برائے فروخت

شمشاد

لائبریرین
ایک عدد پیڈل کی جوڑی برائے فروخت موجود ہے۔ شرائط وہی ہیں جو پہلے بیان کی گئی ہیں۔ بائیسکل کے صرف یہی دو عدد پیڈل ہی بچے ہیں۔

bicycle-accessories-105482607153556940.jpg
 

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی۔ میرا بائیسکل آج چوری ہوگیا اس لئے اب مجھے اس کی ضرورت نہیں رہی
 

شمشاد

لائبریرین

زلفی شاہ

لائبریرین
ہی ہی ہی زلفی بھیا
آپ کی پٹائی پکی اب
بولی کا جو اصول ہے وہی یہاں پر لاگو ہو گا یعنی کہ 2000 سے اوپر جائے گی، نیچے نہیں آنے کی۔
پیاری بہنا! کوئی بھی بولی لگانے کے لئے تیار نہیں تھا تو میں نے شمشاد بھائی کی مدد کرنے کی نیت سے بولی لگا دی، میری پٹائی کیسی؟
شمشاد بھائی مجھے لگتا ہے کہ آپ کا فون بیچنے کا موڈ نہیں ہے۔ میں نے ٹھیکوں میں اسی طرح کی بولی لگتی دیکھی ہے، جب ٹھیکوں میں یہ بولی لگ سکتی ہے تو آثار قدیمہ میں کیوں نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

زلفی شاہ

لائبریرین
میں فون کی بولی سے دستبردار ہوتا ہوں کیونکہ مجھے سائیکل مطلوب ہے۔ میں نے سوچا ہے اب پیڈل خرید کے رکھ لیتا ہوں۔ اسی طرح کی کسی بولی سے پھر ہینڈل خرید لوں، جب اللہ گنجائش دے گا بریکیں خرید لوں گا،پھر ایک ایک کر کے چکے خرید لوں گا۔ جب پیسے ہوئے گراریاں خرید لوں گا۔ آخر میں فریم خرید کر سائیکل کو مکمل کر لوں گا۔ رہا ٹائر اور ٹیوبیں تو ان کے بغیر ہی گزارا کر لوں گا۔ کیسا شاندار منصوبہ ہے وہ بھی شمشاد بھائی کے تعاون سے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ مزید 001۔0 فیصد رعایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے مجھے اپنی انتظامیہ سے منظوری لینی پڑے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر اتنی ہی جلدی ہے تو کہیں اور سے خرید لیں کیونکہ اتنی زیادہ رعایت میں اپنی ذمہ داری پر نہیں دے سکتا۔

آپ کی درخواست متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہے۔ امید ہے جلد ہی کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی جو آپ کی درخواست پر غور کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرئے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب خریدو گی نہیں تو چلانی کیسے آئے گی، بائیسکل پاس ہو گی تو چلانی بھی سیکھ جاؤ گی۔
 
Top