برائے اصلاح: دید کی راحت سے لے کر ہجر کے آزار تک

عاطف ملک

محفلین
جاں نثارانِ توئی مقہور و رسوائے جہاں
اور کرم محدود تیرا کوچہِ اغیار تک
تویی کے معنی ہیں تو ہے۔ یہاں جانثارانِ تو اند کا محل ہے۔
یہاں چند متبادل ہیں ذہن میں۔۔۔۔۔ان کے متعلق رائے دیجیے :)

"جملہ عشاقانِ تو مقہور و رسوائے جہاں"
یا
"جملہ مشتاقانِ تو مقہور و رسوائے جہاں"
یا
"جاں نثارانِ تو خستہ حال و رسوائے جہاں"
اور کرم محدود تیرا کوچہِ اغیار تک

ان میں سے کوئی درست ہے؟؟؟
 
یہاں چند متبادل ہیں ذہن میں۔۔۔۔۔ان کے متعلق رائے دیجیے :)

"جملہ عشاقانِ تو مقہور و رسوائے جہاں"
یا
"جملہ مشتاقانِ تو مقہور و رسوائے جہاں"
یا
"جاں نثارانِ تو خستہ حال و رسوائے جہاں"
اور کرم محدود تیرا کوچہِ اغیار تک

ان میں سے کوئی درست ہے؟؟؟
دوسرے دو درست ہیں۔ عشاقان اس سے قبل مستعمل نہیں دیکھا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جناب محمد وارث سر،
آپ ہی رائے دیجیے کونسا بہتر ہے؟؟

جاں نثارانِ تو خستہ حال و رسوائے جہاں
اور کرم محدود تیرا کوچہِ اغیار تک

گو جملہ مشتاقان اور مقہور والا بھی ٹھیک ہے لیکن اوپر والا مجھے پڑھنے میں زیادہ آسان یا رواں لگا۔ عشاقان تو شاید آپ نے عشاق کی جمع الجمع بنانے کی کوشش کی ہے لیکن یہ شاید مستعمل نہیں ہے۔
 
ایک ڈاکٹر کی طبیعت جب روانی پر آتی ہے تو ایسے ہی "دردیلے" اشعار سننے کو ملتے ہیں۔ ایک ایک آہ پر واہ واہ ۔۔۔۔
خوب غزل ہے عا طف بھائی
 

عاطف ملک

محفلین
شکر اے عاطف بھرا مولی نوے نئی تاں میکوں ڈھوڈا منجڑاں پووے ھا
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔تساں بھرا نال مذاق کیتے۔۔۔نیت ناں ہئی تاں صلح دی کیا ضرورت ہئی؟؟؟
:p
دوسرے دو درست ہیں۔ عشاقان اس سے قبل مستعمل نہیں دیکھا۔
ریحان بھائی!
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
اس غزل کی اصلاح کے دوران کافی باتیں سیکھنے کو ملی ہیں آپ سے۔
اللہ آپ کے علم میں برکت دے۔
ایک ڈاکٹر کی طبیعت جب روانی پر آتی ہے تو ایسے ہی "دردیلے" اشعار سننے کو ملتے ہیں۔ ایک ایک آہ پر واہ واہ ۔۔۔۔
خوب غزل ہے عا طف بھائی
آپ کی حسیات کی داد دینی لازم ہے کہ اس غزل میں چھپے درد کو محسوس کر لیا ہے آپ نے :in-love:
بہت شکریہ کاشف بھائی!
 
Top