برائے اصلاح و تنقید (غزل-54)

امان زرگر

محفلین
۔۔۔۔
دہشتِ حسن سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
کچھ نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایسی جھڑپ
یا
دہشتِ حسن سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
بس نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایک جھڑپ
یا
دہشتِ حسن سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
بس نگاہوں کی نگاہوں سے ہوئی ایک جھڑپ

آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
شعلۂِ عشق کی کچھ اور بڑھی جائے تڑپ
یا
آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ

درد بڑھتا ہی رہا جتنی دوا ہوتی رہی
جتنا روکا نہ رکا عشق گیا اور پنپ

سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
آج ہی میسنجر میں بھی یہ غزل دیکھی تھی، لیکن وہاں جواب نہیں دے سکا۔بہر حال۔
نگاہوں کی نگاہوں سے جھڑپ؟؟ جھڑپ چھوٹی موٹی لڑائی کو کہتے ہیں۔ عشق کے معاملے میں اس قسم کی جنگ کی معنویت نہیں سمجھ میں آئی ۔ اور پھر حسن کی دہشت؟ بھتنی ہیں کیا محترمہ؟ روانی کے لحاظ سے آخری شکل بہتر ہے۔ تڑپ والے شعر کی بھی آخری شکل ہی بہترین ہے۔ پنپ والا شعر بھی درست ہے۔
 
دہشت کی جگہ کوئی نرم سا متبادل لفظ ۔۔۔۔ قوتِ حسن یا طاقتِ حسن وغیرہ؟
 
امان زرگر

محفلین
۔۔۔۔
شام کا وقت تری یاد بھی اور چائے کا کپ
یادِ رفتہ میں گھرے کتنے ہی لمحوں کی تڑپ

حسن کے رعب سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
بس نگاہوں کی نگاہوں سے ہوئی ایک جھڑپ

اک تصور وہ ترا مجھ کو ستاتا ہی رہا
دردِ تنہائی بھی کیا غم کہ گیا ساتھ پنپ

آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ

درد بڑھتا ہی رہا جتنی دوا ہوتی رہی
جتنا روکا نہ رکا عشق گیا اور پنپ

سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی
 
آخری تدوین:

امان زرگر

محفلین
درج بالا غزل میں ان اغلاط کی نشاندہی بھی مطلوب ہے اگر موجود ہیں۔۔۔

(الف) خروج از وزن ، خواہ کوئی ایک لفظ غلط باندھا گیا ہو (ب) شترگربہ (ج) شکست ناروا (د) تعقید لفظی (ہ) تعقید معنوی (و) دولخت (ز) لین ، مجہول اور معروف کو قافیہ یا ردیف میں مقابل لانا (ح) حشو اور بھرتی کے الفاظ (ط) ضعفِ ردیف (ی) زبان و بیان کی غلطی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شام کا وقت تری یاد بھی اور چائے کا کپ
یہ شایدمصرع یوں بہتر ہو۔
شام کا وقت، تری یاد،اور اک چائے کا کپ
تاہم یہ شعرکچھ قطعی بندی چاہتا ہوا محسوس ہوگا کیوں کہ مضمون سمٹ نہیں رہا شعر میں ۔
---
کچھ نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایسی جھڑپ
یہاں کچھ ہی بہتر ہے بس کی بنسبت ۔
 
امان زرگر

محفلین
ایک مقابلے میں شرکت کی غرض سے اس غزل کے اشعار میں سے دو بہترین اشعار کی نشاندہی بھی مطلوب ہے۔۔:)
 
ایک مقابلے میں شرکت کی غرض سے اس غزل کے اشعار میں سے دو بہترین اشعار کی نشاندہی بھی مطلوب ہے۔۔:)
دہشتِ حسن سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
کچھ نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایسی جھڑپ
آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ

اس میں دوسرا شعر مجھے بہت اچھا لگا۔ دیکھا جائے تو کسی بڑے شاعر کا ہو سکتا تھا۔
 
امان زرگر

محفلین
۔۔۔۔
آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ

اس شعر پہ مجھے مقابلے میں انعام کا حقدار قرار دے دیاگیا۔۔۔۔۔۔۔۔
:warzish::hatoff:
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو امان انعام، وہی شعر واقعی بہترین تھا۔
مطلع میں 'بھی' کھٹک رہا ہے۔ کوما استعمال کر کے سید عاطف علی کی ترمیم قبول کر لیں یا کچھ اور الفاظ۔
 
امان زرگر

محفلین
مبارک ہو امان انعام، وہی شعر واقعی بہترین تھا۔
مطلع میں 'بھی' کھٹک رہا ہے۔ کوما استعمال کر کے سید عاطف علی کی ترمیم قبول کر لیں یا کچھ اور الفاظ۔

...
شام کا وقت، تری یاد اور اک چائے کا کپ
یادِ رفتہ میں گھرے کتنے ہی لمحوں کی تڑپ

حسن کے رعب سے مرعوب ہوا لشکرِ دل
کچھ نگاہوں سے نگاہوں کی ہوئی ایسی جھڑپ

اک تصور وہ ترا مجھ کو ستاتا ہی رہا
دردِ تنہائی بھی کیا غم کہ گیا ساتھ پنپ

آخرِ شب میں دیا جب کہ بجھا چاہتا ہے
روشنی کی بھی بڑھی جاتی ہے کچھ اور تڑپ

درد بڑھتا ہی رہا جتنی دوا ہوتی رہی
جتنا روکا نہ رکا عشق گیا اور پنپ
 
Top