برائے مہربانی نئے لینکسی کی راہنمائی کریں

قیصرانی

لائبریرین
یار یہ تو انگریجی میں ہے اسکو سمجھنے میں تو عرصہ لگے گا
پلیز کچھ اردو میں آپ ہی تشریح کردیں
آئی ایس او فائل کو آپ کسی پروگرام مثلاً Daemon tools کی مدد سے اوپن کرتے ہیں تو اس میں موجود ساری فائلز دکھائی دیتی ہیں۔ ان فائلز کو یو ایس بی پر کاپی پیسٹ سے منتقل کر دیں اور پھر کمپیوٹر کو جب ری سٹارٹ کریں تو فرسٹ بوٹ ڈیوائس کو یو ایس بی چن لیں
 
asakpke

محفلین
میرا مشورہ یہ ہے کہ پاک لینکس یا زورن 6 استعمال کرنے کی بجائے اوبنٹو 12.04 ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کریں۔ اس کے چند اہم فوائد میں آپ کو گنوا دیتا ہوں۔
1۔ یہ LTS ورژن ہے یعنی لونگ ٹرم سپورٹ۔ اوبنٹو اس ورژن کے لیے 2017ء تک سپورٹ اور اپڈیٹس فراہم کرتا رہے گا۔
عمار ابن ضیا تھوڑی وضاحت کر دوں کہ زورن 6، اوبنٹو 12.04 پر ہی بیسڈ ہے۔

ایم اسلم اوڈ جو کنفیگریشن آپ نے لکھی ہیں ان پر زورن باآسانی ہو جائے گا۔ اور میں آپکو زورن یا منٹ کا ہی مشورہ دونگا۔
 
یہ میں نے ڈاؤنلوڈ کرلیا ہے
اسکی بھی کیا لائیو یو ایس بی بن سکتی ہے کیا
اگر ہاں تو پھر کیسے؟؟؟؟؟؟؟
جی ہاں، اس کی بھی لائیو یو ایس بی بن سکتی ہے۔
پین ڈرائیو انسٹال کریں اور ہدایات پر عمل کرتے جائیں۔ بہت آسان ہے۔ پین ڈرائیو کے صفحے پر تصاویر کی مدد سے بھی سمجھایا گیا ہے۔ پھر بھی مشکل ہو تو بلاجھجک پوچھیں۔
 
عمار ابن ضیا تھوڑی وضاحت کر دوں کہ زورن 6، اوبنٹو 12.04 پر ہی بیسڈ ہے۔
جی، لیکن میرے پیشِ نظر یہ سہولت رہتی ہے کہ جب صارف لینکس ان انسٹال کرنا چاہے تو آسانی سے کرسکے۔ زورن سے جان چھڑانا ہر مبتدی کے بس کی بات نہیں۔ یہاں تک کہ میں نے بھی اس کا طریقہ آپ کے بلاگ سے ہی سیکھا تھا :)
 
محمد سعد

محفلین
پاک لینکس کو ویسے ہم نے سورس فورج پر بھی اپلوڈ کیا تھا۔ وہاں آپ دستیاب کئی مررز میں سے کوئی ایک چن سکتے ہیں جو آپ کو بہترین کارکردگی دے۔
http://sourceforge.net/projects/paklinux/files/release/1-jinnah/
اگرچہ شاکر بھائی کی بات درست ہے کہ یہ نسخہ کافی پرانا ہو چکا ہے۔ اگرچہ مبنی یہ لانگ ٹرم سپورٹ پر ہی تھا۔ لیکن اگر آپ کو تازہ ترین ٹیکنالوجی میں دلچسپی ہو تو کسی تازہ ترین ڈسٹربیوشن سے ابتداء کر لیں۔ پاک لینکس کا نیا نسخہ بننے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
آئی ایس او فائل کو آپ کسی پروگرام مثلاً Daemon tools کی مدد سے اوپن کرتے ہیں تو اس میں موجود ساری فائلز دکھائی دیتی ہیں۔ ان فائلز کو یو ایس بی پر کاپی پیسٹ سے منتقل کر دیں اور پھر کمپیوٹر کو جب ری سٹارٹ کریں تو فرسٹ بوٹ ڈیوائس کو یو ایس بی چن لیں
بوٹ لوڈر کو بھی یو ایس بی آلے پر انسٹال کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ بوٹ کے قابل ہو جائے۔ صرف فائلیں نقل کرنا کافی نہیں ہوتا۔
آسان نسخہ یہی ہوگا کہ اس کام کے لیے مخصوص کوئی اوزار استعمال کیا جائے جو یہ سب خود کار طور پر کر دے۔
 
عمار ابن ضیا تھوڑی وضاحت کر دوں کہ زورن 6، اوبنٹو 12.04 پر ہی بیسڈ ہے۔

ایم اسلم اوڈ جو کنفیگریشن آپ نے لکھی ہیں ان پر زورن باآسانی ہو جائے گا۔ اور میں آپکو زورن یا منٹ کا ہی مشورہ دونگا۔
مگر زورن میں ۔۔ptcl evo کنیکٹ نہیں ہوتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
مگر اسمیں ۔۔ptcl evo کنیکٹ نہیں ہوتا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہوتا ہے یار! جب ایوو کمپیوٹر کے ساتھ لگائیں تو ایک منٹ کے لگ بھگ انتظار کریں۔ اس دوران ایوو سٹوریج موڈ سے موڈیم موڈ پر منتقل ہوتا ہے۔ اس کے بعد نیٹ ورک منیجر میں موبائل براڈ بینڈ کا آپشن آ جائے گا۔ وہاں سے آپ نیٹ ورک کی سیٹنگ کر لیں۔ پی ٹی سی ایل ایوو کا آپشن وہ خود ہی آپ کو دے دے گا نیٹورکس کی فہرست میں۔
 
جی بھائی یہاں تک سب کچھ ہوجاتا ہے اور جب میں کنیکٹ کرتا ہوں تو کچھ دیر تک کونیکٹگ ہونے کا عمل جاری رہتا ہے مگر کونیکٹ ہوتا نہیں
 
محمد سعد

محفلین
جی بھائی یہاں تک سب کچھ ہوجاتا ہے اور جب میں کنیکٹ کرتا ہوں تو کچھ دیر تک کونیکٹگ ہونے کا عمل جاری رہتا ہے مگر کونیکٹ ہوتا نہیں
میں نے پایا ہے کہ کچھ آلات پر کنکشن کی PPP سیٹنگ میں BSD اور Deflate کمپریشن کو بند کرنا پڑتا ہے، تب وہ کام کرتے ہیں۔
 
2i8x3mf.jpg
[/IMG]
 
کیا یہ یو ایس بی پوری کی پوری ایکوائر کرے گا یا ایک فولڈر میں ان میں سے کوئی بھی لینکس ورژن رکھ کر Universal-USB-Installer سے انسٹال ہو جائےگا؟؟

میرا مطلب ہے اگر میری پورٹیبل ہارڈ ڈرائیو 1 ٹی بی کی ہے تو اس میں اسے سیو کر کے بوٹ کر سکتا ہوں ڈرائیو پہ موجود باقی سب فولڈرز اور مواد بھی ساتھ استعمال ہو سکے گا؟؟
 
ہاں، باقی ڈرائیو ڈیٹا رکھنے کے لیے خالی ہوگی۔ اگرچہ اکثر بار ڈرائیو کو فارمیٹ کرنا پڑ سکتا ہے لائیو بنانے کے لیے، اور ڈیٹا اس کے بعد رکھا جا سکے گا۔
یوں تو آپ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ یو ایس بی آلے کی دو پارٹیشنیں بنا لیں اور دوسری پارٹیشن میں لینکس لائیو امیج رکھ لیں۔ لیکن میں نے دیکھا ہے کہ ونڈوز کے اندر یو ایس بی فلیش ڈرائیو کی دوسری پارٹیشن سرے سے چلتی ہی نہیں۔ یعنی کہ ونڈوز کو فلیش ڈرائیو پر ایک سے زائد پارٹیشنز کی توقع ہی نہیں ہوتی کہ اس کا پتہ لگائے۔ ہاں، پورٹیبل ہارڈ ڈسک کی باقی پارٹیشنز چل جاتی ہیں۔
 
Top