورپھر ان کے ذریعے یورپ تک پہنچا-
جرمن زبان میں عدد کو بھی Ziffer کہتے ہیں جو صفر ہی پڑھا جاتا ھے ۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں یہودیوں اور مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Brother I or anyone can not agree you unless you provide me some fact and evidenceہاں یہ سب تو ہونا ہی ہے۔ اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کیخلاف جارحیت پسندی اور مسلمانوں کی ایک دوسرے کیخلاف قتل و غارت تعصب نہیں پھیلائی گی تو اور کیا کرے گی؟
اثبوت کیلیے دیکھیں:Brother I or anyone can not agree you unless you provide me some fact and evidence
تعصب سے مراد قتل وغارت ہی تو نہیں ہوتی -فضول بات! مغربی دنیا میں مجموعی طور پر اسلام کے بارہ میں کوئی تعصب نہیں پایا جاتا۔ آپ کو یہ جان کر انتہائی حیرت ہوگی کہ مسلمان ممالک کی بجائے مغربی سیکولر جمہوریتوں میں تمام مذاہب، فرقوں، مسلکوں کو کھلی مذہبی آزادی ہے۔ اور یہاں مذہب، فرقہ، مسلک کے نام پر جگہ جگہ بم نہیں پھٹتے اور نہ ہی بے گناہوں کے یہاں مذہب کے نام پر گلے کاٹے جاتے ہیں۔
جیسے ایران میں بہائی، زرتشت، عیسائی آبادی کو حکومت کی طرف سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہندو، شیعہ، قادیانی، عیسائی آبادی کو۔ جبکہ سعودیہ میں تو اسلام کے علاوہ کسی بھی اور مذہب ہی عبادت قانون جرم ہے۔ خلیج جنگ کے دوران وہاں پر موجود اتحادی افواج اپنی نصرانی اور یہودی مذہبی تہوار عرب کی زمین پر نہیں بلکہ اپنے بحری جہازوں میں جا کر مناتے تھے:
http://en.wikipedia.org/wiki/History_of_the_Jews_in_Saudi_Arabia#Modern_Era
اچھے بھلے انسان نما طالبان کو چھچھوندر بنا دیااوریا مقبول جان بہت مقبول ہوتا جارہا ہے کیونکہ کچھ کے لئےگلے کی ہڈی ہوگیا ہے بلکہ پھنس گیا ہے
ذندہ باد اوریا مقبول جان،،
مگر جب بھی یہ مغربی تہذیب کا اسلامی تہذیب سے موازنہ کریں گے تو ہمیشہ مکمل طور پر مغرب کے حق میں ہوں گے ، بلکہ کسی پہلو سے بھی اسلامی تعلیم کو نہیں سراہتے -
اسلئے کہ اسلامی "تہذیب" میں پچھلے 1000 سالوں سے کوئی بڑی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔ مغربی تہذیب اپنے ترقی یافتہ ہونے کی ہی وجہ سے آج مشرق ومغرب ہر جگہ چھائی ہوئی ہے۔ وگرنہ اپنے باپ دادا کی تہذیب کو کون پاگل ایسے ہی ترک کر دیگا؟ جاپان، چین، کوریا جیسے ممالک اسلامی نہیں ہیں اور نہ ہی یہاں کبھی کسی اسلامی تہذیب کا قریب سے بھی گزر ہوا ہے۔ اسکے باوجود جاپان وہ پہلا ایشیائی ملک تھا جس نے مغربی تہذیب کو سراہا اور جاپانی قدیم تہذیب کو ترک کرتے ہو ئے جاپان کو جدید ممالک کی صف میں کھڑا کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جنوبی کوریا، سنگاپور اور چین بھی اسی پالیسی پر چل رہے ہیں اور بتدریج معاشی ترقی حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا مسلمان ممالک کیساتھ موازنہ کرلیں۔ یعنی دنیا بھر کے 40 کروڑ عربوں کی معیشت فن لینڈ جیسے 50 لاکھ کے ملک سے کم ہے (تیل کو نکال کر):
http://en.wikipedia.org/wiki/Islamism#Dissatisfaction_with_the_status_quo
آپ دو باتیں مکس کر رہے ہیں شایدٓپ نے اسلامی "تہذیب" اور مغربی تہذیب کا موازنہ کیا ہے اور مغربی تہذیب کو ترقی یافتہ قرار دیا ہے اسلامی "تہذیب" کو پسماندہ قرار دیا ہے ، پھر آپ مغربی تہذیب اپنا کیوں نہیں لیتے ،آپ کو اندازہ ہے کہ اپ کیا کہہ رہے ہیں۔ کیا اپ کو مغربی تہذیب کی اصلیت خاکسار بتائے گا
چہرہ روشن، اندروں چنگیز سے تاریک تر
نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب مغرب کی
یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے
اقبال کو شک اس کی شرافت میں نہیں ہے
ہر ملک میں مظلوم کا یورپ ہے خریدار
تمہاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کشی کرے گی
جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگا
جہں تک مسلمان کی معیشت میں کمزوی اور پسماندگی کا تعلق ہے اس کی وجوہات اپنی اصل تہذیب سے روگردانی ہے
ماسٹر،قیصرانی
مشرقی تہذیب (اسلامی نہیں) ہمیں ہر وہ چیز سکھاتی ہے جو ہماری ترقی کی راہ میں حائل ہو۔ مثلاً بڑوں سے ڈرنا، ان کے کہنے پر جھوٹ بولنا، ان کے کہنے پر کم تولنا، ان کے کہنے پر دھوکہ دینا، ان کے کہنے پر ہر ممکن طریقے سے فراڈ کرنا وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ کو مغربی تہذیب پر غصہ ہے تو یاد رکھیئے کہ وہاں آپ کو ملاوٹ نہیں ملے گی، جھوٹ بھی نہیں ہوگا، خوشامد اور وی آئی پی کلچر نہیں ملے گا، قانون سب کے لئے برابر ہوگا۔۔۔۔ اسکے باوجود جاپان وہ پہلا ایشیائی ملک تھا جس نے مغربی تہذیب کو سراہا اور جاپانی قدیم تہذیب کو ترک کرتے ہو ئے جاپان کو جدید ممالک کی صف میں کھڑا کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جنوبی کوریا، سنگاپور اور چین بھی اسی پالیسی پر چل رہے ہیں اور بتدریج معاشی ترقی حاصل کر رہے ہیں