برائے اصلاح

فاتح

لائبریرین

کاشف اختر

لائبریرین
محترم ظہیراحمدظہیر صاحب! الف عین صاحب ! فاتح بھائی اللہ آپ حضرات کو صحت و عافیت عطا کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے،

بڑھادے کوئی میرے عزم سفر کو
نہ روکے خدا را مرے رہگذر کو!

یہ مطلع میں چل سکتا ہے؟

واللہ مجھے بڑا افسوس ہے کہ بار بار آپ حضرات کو پریشان کر رہا ہوں، اس لئے بے شمار معذرتیں قبول فرمائیں!
 
عزم سفر کیسے بڑھایا جائے؟ اور رہگزر کو روکنا مزا نہیں آیا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترم ظہیراحمدظہیر صاحب! الف عین صاحب ! فاتح بھائی اللہ آپ حضرات کو صحت و عافیت عطا کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے،

بڑھادے کوئی میرے عزم سفر کو
نہ روکے خدا را مرے رہگذر کو!

یہ مطلع میں چل سکتا ہے؟

واللہ مجھے بڑا افسوس ہے کہ بار بار آپ حضرات کو پریشان کر رہا ہوں، اس لئے بے شمار معذرتیں قبول فرمائیں!

کاشف بھائی ۔ معذرت کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ شعر و ادب کی گفتگو میں پریشان کرنے یا نہ کرنے کا کوئی سوال پیدا ہی نہیں ہونا چاہیئے ۔ فاتح بھائی سے متفق ہوں ۔ درست محاورہ ’’راہ روکنا ‘‘ہے راہگزر روکنا نہیں ۔
 
کاشف اختر

لائبریرین
تو اب بالآخر اسی شعر کو مطلع بنادیتاہے ہوں جس کی بابت الف عین صاحب فرماچکے ہیں،

کسی دن تو آئیں وہ میرے نگر کو
کہ ہے انتظار ان کا شام و سحر کو!
 
کاشف اختر

لائبریرین
کاشف بھائی ۔ معذرت کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ شعر و ادب کی گفتگو میں پریشان کرنے یا نہ کرنے کا کوئی سوال پیدا ہی نہیں ہونا چاہیئے ۔ فاتح بھائی سے متفق ہوں ۔ درست محاورہ ’’راہ روکنا ‘‘ہے راہگزر روکنا نہیں ۔

شکریہ ظہیر صاحب! ہمت افزائی اور اچھے مشورے کیلئے بے حد ممنون ہوں! فاتح بھائی کا بھی بہت بہت شکریہ! کہ انہوں کے خوب اچھی رہنمائی کی!
 
ہم جیسے مبتدیوں کی رائے بھی کیا رائے ہے بھائی! لیکن آپ نے ٹیگ کیا سو کہتا ہوں۔ آراء سے صرفِ نظر کر لینا آپ کا حق رہیگا۔
ایک بار دیکھ لیں۔
بڑھادے کوئی میرے سوزِ جگر کو
ہوا دے دے پھر نار ِعزم ِ سفر کو
یہاں 'نار' بمعنی "آگ" کچھ رواں نہیں لگتا۔
ہوا دے دے پھر "میرے" عزمِ سفر کو۔۔ ایک تجویز۔

ہو جرات کسی میں تو جائے ادھر کو
جہاں سے لگی ہے نظر اِس نظر
نظر کو نظر لگنے پر بات ہو چکی ہے۔

بناتا رہا آشیانہ مسلسل
پلٹ کر نہ دیکھا کبھی بھی شرر کو
شرر تو ایک لمحہ کا معاملہ ہوتا ہے بھائی۔ اسے کیسے پلٹ کر دیکھ سکتے ہیں۔
ایک بار پھر سوچ لیں اس پر۔

چلاکر وہ دل پر جفاؤں کے خنجر
برا اب سمجھتے ہیں خونِ جگر کو
چلا کر جفاؤں کے خنجر وہ دل پر ۔۔ زیادہ رواں صورت لگتی ہے۔
 
کاشف اختر

لائبریرین
کاشف اسرار احمد صاحب ! توجہ اور اچھے مشورے کیلئے آپکا بہت بہت شکریہ !
تمام باتوں سے متفق ہوں ! صرف شرر والی بات سمجھ میں نہیں آئی ۔ اس لئے کہ یہاں تو شرر کا آشیانے سے تقابل کرنا ہے ،پتہ نہیں اس کو کیا کہا جاتا ہے صنعت ِ تضاد یا اور کچھ ۔
اس کیلئے اس خیالی و فرضی صورت" دیھکھنے " سےجس جس کی منظر کشی کی گئی ہے ، کافی ہے گو حقیقتا شرر کا دیکھنا متحقق نہ ہوسکے۔دوسری بات یہ کہ شرر دیکھنے کی نفی ہے۔ اثبات نہیں کہ یہ اعتراض ہوسکے ،

ویسے آپ کی رائے اچھی ہے ۔
 
Top