برائے کرم اصلاح کیجئے۔۔!

اف فوہ! تو آپ کی اتنی طویل بحث اور اصلاح کا مقصد اس نکتہ کو لے آنا تھا۔

یوں نہ کیجیے حضرت ، اردو محفل کے اصلاحِ سخن زمرہ کا فارمیٹ یہی ہے کہ کیا استاد کیا مبتدی سب اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
محترم میں آپ سے معذرت خواہ ہوں آپ کی بات صحیح ہے۔دراصل اُن صاحب نے غلطی کی نشاندہی اور اصلاح کے بغیر یہ لکھا تھا کہ آپ مطالعہ کریں آپ ابھی لکھنے کے قابل نہیں ۔اس لئے مجھے وہ سب لکھنا پڑا ۔ جس پر معذرت خواہ ہوں۔ برائے کرم آپ میرے ٹوٹے پھوٹے اشعار ایک نظر دیکھ لیا کریں ۔مجھے یقین ہے آپ بہتر مشورہ دیں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
اوہو۔ آج کچھ کچھ آپ کی شاعری اور تخلص سمجھ میں آیا۔ کچے کھڑے تو کسی طرح سمجھ میں ہی نہیں آئے تھے۔ سوہنی مہیوال کا محض نام سنا تھا، کیونکہ پنجابی کی تلمیح اردو غزل میں آج تک نہیں دیکھی۔ کچھ ماہیوں میں کچے گھڑے کا پڑھا تھا۔ اور اسی سے اب یہ شک ہوا کہ راشد ماہی بے آب نہیں ہیں، ماہیا والا ماہی ہیں، جس کا مطلب شاید محبوب ہوتا ہے، اگرچہ ہندی میں 'مانجھی' کو بھی کبھی کبھی ماہی کہا جاتا ہے۔ واللہ اعلم۔
مجھے استاد کہنے والوں سے یہ پھر کہہ دوں کہ مجھے تکنیکی علم نہیں۔ بحر کے نام بھی نہیں معلوم۔ اور کہاں تسکین اوسط (؟) سے کچھ افاعیل دوسرے افاعیل میں بدل سکتے ہیں۔ میں تو صرف مستعمل افاعیل ہی پہچانتا ہوں، اور ان میں کچھ تبدیلی کی گئی ہو، تو روانی متاثر ہونے کی وجہ سے بحر سے خارج سمجھتا ہوں۔ میرے نزدیک صرف فاعلاتن/فعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن/فعلان ہو تو درست مانتا ہوں۔
 
راشد ماہیؔ

محفلین

کرم سرکار۔۔!
بس تکنیکی پنگا لے بیٹھے تھے آئیندہ جسارت نہیں کریں گے۔۔!
 
راشد ماہیؔ

محفلین
دراصل اُن صاحب نے غلطی کی نشاندہی اور اصلاح کے بغیر یہ لکھا تھا کہ آپ مطالعہ کریں آپ ابھی لکھنے کے قابل نہیں
توبہ توبہ حضور یہ گستاخٰی کب کی میں نے؟؟
یہ تو کبھی بھی نہی کہا تھا کہ
لکھنا چھوڑ دیں
بلکہ یوں کہا تھا کہ
جتنا آپ لکھتے ہیں
کوشش کریں کہ اس کے ساتھ ساتھ اتنا دوسرے شعرا کو بھی پڑھیں
اس سے خٰیال میں مزید بہتری آئے گی۔۔۔
پھربھی آپ کی دل آزاری ہوئی ہو تو جناب معذرت۔۔۔
آپ کے پاوں پڑھتےہیں۔۔۔
 
جناب راشد ماہی صاحب السلام علیکم
میں بھی آپ سے معذرت خواہ ہوں ۔ غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ مناسب نہیں کہ اُن کو بڑھایا جائے۔اور مناسب یہی ہے کہ اس بحث کو اب چھوڑ دیا جائے۔آپ عمر میں مجھ سے بہت ہی چھوٹے ہیں ۔امید ہے غُصّہ تُھوک دیں گے۔
برائے مہربانی میرے ٹوٹے پھوٹے اشعار پر اپنی رائے دینا موقوف نہ کریں ۔بلکہ اب اور بھی ضروری ہے کہ آپ اپنی رائے دیں ۔بس اتنی مہربانی ضرور فرمائیں کہ جب کسی غلطی کی نشاندہی کریں تو اس کی تھوڑی تفصیل بھی بتا دیں کہ یہ کیوں غلط ہے اور اس کا ممکن ازالہ کیا ہے۔
میں عمر میں آپ سے بڑا ضرور ہوں مگر شاعری میں آپ سب سے بہت چھوٹا۔ میں واقعی مبتدی ہوں اور سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ بڑھاپے میں کرنے کو اور کچھ نہیں۔ابھی چند ماہ پہلے تک میرے اشعار میں نہ وزن تھا اور نہ کوئی بحر۔یہ تو جناب الف عین صاحب اور دوسرے اساتذہ کی مہربانی ہے کہ انہوں کچھ لکھنا سکھایا ہے۔ تنقید برائے اصلاح سے ہی انسان سیکھتا ہے۔ ایک دفہ پھر درخواست کروں گا کہ اپنی رائے ضرور دیں۔ایک غزل بھیج رہا ہوں تفصیلی رائے دیں۔
 
Top