براہِ‌ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم !
جناب ! خاکسار نے ایک نئی لڑی شروع کی ہے ، جس میں "احمد جاوید صاحب" کا کلام پیش کر رہا ہوں۔
میری ایک گزارش ہے اور ایک سوال ہے۔

سوال: کیا میں ایک ہی لڑی میں تمام غزلیں پیش کروں ، یا پھر ہر غزل کیلیے الگ لڑی بنانا ہو گی۔

گزارش: "احمد جاوید" صاحب کے نام کو بھی سابقوں میں شامل کیا جائے۔

شکریہ۔

جی محترم، آپ چاہے تو علیحدہ علیحدہ تھریڈز بنا دیں، کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ آپ کلام پوسٹ کرتے رہیں، انشاءاللہ جب متعدد بہ کلام جمع ہو جائے گا تو سابقہ بھی بنا دوں گا، والسلام۔
 
سر! اگر پسندیدہ کلام اوپر فہرست میں موجود کسی شاعر کا نہ ہو تو کیا وہ پوسٹ کر سکتے ہیں یہاں؟؟
بالکل بٹیا رانی! اور اگر کسی شاعر کا کلام قابل ذکر تعداد میں شریک کیا جاتا ہے تو اس کے لیے سابقہ بنا کر بعد میں ان لڑیوں میں شامل کر دیا جائے گا۔ بس کوشش کریں کہ عنوان میں شاعر کا نام لکھ دیں۔ :) :) :)
 
لاریب مرزا

محفلین

رہنمائی کے لیے شکریہ سعود بھائی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
پسندیدہ کلام زمرے میں تین نئے سابقوں، شفیق خلش، سعود عثمانی اور قابل اجمیری کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اور جن تھریڈز کے عنوان میں ان شعراء کا نام تھا اُن تمام تھریڈز میں یہ سابقے لگا دیئے گئے ہیں۔
 
زیک

مسافر

اب جب کہ اس زمرے میں سابقوں کی تعداد سو کے قریب پہنچنے والی ہے کیا اس کی کوئی organization ہو سکتی ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
اب جب کہ اس زمرے میں سابقوں کی تعداد سو کے قریب پہنچنے والی ہے کیا اس کی کوئی organization ہو سکتی ہے؟
کس قسم کی زیک۔ اگر تو کسی تکنیکی قسم کی ہے تو سعود صاحب بہتر بتا سکتے ہیں۔ اگر کسی تحقیقی نوعیت کی ہے تو یقینا مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ اعجاز عبید صاحب پہلے بھی اس سے استفادہ کرتے رہے ہیں ایک آدھ سابقہ ان کے کہنے کی وجہ سے بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان سابقوں سے بڑے گروپس بھی بنائے جا سکتے ہیں، کئی قسم کی کلاسیفیکشن بھی کی جا سکتی ہے۔
 
کسی بھی قسم کی classification اگر سابقوں کی hierarchy کا انتظام زینفورو میں موجود ہو تو۔

فی الحال کمپیوٹر پر تو ٹھیک ہے مگر فون پر سابقوں کی فہرست پورے صفحے پر آتی ہے۔ مزید بڑھے گی تو اس کی usability کچھ کم ہو جائے گی۔
 
اچھا کیا آپ نے بتا دیا ، کیونکہ میں فون استعمال ہی نہیں کرتا۔ ابن سعید صاحب قبلہ، دیکھیے گا ذرا :)
 
کسی بھی قسم کی classification اگر سابقوں کی hierarchy کا انتظام زینفورو میں موجود ہو تو۔

فی الحال کمپیوٹر پر تو ٹھیک ہے مگر فون پر سابقوں کی فہرست پورے صفحے پر آتی ہے۔ مزید بڑھے گی تو اس کی usability کچھ کم ہو جائے گی۔
سابقوں میں ہائرارکی ممکن نہیں ہے (کچھ ایڈ آن اس مقصد کے لیے موجود ہوں تو اور بات ہے۔) البتہ ان کی پلیسمنٹ اس زمرے میں اوپر کے بجائے نیچے کی جا سکتی ہے، خاص کر فون کی صورت میں۔ ہمارا خیال ہے کہ بہت زیادہ سابقے ویسے بھی افادیت کم کر دیتے ہیں۔ البتہ ہائرارکی مقصود ہے تو اس زمرے کو ذیلی زمروں میں تقسیم کرنا ہوگا، مثلاً قدیم شعرا، جدید شعرا، یا اس قسم کی کوئی تقسیم جو ان سابقوں کو تین چار حصوں میں تقسیم کر دے۔ :) :) :)
 
ایک تجویز ہے کہ جس طرح اس زمرہ میں شعراء کے نام کے سابقے موجود ہیں۔
اسی طرح "آپ کی شاعری(پابندِ بحور)" والے زمرے میں بھی محفل کے ان شعراء کے نام کےسابقے بنادیے جائیں، جن کی شاعری معیار اور مقدار کی کسی خاص حد پر پورا اترتی ہو۔
غالباً مشکل کام ہے، مگر تجویز دینے میں کیا ہرج ہے۔ :)
 
لوگ عموماً اپنے کلام میں اپنے نام کا ٹیگ شامل کرتے رہتے ہیں اس لیے ٹیگ کی مدد سے ایڈوانس سرچ ممکن ہے۔ محفل کے اراکین کے ناموں کے سابقے بنائے جا سکتے ہیں، لیکن اس سے ذاتی نوعیت کی شکایات پیدا ہوں گی، دیکھتے ہیں کہ محمد وارث بھائی ایسا کچھ جھیلنا پسند کریں گے یا نہیں۔ :) :) :)
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ برادران، دلچسپ تجویز ہے اور اس سے پہلے بھی کچھ دوست مجھ سے اس بارے میں کہہ چکے ہیں۔چونکہ کچھ وقت مطلوب ہوگا اس سلسلے میں سو کوشش کرونگا انشا اللہ کہ جلد ہی کچھ کر سکوں :)
 
فوزیہ رباب

محفلین
السلام علیکم،

مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 'پسندیدہ کلام' میں سابقوں prefixes کا نظام بھی شامل کر دیا گیا ہے اور تقریباً سبھی مشہور شعراء یا جن کا کلام محفل پر کافی تعداد میں موجود ہے ان کو رنگ برنگے سابقے لگا دیئے گئے ہیں۔

پسندیدہ کلام زمرے میں دائیں جانب سب سے نیچے، نمائش کے اختیارات ہیں اور وہیں Prefix کا ڈراپ ڈاؤن باکس ہے جہاں سے آپ اپنے پسندیدہ شاعر کا نام منتخب کر کے 'دھاگوں کی نمائش' پر کلک کریں گے تو منتخب شدہ نام کے ساتھ جتنے تھریڈز پسندیدہ کلام میں موجود ہونگے وہ ظاہر ہو جائیں گے۔

آپ سب سے استدعا یہ ہے کہ جب نیا موضوع پوسٹ کر رہے ہوں اور اگر پوسٹ کیے جانے والے شاعر کا نام سابقوں کی فہرست میں موجود ہے تو براہِ مہربانی سابقہ بھی لگا دیں، نیا موضوع شروع کرتے ہوئے عنوان کے دائیں جانب آپ کو Prefix کا ڈراپ ڈاؤن باکس نظر آئے گا اور وہاں سے شاعر کا نام منتخب کیا جا سکتا ہے۔

مزید استدعا یہ کہ اگر کسی مشہور شاعر کا نام سابقوں کی فہرست میں شامل ہونے سے رہ گیا ہو اور ان کا کافی کلام بھی یہاں موجود ہو یا فہرست میں موجود شعرا کے کسی تھریڈ کو سابقہ لگا ہوا آپ کو نظر نہ آئے تو اس خاکسار کو مطلع فرما دیں۔

والسلام

السلام عليكم
مکرمی وارث صاحب آپ کا مراسلہ پڑھ کر میری مشکل کافی حد تک حل ہو گئ وگرنہ کئ روز سے پریشان تھی مزید برآں میری رہنمائی فرمائیں کہ اپنا کلام پوسٹ کرتے ہوئے بھی سابقے میں نئ لڑی بنا کر اپنا نام لکھ کر پوسٹ کر دینا ہے؟ یا اس سلسلے میں کوئی اور طریقہ ہے دوسری بات کہ اگر ہم اپنا کلام پوسٹ کرتے ہیں تو کیا اس میں بھی ٹیگ کرنا ہے؟
دوسری اہم بات آپ حضرات احباب کو کس طریقے سے ٹیگ کرتے ہیں اور مراسلے میں کچھ حصے کو رنگین کیسے بنایا جاتا ہے؟
 
فوزیہ بٹیا، ذیل میں ہم آپ کے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مزید کوئی وضاحت درکار ہو تو بلا تکلف حکم فرمائیں۔ :) :) :)
اپنا کلام پوسٹ کرتے ہوئے بھی سابقے میں نئ لڑی بنا کر اپنا نام لکھ کر پوسٹ کر دینا ہے؟ یا اس سلسلے میں کوئی اور طریقہ ہے
اپنا کلام پیش کرنے کے لیے "پسندیدہ کلام" کا زمرہ مناسب نہیں بلکہ یہ عموماً دیگر شعرا، خاص کر جید شعرا کے کلام کے لیے مخصوص ہے۔ اپنا کلام ارسال کرنے کے لیے آپ کی شاعری (پابند بحور شاعری) یا اصلاح سخن کے زمروں کا انتخاب فرمائیں۔ مؤخر الذکر زمرہ عموماً نو آموز شعرا کے لیے موزوں ہے جو اپنے کلام پر اساتذہ سے اصلاح چاہتے ہوں۔ :) :) :)
اگر ہم اپنا کلام پوسٹ کرتے ہیں تو کیا اس میں بھی ٹیگ کرنا ہے؟
اگر یہاں ٹیگ سے مراد لڑی کے عنوان والے سابقے ہیں تو اپنا کلام ارسال کرتے ہوئے یہ ممکن نہیں کیونکہ وہ سابقے مشہور شعرا کے لیے پہلے سے ہی شامل کیے گئے ہیں اور اراکین کے پاس نئے سابقے شامل کرنے کا اختیار موجود نہیں، یہ انتظامیہ کا کام ہے۔ البتہ عنوان میں اپنا نام لکھا جا سکتا ہے تاکہ بعد میں تلاش کرتے ہوئے سہولت رہے۔ اس کے علاوہ لڑی کا آغاز کرتے ہوئے نیچے ایک خانہ موجود ہوتا ہے جہاں مختلف موضوعاتی ٹیگ شامل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ٹیگ ان الفاظ، مرکبات، یا فقروں پر مشتمل ہو سکتے ہیں جن کے ذریعہ ان لڑیوں کو تلاش کیا جانا مقصود ہو، وہاں بھی اپنا نام شامل کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
آپ حضرات احباب کو کس طریقے سے ٹیگ کرتے ہیں
کسی مراسلے میں کسی محفلین کو متوجہ کرنے کے لیے @ کا نشان شامل کر کے بغیر کوئی خلا چھوڑے اس کے فوراً بعد رکن کا نام لکھا جاتا ہے۔ ایسا کرنے سے متعلقہ احباب کو ایک عدد اطلاع موصول ہوتی ہے کہ انھیں فلاں مراسلے میں یاد فرمایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس خصوصیت کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کیا جانا چاہیے اور بلا وجہ فقط لوگوں کو اپنے مراسلے تک کھینچ کر لانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے کہ یہ اسپیمنگ شمار ہوگی۔ البتہ کوئی مراسلہ کسی محفلین سے متعلق ہو یا کسی کی توجہ اس مراسلے پر مبذول کرانا از حد ضروری ہو تو اس خصوصیت کا استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ :) :) :)
مراسلے میں کچھ حصے کو رنگین کیسے بنایا جاتا ہے؟
متن کو جزوی یا کلی طور پر جلی، خفی، ملون، نشان زد، یا ان کے سمت کا تعین کرنے کے لیے متن کے خانے کے اوپر ٹول بار موجود ہے اس میں سے متعلقہ بٹنوں کا استعمال کریں۔ مثلاً متن کے کسی حصے کو نیلے رنگ میں دکھانا مقصود ہے تو اس حصے کو منتخب فرما کر متن کا رنگ متعین کرنے والے بٹن (جس میں A کے نیچے ایک لکیر کھنچی ہوئی ہے) کے ذریعہ متعلقہ رنگ کا انتخاب کریں۔ :) :) :)
 
بہت شکریہ محترم جس خلوص و اپنائیت کے ساتھ آپ مخاطب کرتے ہیں اسی طرح جامع معلومات بھی فراہم کرتے ہیں خاکسار آپ کی اس بے پایاں شفقت و محبت پر سراپا سپاس گزار ہے مولا آپ کی عزتوں میں اضافہ فرمائے آمین یارب
 
جزاک اللہ خیر ۔ ۔

یہ بات علم میں نہیں تھی ۔میر ے خیال میں مجھ سے مکرر کلام ارسال کرنے کی غلطی نہیں ہوئی ہو گی۔لیکن اگر غلطی ہوئی ہے تو اُس کے لیے دِلی معذرت ۔
ان شاءاللہ ۔آئندہ سے ایسا نہیں ہو گا کیونکہ میں نے یہ لڑی مکرر پڑھی ہے اب مجھے سمجھ آگئی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
محترم!نوازشات بے حد شکریہ سدا ممتاز و سر بلند رہیں ۔
 
آخری تدوین:
Top