برائے اصلاح

عاطف ملک

محفلین
اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں یہ نمکین سی کوشش پیش کر رہا ہوں۔
اب کے اصلاح اور تنقید کے ساتھ سرزنش کی بھی گزارش ہے.

آج تم کو بھی سناتا ہوں وہ پیارے، سارے
اس نے مجھ کو جو دیے پیار کے لارے، سارے
فرطِ جذبات میں کہہ بیٹھا اسے ماہ جبیں
اس نے پھر دن میں دکھائے مجھے تارے سارے
ہوئی تنہا تو مجھے گھر پہ بلایا اس نے
میں نے تب جا کے وہاں جالے اتارے سارے
ایک سیٹی ہی بجائی تھی تمہارے در پر
پیٹنے آ گئے کیوں بھائی تمہارے سارے
چھین لی جوش میں بندوق میرے ہاتھوں سے
اور پھر پھوڑ دیے اس نے غبارے سارے
ڈگری ملتے ہی پیا گھر کو سدھارا اس نے
اس کے عاشق تو ابھی تک ہیں کنوارے سارے
ماں کے ھاتھوں کے پکوڑوں کا مزہ کیا کہیے
وہ بناتی گئیں عاطف نے ڈکارے سارے
 
عاطف ملک

محفلین
لارے لپّے
یہ تو سنا ہے. لارے علیحدہ بھی استعمال ہوتا ہے کیا؟ کہیں یہ لاڈ پیار وغیرہ کے لئے تو نہیں ہے
لارے لگانا،لارے دینا ہم لوگ لاہور میں تو بکثرت استعمال کرتے ہیں۔lollypop کی اصطلاح کے مترادف۔اگر کوئی اس کی مزید وضاحت کر سکے تو میرے علم میں بھی اضافہ ہو جائے گا کیونکہ مری پنجابی بھی کچھ خاص اچھی نہیں ہے.
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
سر!
"لارا" پنجابی میں "دھوکہ" کے لیے استعمال کرتے ہیں
میں اسے اردو کا حصہ نہیں سمجھتا۔ اردو لفظ نامی آن لائن لغت میں لارا کا لفظ تو موجود ہے، معنی مفقود ۔
سرائیکی میری مادری زبان ہے۔ پنجابی ہم پنجاب کے رہنے والے ہونے کی وجہ سے عموما بولتے رہے ہیں۔
لارے دینا، لارے لگانا ۔۔۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں، امید دلانے کے معنوں میں آتا ہے لیکن عموما یہ جھوٹی امید ہوتی ہے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں یہ نمکین سی کوشش پیش کر رہا ہوں۔
اب کے اصلاح اور تنقید کے ساتھ سرزنش کی بھی گزارش ہے.

آج تم کو بھی سناتا ہوں وہ پیارے، سارے
اس نے مجھ کو جو دیے پیار کے لارے، سارے
۔۔۔ لارے دینا اگر محاورہ بھی ہے تو "سارے" کا لفظ اسے مجروح کرتا ہے۔
فرطِ جذبات میں کہہ بیٹھا اسے ماہ جبیں
اس نے پھر دن میں دکھائے مجھے تارے سارے
۔۔۔ یہاں بھی دن میں تارے دکھانا تو محاورہ ہے، "سارے" کا لفظ دلالت کرتا ہے کہ آدھے بھی ہوسکتے ہیں اور کسی مخصوص مقدار میں بھی ہوسکتے ہیں۔۔۔
ہوئی تنہا تو مجھے گھر پہ بلایا اس نے
میں نے تب جا کے وہاں جالے اتارے سارے
ایک سیٹی ہی بجائی تھی تمہارے در پر
پیٹنے آ گئے کیوں بھائی تمہارے سارے
چھین لی جوش میں بندوق میرے ہاتھوں سے
اور پھر پھوڑ دیے اس نے غبارے سارے
ڈگری ملتے ہی پیا گھر کو سدھارا اس نے
اس کے عاشق تو ابھی تک ہیں کنوارے سارے
ماں کے ھاتھوں کے پکوڑوں کا مزہ کیا کہیے
وہ بناتی گئیں عاطف نے ڈکارے سارے
مجموعی طور پر ہماری تنقید اردو زبان کے محاوروں کے اعتبار سے ہے، مزاحیہ شاعری میں غلط محاورے استعمال کرنا تو عام بات ٹھہری، خاص بات یہ ہے کہ ملتان کے ایک مزاحیہ شاعر ایسے بھی ہیں جو پنجابی، سرائیکی اور اردو مکس کرکے شعر کہتے ہیں۔ مقصد ہنسنا ہنسانا ہے اور کچھ نہیں۔ سو ہماری تنقید دل پر مت لیجئے گا۔۔۔
 
عاطف ملک

محفلین
میں اسے اردو کا حصہ نہیں سمجھتا۔ اردو لفظ نامی آن لائن لغت میں لارا کا لفظ تو موجود ہے، معنی مفقود ۔
سرائیکی میری مادری زبان ہے۔ پنجابی ہم پنجاب کے رہنے والے ہونے کی وجہ سے عموما بولتے رہے ہیں۔
لارے دینا، لارے لگانا ۔۔۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں، امید دلانے کے معنوں میں آتا ہے لیکن عموما یہ جھوٹی امید ہوتی ہے۔
بالکل درست فرمایا آپ نے.
یہاں بھی اسی خیال کے تحت استعمال کیا ہے۔
اور میرے مادری زبان بھی سرائیکی ہی ہے.
"پنجابی ہم پنجاب کے رہنے والے ہونے کی وجہ سے عموما بولتے رہے ہیں۔"
 
عاطف ملک

محفلین
مجموعی طور پر ہماری تنقید اردو زبان کے محاوروں کے اعتبار سے ہے، مزاحیہ شاعری میں غلط محاورے استعمال کرنا تو عام بات ٹھہری، خاص بات یہ ہے کہ ملتان کے ایک مزاحیہ شاعر ایسے بھی ہیں جو پنجابی، سرائیکی اور اردو مکس کرکے شعر کہتے ہیں۔ مقصد ہنسنا ہنسانا ہے اور کچھ نہیں۔ سو ہماری تنقید دل پر مت لیجئے گا۔۔۔
سو فیصد متفق ہوں آپ کی باتوں سے.مقصد فقط ہنسنا ہنسانا ہے۔
اور میں نے تو باقاعدہ "سرزنش" چاہی تھی،سو دل پر لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.
اگر غزل میں بہتری کے لیے کوئی مشورہ ہے تو "سر آنکھوں پر۔"
سلامت رہیں۔
 
Top